|
وَ مَا جَعَلَهُ اللّٰهُ اِلَّا بُشْرٰى
|
اوراللہ نے اِس (مدد) کونہیں بنایا ماسوائے کہ بشارت
|
جنگ کے لیے
|
8:10
|
|
اِنْ تَتَّقُوا اللّٰهَ یَجْعَلْ لَّكُمْ فُرْقَانًا
|
اگر تم اللہ سے ڈرو گے (ﷲکا تقوی کرو گے) ،تووہ تمہارے لیے فرقان (نیکی اور بدی کی تمیز کرنےکی کسوٹی) بنا دے گا
|
محکم آیت، تقوی کرو
|
8:29
|
|
وَ یَجْعَلَ الْخَبِیْثَ بَعْضَهٗ عَلٰى بَعْضٍ
|
اور وہ بُروں کو رکھ دے اُن کے بعض کوبعضوں پر
|
کافرین کا مال خرچ کرنا
|
8:37
|
|
فَیَرْكُمَهٗ جَمِیْعًا فَیَجْعَلَهٗ فِیْ جَهَنَّمَ١ؕ
|
پھر اُن کا اکھٹاایک ڈھیر بنا دے، اور پھر اُس(ڈھیر) کو جہنم میں رکھ دے
|
کافرین کا مال خرچ کرنا
|
8:37
|
|
اَجَعَلْتُمْ سِقَایَةَ الْحَآجِّ وَ عِمَارَةَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ
|
کیا تم (مسلمان) حاجیوں کو پانی پلانا اورمسجدِ الحرام کی دیکھ بھال کرنے کو ( برابر )بناتے ہو
|
ایک اصول
|
9:19
|
|
وَ جَعَلَ كَلِمَةَ الَّذِیْنَ كَفَرُوا السُّفْلٰى١ؕ
|
، اور اُن لوگوں کا جو کفر کرتے ہیں لفظ نیچا کر دیا،
|
علمی آیت
|
9:40
|
|
هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ الشَّمْسَ ضِیَآءً
|
وہی ہے جس نے سورج چمکتا ہوا ا
|
شان الہی
|
10:5
|
|
ثُمَّ جَعَلْنٰكُمْ خَلٰٓئِفَ فِی الْاَرْضِ مِنْۢ بَعْدِهِمْ
|
پھر ہم نے ان (پہلی نسلوں کی ہلاکت )کے بعد تمہیں(موجودہ لوگوں کو) زمین میں نائب بنایا،
|
ایک سلسلہ
|
10:13
|
|
فَجَعَلۡنٰهَا حَصِيۡدًا كَاَنۡ لَّمۡ تَغۡنَ بِالۡاَمۡسِ ؕ
|
پھرہم اس( زمین) کو کٹی ہوئی فصل(کی طرح) بنا دیتے ہیں جیسے کہ (گزرے ہوئے)کل پھلی پھولی نہیں تھی ا
|
دنیاوی زندگی کا مثال
|
10:24
|
|
فَجَعَلۡتُمۡ مِّنۡهُ حَرَامًا وَّحَلٰلًا ؕ
|
پھر تم اس (رزق) سے حلال اور حرام بنا لیتے ہو؟
|
رزق کے بارے میں
|
10:59
|
|
هُوَ الَّذِىۡ جَعَلَ لَـكُمُ الَّيۡلَ لِتَسۡكُنُوۡا فِيۡهِ
|
وہ ہے جس نے تمہارے لیے رات بنائی تاکہ تم اُس میں آرام (سکون) کر سکو
|
شان باری تعالی
|
10:67
|
|
وَ جَعَلْنٰهُمْ خَلٰٓئِفَ
|
، اور ہم نے اُن کونائب بنا یا ،ا
|
نوحؑ کی کہانی
|
10:73
|
|
١ۚ رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَۙ
|
ہمارے رب! ہمیں ظالم لوگوں کے لیے ایک فتنہ (تختہ مشق، آزمائش) نہ بنا؛
|
موسی ہارون
|
10:85
|
|
وَّ اجْعَلُوْا بُیُوْتَكُمْ قِبْلَةً
|
اور اپنے گھروں کو قبلہ (یعنی مسجدیں)بناﺅ اور
|
موسی ہارون
|
10:87
|
|
وَ یَجْعَلُ الرِّجْسَ عَلَى الَّذِیْنَ لَا یَعْقِلُوْنَ
|
اور وہ (اللہ)اُن لوگوں پر جو بے عقل ہیں گندگی ڈال دیتاہے
|
اللہ کی اتھارٹی
|
10:100
|
|
فَلَمَّا جَآءَ اَمْرُنَا جَعَلْنَا عَالِیَهَا سَافِلَهَا
|
پھر جب ہمارا حکم آیا تو ہم نے اُس(بستی) کی اُونچائی کو اُس کی نیچائی کر دیا
|
لوطؑ کے بارے
|
11:82
|
|
وَ لَوْ شَآءَ رَبُّكَ لَجَعَلَ النَّاسَ اُمَّةً وَّاحِدَةً
|
اوراگر آپؐ کا رب چاہتاتو وہ واقعی( سب) لوگوں کو ایک ہی اُمت بنا دیتا
|
اللہ کی منشاء
|
11:118
|
وَ اَجْمَعُوْۤا اَنْ یَّجْعَلُوْهُ فِیْ غَیٰبَتِ الْجُبِّ١ۚ
|
اور متفق تھے کہ وہ اُس(یوسف ؑ) کو کنویں کی گہرائی میں رکھ دیں گے ،
|
یوسف ؑ کی کہانی
|
12:15
|
|
قَالَ اجْعَلْنِیْ عَلٰى خَزَآئِنِ الْاَرْضِ١ۚ
|
اُس( یوسف) نے کہا: مجھے زمین (ملک) کے خزانوں پر (ذمہ دار) مقرر کر دو
|
یوسفؑ کی کہانی
|
12:55
|
|
وَ قَالَ لِفِتْیٰنِهِ اجْعَلُوْا بِضَاعَتَهُمْ فِیْ رِحَالِهِمْ
|
اُس (یوسف) نے اپنے نوجوانوں سے کہا: اُن کے مال اسباب (پونجی) کوبھی اُن کے تھیلوں میں رکھ دو
|
یوسفؑ کی کہانی
|
12:62
|
|
جَعَلَ السِّقَایَةَ فِیْ رَحْلِ اَخِیْهِ
|
تو اُس نے اپنے بھائی کے تھیلے(بوری) میں گلاس رکھ دیا
|
یوسفؑ کی کہانی
|
12:70
|
|
قَدْ جَعَلَهَا رَبِّیْ حَقًّا
|
میرے رب نے واقعی اس (خواب) کو سچا کر دیا
|
یوسفؑ کی کہانی
|
12:100
|
|
وَ جَعَلَ فِیْهَا رَوَاسِیَ وَ اَنْهٰرًا١ؕ
|
، اور اس (زمین) میں مضبوط پہاڑیاں اور نہریں بنائیں،
|
اللہ باری تعالی کی شان اقدس
|
13:3
|
|
وَ مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِ جَعَلَ فِیْهَا زَوْجَیْنِ اثْنَیْنِ
|
، اور ہرطرح کے پھل کے جو اُس نے اس (زمین) میں بنائے دو دو جوڑے ہیں
|
اللہ باری تعالی کی شان اقدس
|
13:3
|
|
اَمْ جَعَلُوْا لِلّٰهِ شُرَكَآءَ خَلَقُوْا كَخَلْقِهٖ
|
یا کیا وہ اللہ کے لیے شریک بناتے ہیں وہ(شریک) پیدا کر سکتے ہیں جیسے کہ اُس (اللہ) کی خلقت ہے
|
سوال ہے
|
13:16
|
|
١ۚ وَ جَعَلُوْا لِلّٰهِ شُرَكَآءَ١ؕ قُلْ سَمُّوْهُمْ١ؕ
|
اوروہ (کافر)اللہ کے شریک بناتے ہیں (آپؐ )کہیں: اُن (شریکوں) کو نام دو ک
|
سوال
|
13:33
|
|
وَ جَعَلْنَا لَهُمْ اَزْوَاجًا وَّ ذُرِّیَّةً١ؕ
|
اور ہم نے اُن (رسولوں) کے لیے بیویاں اور اولاد بھی بنائی
|
اپﷺ کے بارے میں
|
13:38
|
|
وَ جَعَلُوْا لِلّٰهِ اَنْدَادًا لِّیُضِلُّوْا عَنْ سَبِیْلِهٖ١ؕ
|
اور وہ(یعنی ظالم نافرمان) اللہ کے لئے ہمسر (رقیب، ہم پلہ) بناتے ہیں تاکہ وہ(لوگوں کو) اُس (اللہ) کی راہ سے گمراہ کریں.
|
ظالمین
|
14:30
|
|
فَاجْعَلْ اَفْئِدَةً مِّنَ النَّاسِ تَهْوِیْۤ اِلَیْهِمْ
|
پس لوگوں میں سے دلوں کو(ایسا) بنا (کہ)وہ اُن کی طرف مائل ہوں،
|
ابراہیم ؑ کی دعا
|
14:37
|
|
رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلٰوةِ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِیْ١ۖۗ
|
میرے رب! مجھے نماز قائم کرنے والا بنا دے اور میری اولاد سے(بھی نماز قائم کرنے والے بنا دے)
|
ابراہیم ؑ کی دعا
|
14:40
|
|
وَ لَقَدْ جَعَلْنَا فِی السَّمَآءِ بُرُوْجًا
|
اور واقعی ہم نے آسمان میں ستاروں کے گھر (برج) بنائے ہیں
|
شان باری تعالی
|
15:16
|
|
وَ جَعَلْنَا لَكُمْ فِیْهَا مَعَایِشَ وَ مَنْ لَّسْتُمْ لَهٗ بِرٰزِقِیْنَ
|
اور ہم نے تمہارے لیے اس (زمین)میں روزی کا ذریعہ بنایا ہے، اور اُن کے لیے بھی جن کو تم (لوگ) کچھ (رزق)نہیں دیتے ہو
|
شان باری تعالی
|
15:20
|
|
فَجَعَلْنَا عَالِیَهَا سَافِلَهَا
|
پھر ہم نے اُس(بستی) کی بلندی کو اُس کی پستی کر دی
|
لوط ؑ کی بستی
|
15:74
|
|
الَّذِیْنَ جَعَلُوا الْقُرْاٰنَ عِضِیْنَ
|
جو لوگ قرآن کو ٹکڑے ٹکڑے بناتے ہیں
|
(یعنی فرقے بنانے)
|
15:91
|
|
الَّذِیْنَ یَجْعَلُوْنَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ١ۚ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ
|
جولوگ اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود بھی بناتے ہیں پھر وہ جلدی (اپنا انجام) جان لیں گے
|
معلوماتی آیت
|
15:96
|
|
وَ یَجْعَلُوْنَ لِمَا لَا یَعْلَمُوْنَ نَصِیْبًا مِّمَّا رَزَقْنٰهُمْ١ؕ
|
اور وہ (مشرکین) مقرر کرتے ہیں اُن(لوگوں، چیزوں) کے لیے جن کو وہ (خود بھی) نہیں جانتے، ایک حصہ اُس میں سے جو ہم اُنہیں (رزق)دیتے ہیں
|
مشرکوں کے بارے
|
16:56
|
|
وَ یَجْعَلُوْنَ لِلّٰهِ الْبَنٰتِ سُبْحٰنَهٗ١ۙ وَ لَهُمْ مَّا یَشْتَهُوْنَ
|
اور وہ(مشرک) اللہ کے لیے (تو) بیٹیاں رکھتے ہیں۔۔۔ وہ(اللہ) پاک ہے!۔۔۔ اور اُن (مشرکوں)کے لیے (بیٹے)جو وہ چاہتے ہیں؛
|
مشرکوں کے بارے
|
16:57
|
|
وَ یَجْعَلُوْنَ لِلّٰهِ مَا یَكْرَهُوْنَ
|
اور وہ (مشرکین)اللہ کے لیے رکھتے ہیں جو وہ ناپسند کرتے ہیں
|
مشرکین کے بارے
|
16:62
|
|
وَ اللّٰهُ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ اَزْوَاجًا
|
اور اللہ نے تمہارے لیے تم (انسانوں)میں سے ہی بیویاں بنائی ہیں،
|
شان الہی
|
16:72
|
|
وَّ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ اَزْوَاجِكُمْ بَنِیْنَ وَ حَفَدَةً
|
اور تمہاری بیویوں سے تمہارے لیے بیٹے اور پوتے بنائے ہیں
|
شان الہی
|
16:72
|
|
وَّ جَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْئِدَةَ١ۙ
|
اور تمہارے لیے سننا اور دیکھنا اور دل بنائے
|
شان الہی
|
16:78
|
|
وَ اللّٰهُ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْۢ بُیُوْتِكُمْ سَكَنًا
|
اور اللہ نے ہی تمہارے لیے تمہارے گھروں سے سکونت (رہنے کی جگہ) بنائی ہے،
|
شان الہی
|
16:80
|
|
وَّ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ جُلُوْدِ الْاَنْعَامِ بُیُوْتًا
|
اور تمہارے لیے چوپاؤں (جانوروں) کی کھالوں سے گھر(خیمے)بنائے،
|
شان الہی
|
16:80
|
|
وَ اللّٰهُ جَعَلَ لَكُمْ مِّمَّا خَلَقَ ظِلٰلًا
|
اور اللہ نے تمہارے لئے سائے بنائے ہیں اُس سے جو اُس نے پیدا کیا؛
|
شان الہی
|
16:81
|
|
وَّ جَعَلَ لَكُمْ مِّنَ الْجِبَالِ اَكْنَانًا
|
؛ اور تمہارے لئے پہاڑوں سے پناہ کی جگہیں (غاریں) بنائی ہیں، ا
|
شان الہی
|
16:81
|
|
وَّ جَعَلَ لَكُمْ سَرَابِیْلَ تَقِیْكُمُ الْحَرَّ
|
اور تمہارے لیے کُرتے بنائے ہیں جو تمہیں گرمی سے بچاتے ہیں،
|
شان الہی
|
16:81
|
|
وَ قَدْ جَعَلْتُمُ اللّٰهَ عَلَیْكُمْ كَفِیْلًا١ؕ
|
اور تم نے واقعی اللہ کو اپنے پر ضمانتی بھی بنا لیا ہو.
|
محکم آیت۔ قسموں کے بارے
|
16:91
|
|
وَ لَوْ شَآءَ اللّٰهُ لَجَعَلَكُمْ اُمَّةً وَّاحِدَةً
|
اوراگر اللہ چاہتا تو وہ واقعی تمہیں (یعنی سب کو) ایک ہی اُمت بنا دیتا
|
منشا الہی
|
16:93
|
|
اِنَّمَا جُعِلَ السَّبْتُ عَلَى الَّذِیْنَ اخْتَلَفُوْا فِیْهِ١ؕ
|
سبت کو صرف اُن لوگوں پر بنایا گیا تھا جنہوں نے اس (یعنی ملتِ ابراہیمی) میں اختلاف کیا تھا
|
ملت ابراہیمی
|
16:124
|
|
وَ جَعَلْنٰهُ هُدًى لِّبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ
|
اوراُس (کتاب) کو بنی اسرائیل کے لیے ہدایت بنایا:
|
کتاب موسی کو
|
17:2
|
|
وَ جَعَلْنٰكُمْ اَكْثَرَ نَفِیْرًا
|
ی اور ہم نے تمہیں (بنی اسرائیل کو) کثیر نفری (تعداد) بنایا
|
بنی اسرائیل
|
17:6
|
|
وَ جَعَلْنَا جَهَنَّمَ لِلْكٰفِرِیْنَ حَصِیْرًا
|
اور ہم نے جہنم کو کافرین کے لیے ایک قید خانہ بنا رکھا ہے
|
بنی اسرائیل
|
17:8
|
|
وَ جَعَلْنَا الَّیْلَ وَ النَّهَارَ اٰیَتَیْنِ
|
اور ہم نے رات اور دن کو دو نشانیاں بنایا.
|
اللہ کی قدرت
|
17:12
|
|
فَمَحَوْنَاۤ اٰیَةَ الَّیْلِ وَ جَعَلْنَاۤ اٰیَةَ النَّهَارِ مُبْصِرَةً
|
پھر ہم نے رات کی نشانی کو تاریک کیا اور ہم نے روشنی کو دن کی نشانی بنایا
|
اللہ کی قدرت
|
17:12
|
|
ثُمَّ جَعَلْنَا لَهٗ جَهَنَّمَ١ۚ یَصْلٰهَا مَذْمُوْمًا مَّدْحُوْرًا
|
پھرہم نے اُس (انسان) کے لیے جہنم مقرر کر رکھی ہے؛ وہ(انسان) اُس(جہنم) کو برداشت کرے گا فضول اور نظر انداز ہو کر۔
|
جو صرف دنیاوی زندگی چاہتا ہے
|
17:17
|
|
لَا تَجْعَلْ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَتَقْعُدَ مَذْمُوْمًا مَّخْذُوْلًا
|
تُواللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبودنہ بناپھر تُو فضول(بے عزت) نظر انداز(بے کس) ہو کر بیٹھا رہ جائے گا
|
محکم آیت
|
17:22
|
|
وَ لَا تَجْعَلْ یَدَكَ مَغْلُوْلَةً اِلٰى عُنُقِكَ
|
اورنہ تُواپنے ہاتھ کو اپنی گردن کی طرف باندھ لے
|
محکم آیت
|
17:29
|
|
١ؕ وَ مَنْ قُتِلَ مَظْلُوْمًا فَقَدْ جَعَلْنَا لِوَلِیِّهٖ سُلْطٰنًا
|
.اورجس کو مظلوم (بے گناہ) قتل کر دیا گیا تو پھرہم نے اُس (مقتول) کے وارث کے لیے اختیار بنایا ہے
|
محکم آیت
|
17:33
|
|
وَ لَا تَجْعَلْ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ
|
اور تم اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود نہ بنانا
|
محکم حصہ آیت کا
|
17:39
|
|
وَ اِذَا قَرَاْتَ الْقُرْاٰنَ جَعَلْنَا بَیْنَكَ وَ بَیْنَ
|
ور جب آپؐ قرآن پڑھتے ہیں تو ہم آپؐ کے درمیان اور اُن لوگوں کے درمیان جو
|
آخرت پر ایمان نہ رکھنے والے
|
17:45
|
|
وَّ جَعَلْنَا عَلٰى قُلُوْبِهِمْ اَكِنَّةً اَنْ یَّفْقَهُوْهُ
|
اور ہم اُن کے دلوں پر پردہ ڈال دیتے ہیں کہ کہیں وہ اس (قرآن) کو سمجھ نہ جائیں،
|
آخرت پر ایمان نہ رکھنے والے اور قرآن
|
17:46
|
|
وَ مَا جَعَلْنَا الرُّءْیَا الَّتِیْۤ اَرَیْنٰكَ
|
، اور ہم نے نہیں بنایا تھا وہ خواب جو ہم نے آپؐ کو دکھایا
|
منفرد آیت
|
17:60
|
|
وَّ اجْعَلْ لِّیْ مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطٰنًا نَّصِیْرًا
|
. اور میرے لیے اپنی طرف سے مددگار طاقت بنا
|
آپﷺ کو حکم
|
17:80
|
|
وَ جَعَلَ لَهُمْ اَجَلًا لَّا رَیْبَ فِیْهِؕ
|
اوراُس نے اُن کے لیے ایک مقررہ مدت (اجل) بنائی ہے جسمیں شک نہیں
|
قرآن کے منکر
|
17:99
|
|
وَ لَمْ یَجْعَلْ لَّهٗ عِوَجًاؕٚ
|
اور اس (کتاب)کے لیے کوئی ٹیڑھا پن نہیں بنایا
|
کتاب الہی میں
|
18:1
|
|
اِنَّا جَعَلْنَا مَا عَلَى الْاَرْضِ زِیْنَةً لَّهَا
|
بے شک! ہم نے جو(کچھ) اس زمین پر ہے اس (زمین) کی خوبصورتی (کشش) بنایا ہے
|
لوگوں کی آزمائش کی جاے
|
18:7
|
|
وَ اِنَّا لَجٰعِلُوْنَ مَا عَلَیْهَا صَعِیْدًا جُرُزًاؕ
|
اور بے شک! جو (کچھ) اس پر ہے ہم واقعی(اس کو) ایک بنجر مٹی بنا دیں گے
|
(زمین) کو
|
18:8
|
|
جَعَلْنَا لِاَحَدِهِمَا جَنَّتَیْنِ مِنْ اَعْنَابٍ
|
، اُن میں سے ایک کے لیے ہم نے انگور کے دو باغ بنائے،
|
منفرد آیت
|
18:32
|
|
وَّ حَفَفْنٰهُمَا بِنَخْلٍ وَّ جَعَلْنَا بَیْنَهُمَا زَرْعًاؕ
|
اور ہم نے اُن دونوں (باغوں) کے ارد گرد کھجوروں (کے درختوں)سے باڑ لگائی اور ہم نے اُن (دو باغوں) کے درمیان فصل بھی بنائی
|
دو آدمیوں کی مثال
|
18:32
|
|
بَلْ زَعَمْتُمْ اَلَّنْ نَّجْعَلَ لَكُمْ مَّوْعِدًا
|
نہیں تم نے تو گمان کیا ہوا تھا کہ ہم نے ہر گزتمہارے لیے کوئی وعدہ نہیں مقرر کیا تھا
|
یوم حشر
|
18:48
|
|
وَ جَعَلْنَا بَیْنَهُمْ مَّوْبِقًا
|
اور ہم اُن کے درمیان عذاب کی ایک خلیج (کھائی) بنا دیں گے
|
حساب کتاب کا دن
|
18:52
|
|
اِنَّا جَعَلْنَا عَلٰى قُلُوْبِهِمْ اَكِنَّةً اَنْ یَّفْقَهُوْهُ
|
بے شک! ہم اُن کے دلوں پر غلاف بنا دیتے ہیں کہ وہ اس(قرآن) کو سمجھ نہ سکیں
|
اللہ کی آیات یاد دلوانے کے باوجود منہ موڑنے والے
|
18:57
|
|
وَ جَعَلْنَا لِمَهْلِكِهِمْ مَّوْعِدًا۠
|
اور ہم نے اُن کی ہلاکت کے لیے ایک مقررہ وقت بنایا
|
اللہ کا اصول
|
18:59
|
|
وَجَدَهَا تَطْلُعُ عَلٰى قَوْمٍ لَّمْ نَجْعَلْ لَّهُمْ مِّنْ دُوْنِهَا سِتْرًاۙ
|
تو اُس نے وہاں اس (سورج) کو ایسی قوم پر طلوع ہوتے دیکھا جس کے لیے ہم نے اس (سورج) کے سوا کوئی چھت (بچاؤ) نہیں بنایا ہوا تھا
|
ذی القرنین
|
18:90
|
|
فَهَلْ نَجْعَلُ لَكَ خَرْجًا عَلٰۤى
|
. پھر کیا ہم تمہارے لیے ایک محصُول (جزیہ) بنائیں (یعنی ادا کریں) کہ
|
ذی القرنین
|
18:94
|
|
اَنْ تَجْعَلَ بَیْنَنَا وَ بَیْنَهُمْ سَدًّا
|
کہ تُو ہمارے درمیان اور اُن کے درمیان ایک رکاوٹ بنا دے؟
|
ذی القرنین
|
18:94
|
|
فَاَعِیْنُوْنِیْ بِقُوَّةٍ اَجْعَلْ بَیْنَكُمْ وَ بَیْنَهُمْ رَدْمًاۙ
|
پس میری قوت سے مدد کرو،میں تمہارے درمیان اور اُن کے درمیان ایک مضبوط بند بنا دوں گا
|
ذی القرنین
|
18:95
|
|
حَتّٰۤى اِذَا جَعَلَهٗ نَارًاۙ
|
۔ حتی کہ جب اُس نے اس(برابر کیئے ہوئے خلا) کو ایک آگ (کی طرح سرخ)بنا دیا
|
ذی القرنین
|
18:96
|
|
فَاِذَا جَآءَ وَعْدُ رَبِّیْ جَعَلَهٗ دَكَّآءَۚ
|
؛ پھرجب میرے رب کا وعدہ آ جائے گا،تو وہ اس (دیوار) کو نیچے بکھیر دے گا
|
ذی القرنین
|
18:98
|
|
یَّرِثُنِیْ وَ یَرِثُ مِنْ اٰلِ یَعْقُوْبَ وَ اجْعَلْهُ رَبِّ رَضِیًّا
|
جو میرا وارث ہو اور آلِ یقوب کا بھی وارث ہو. اور میرے رب! اُس کو(اپنا)پسندیدہ (انسان) بنانا۔
|
زکریا ؑ کی دعا
|
19:6
|
|
لَمْ نَجْعَلْ لَّهٗ مِنْ قَبْلُ سَمِیًّا
|
ہم نے ایسا نام اُس سے پہلے کسی کو نہیں دیا ہے۔
|
زکریا ؑ کی دعا کا جواب
|
19:6
|
|
قَالَ رَبِّ اجْعَلْ لِّیْۤ اٰیَةًؕ
|
اُس (زکریاؑ) نے کہا: میرے رب! میرے لیے ایک نشانی بنا دے
|
زکریاؑ کا سوالاور جواب الہی
|
19:10
|
|
وَ لِنَجْعَلَهٗۤ اٰیَةً لِّلنَّاسِ وَ رَحْمَةً مِّنَّاۚ
|
رتاکہ ہم اُس (لڑکے) کو لوگوں کے لیے ایک نشانی اور ہماری طرف سے رحمت بنائی
|
مریم ؑ کے بارے میں
|
19:21
|
|
قَدْ جَعَلَ رَبُّكِ تَحْتَكِ سَرِیًّا
|
بے شک! تیرے رب نے تمہارے نیچے ایک ندی بنا دی ہے۔
|
مریم ؑ کے بارے میں
|
19:24
|
|
قَالَ اِنِّیْ عَبْدُ اللّٰهِ ﳴ اٰتٰنِیَ الْكِتٰبَ وَ جَعَلَنِیْ نَبِیًّاۙ
|
اُس (بچے) نے کہا: بے شک! میں اللہ کا بندہ (غلام) ہوں. اُس نے مجھے کتاب دی ہے اور مجھے ایک نبی بنایا ہے۔
|
عیسی ابن مریمؑ
|
19:30
|
|
وَّ جَعَلَنِیْ مُبٰرَكًا اَیْنَ مَا كُنْتُ۪
|
اور مجھے برکت والا بنایا ہے جہاں بھی میں ہوں،
|
عیسی ابن مریمؑ
|
19:31
|
|
وَّ بَرًّۢا بِوَالِدَتِیْ٘ وَ لَمْ یَجْعَلْنِیْ جَبَّارًا شَقِیًّا
|
اور مجھے فرمانبردار(بنایا ہے) اُس کاجس نے مجھے جنم دیا ہے، اور مجھے شرکش بدبخت نہیں بنایا ہے۔
|
عیسی ابن مریمؑ
|
19:32
|
|
وَ وَهَبْنَا لَهُمْ مِّنْ رَّحْمَتِنَا وَ جَعَلْنَا لَهُمْ لِسَانَ صِدْقٍ عَلِیًّا۠
|
اور ہم نے اُنہیں اپنی رحمت سے دیا. اور ہم نے اُن کے لیے سچی اور اعلی شہرت (مشہوری) بنائی
|
ابراہیمؑ
|
19:50
|
|
سَیَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمٰنُ وُدًّا
|
، رحمان اُن کے لیے محبت و شفقَت (بنا) دے گا
|
یعنی کسی کو اللہ کا بیٹا نہیں مانتے
|
19:96
|
|
وَ اجْعَلْ لِّیْ وَزِیْرًا مِّنْ اَهْلِیْۙ
|
میرے گھر سے میرا ایک وزیر (مددگار) بنا دے
|
موسیؑ کے بارے
|
20:29
|
|
الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ مَهْدًا
|
جس نے زمین کو تمہارے لیے ایک فرش (بستر) بنایا
|
موسیؑ کے بارے
|
20:53
|
|
فَاجْعَلْ بَیْنَنَا وَ بَیْنَكَ مَوْعِدًا
|
چنانچہ ہمارے درمیان اور اپنے درمیان ایک آسان مقام پر ایک وقت مقرر کرو،
|
موسیؑ اور فرعون
|
20:58
|
|
وَ مَا جَعَلْنٰهُمْ جَسَدًا لَّا یَاْكُلُوْنَ الطَّعَامَ
|
اورہم نے اُن (رسولوں) کے جسم (ایسے تو) نہیں بنائے تھے کہ وہ کھانا نہ کھاتے ہوں
|
آپﷺ سے پہلے جو رسول تھے
|
21:8
|
|
فَمَا زَالَتْ تِّلْكَ دَعْوٰهُمْ حَتّٰى جَعَلْنٰهُمْ حَصِیْدًا خٰمِدِیْنَ
|
پھر اُن (نافرمانبرداروں)کی یہ پکار ختم نہ ہوئی حتی کہ ہم نے اُن کو کاٹی ہوئی فصل بنا دیا وہ ملیا میٹ ہو گئے
|
اللہ کے عذاب کے وقت
|
21:15
|
|
وَ جَعَلْنَا مِنَ الْمَآءِ كُلَّ شَیْءٍ حَیٍّؕ اَفَلَا یُؤْمِنُوْنَ
|
، اور ہم نے ہر زندہ چیز کو پانی سے بنایا؟ کیا پھر وہ ایمان نہیں لائیں گے؟
|
سبحان اللہ
|
21:30
|
|
وَ جَعَلْنَا فِی الْاَرْضِ رَوَاسِیَ اَنْ تَمِیْدَ بِهِمْ
|
اور ہم نے زمین میں مضبوط پہاڑیاں بنائی ہیں کہ وہ (زمین) ان (لوگوں)سے ہلنے نہ لگے،
|
سبحان اللہ
|
21:31
|
|
وَ جَعَلْنَا فِیْهَا فِجَاجًا سُبُلًا لَّعَلَّهُمْ یَهْتَدُوْنَ
|
اور ہم نے ان (پہاڑیوں) میں وادیاں راستہ رکھیں تاکہ وہ (لوگ)راستہ پائیں
|
سبحان اللہ
|
21:31
|
|
وَ جَعَلْنَا السَّمَآءَ سَقْفًا مَّحْفُوْظًا ۚ
|
اور ہم نے آسمان ایک محفوظ چھت بنایااور
|
سبحان اللہ
|
21:32
|
|
وَ مَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍ مِّنْ قَبْلِكَ الْخُلْدَؕ
|
اور ہم نے آپﷺ سے پہلے کسی بشر کے لئے بھی دائمی ہونا نہیں بنایا.
|
ایک حقیقت
|
21:34
|
|
فَجَعَلَهُمْ جُذٰذًا اِلَّا كَبِیْرًا لَّهُمْ لَعَلَّهُمْ اِلَیْهِ یَرْجِعُوْنَ
|
پھر اُس (ابراہیمؐ) نے اُن (بتوں) کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا، ماسوائے اُن کے ایک بڑے (بت) کے،تاکہ و ہ (لوگ)اُس کی طرف رجوع کر سکیں
|
ابراہیمؑ کے بارے میں
|
21:58
|
|
وَ اَرَادُوْا بِهٖ كَیْدًا فَجَعَلْنٰهُمُ الْاَخْسَرِیْنَۚ
|
اور اُنہوں نے اس (ابراہیم ؐ)سے ایک تدبیر کا ارادہ کیاپھر ہم نے اُن (لوگوں) کو خسارے والا بنا دیا
|
ابراہیمؑ کے بارے میں
|
21:70
|
|
وَ كُلًّا جَعَلْنَا صٰلِحِیْنَ
|
اور ہر ایک کو ہم نے نیک بنایا
|
ابراہیم ؑ کے بارے
|
21:72
|
|
وَ جَعَلْنٰهُمْ اَئِمَّةً یَّهْدُوْنَ بِاَمْرِنَا وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْهِمْ
|
ور ہم نے اُن کو قاہد (راہنما) بنایا وہ ہمارے حکم سے ہدایت دیتے اور ہم نے اُن کی طرف
|
اسحاق اور یعقوبؑ
|
21:73
|
|
وَ جَعَلْنٰهَا وَ ابْنَهَاۤ اٰیَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ
|
اور ہم نے اُس (مریمؐ) کو اور اُس کے بیٹے کو عالمین (تمام مخلوق) کے لئے ایک نشانی بنا دیا
|
مریمؑ
|
21:91
|
|
وَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ الَّذِیْ جَعَلْنٰهُ لِلنَّاسِ سَوَآءَ
|
ں جس کوہم نے لوگوں کے لئے (عبادت گاہ) بنایا ہے
|
کافرین کے بارے
|
22:25
|
|
وَ لِكُلِّ اُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنْسَكًا
|
اور ہر اُمت کے لئے ہم نے ایک طریقہ ِ قربانی بنایا ہے
|
حج کے بارے میں
|
22:34
|
|
وَ الْبُدْنَ جَعَلْنٰهَا لَكُمْ مِّنْ شَعَآئِرِ اللّٰهِ لَكُمْ فِیْهَا خَیْرٌ١ۖۗ
|
ور اونٹ! ہم نے اُن کو تمہارے لئے اللہ کی نشانیوں میں سے بنایا ہے. اُن میں تمہارے لئے بہتری ہے.
|
حج کے بارے میں
|
22:36
|
|
لِّیَجْعَلَ مَا یُلْقِی الشَّیْطٰنُ فِتْنَةً
|
تاکہ وہ (اللہ) آزمائش(فتنہ)بنا دے جوشیطان نے (وسوسہ) ڈالا ہو
|
رحمان اور شیطان کی جنگ
|
22:53
|
|
لِكُلِّ اُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنْسَكًا هُمْ نَاسِكُوْهُ
|
ہر اُمت کے لئے ہم نے ایک طریقہ دیا ہے وہ اُس کو پورا کرتے ہیں؛
|
ایک اصول
|
22:67
|
|
وَ مَا جَعَلَ عَلَیْكُمْ فِی الدِّیْنِ مِنْ حَرَجٍ١ؕ
|
اور تم پر مذہب میں کوئی مشکل (تنگی) نہیں بنائی؛
|
محکم ایت
|
22:78
|
|
ثُمَّ جَعَلْنٰهُ نُطْفَةً فِیْ قَرَارٍ مَّكِیْنٍ۪
|
پھر ہم نے اُس کو ایک محفوظ مقام(یعنی ماں کے رحم) میں (منی کا) ایک نطفہ بنایا؛
|
انسان کی تخلیق
|
23:13
|
|
فَاَخَذَتْهُمُ الصَّیْحَةُ بِالْحَقِّ فَجَعَلْنٰهُمْ غُثَآءً١ۚ
|
پھرسچائی سے چیخ نے اُن کو پکڑ لیا پھر ہم نے اُن کو کُوڑا بنا دیا.
|
نوحؑ کے بعد آنے والے رسول
|
23:41
|
|
فَاَتْبَعْنَا بَعْضَهُمْ بَعْضًا وَّ جَعَلْنٰهُمْ اَحَادِیْثَ١ۚ
|
پھر ہم(بھی) اُن میں سے بعض کو بعضوں کے پیچھے (تباہی کی طرف) چلاتے جاتے اور ہم اُن (لوگوں) کو (گئی گذری)باتیں بنا دیتے
|
نوحؑ کے بعد آنے والے رسول
|
23:44
|
|
وَ جَعَلْنَا ابْنَ مَرْیَمَ وَ اُمَّهٗۤ اٰیَةً
|
اور ہم نے مریمؐ کے بیٹے اور اُس کی ماں کو ایک نشانی بنایا
|
موسیؑ اور ھرونؑ
|
23:50
|
|
رَبِّ فَلَا تَجْعَلْنِیْ فِی الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ
|
میرے رب! پھر تُو مجھے ظالمین (نافرمانبرداروں) کی قوم میں نہ کر نا
|
آپﷺ کے بارے
|
23:94
|
|
وَ مَنْ لَّمْ یَجْعَلِ اللّٰهُ لَهٗ نُوْرًا فَمَا لَهٗ مِنْ نُّوْرٍ۠
|
اور جو(شخص کہ) اللہ نے اُس کے لئے روشنی نہ رکھی ہو پھراُس کے لئے کوئی بھی روشنی نہیں ہے
|
کفر کرنے والے
|
24:40
|
|
ثُمَّ یَجْعَلُهٗ رُكَامًا فَتَرَى الْوَدْقَ یَخْرُجُ مِنْ خِلٰلِهٖ١ۚ
|
پھر اُن کوتہہ پر تہہ کردیتا ہے پھر تم بارش دیکھتے ہو (جو)اُن (بادلوں) کے درمیان سے نکلتی ہے
|
شان باری تعالی
|
24:43
|
|
لَا تَجْعَلُوْا دُعَآءَ الرَّسُوْلِ بَیْنَكُمْ كَدُعَآءِ بَعْضِكُمْ بَعْضًا١ؕ
|
اپنے درمیان رسولﷺ کو بلانا اسطرح نہ بناؤجیسے کہ تم میں سے بعض بعضوں کو بلاتے ہیں
|
نبی اکرمﷺ کی عزت تکریم
|
24:63
|
|
تَبٰرَكَ الَّذِیْۤ اِنْ شَآءَ جَعَلَ لَكَ خَیْرًا مِّنْ ذٰلِكَ
|
پاک ہے وہ جواگر وہ(اللہ) چاہے تو آپﷺ کے لئے اس سے بھی بہتر بنا دے
|
لوگوں کا رسولﷺ پر اعتراض
|
25:10
|
|
جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ۙ وَ یَجْعَلْ لَّكَ قُصُوْرًا
|
باغات جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں۔۔۔ اور آپﷺ کے لئے محلات (قصر) بھی بنا دے
|
لوگوں کا رسولﷺ پر اعتراض
|
25:10
|
|
وَ جَعَلْنَا بَعْضَكُمْ لِبَعْضٍ فِتْنَةً١ؕ اَتَصْبِرُوْنَ١ۚ وَ كَانَ رَبُّكَ بَصِیْرًا۠
|
اور ہم نے تم میں سے بعض کو بعضوں کے لئے ایک آزمائش بنا دیا ہے: کیا تم (اس آزمائش کی وجہ سے) صبر کرو گے؟ اور آپﷺ کا رب دیکھنے والا ہے
|
ایک حقیقت
|
25:20
|
|
وَ قَدِمْنَاۤ اِلٰى مَا عَمِلُوْا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنٰهُ هَبَآءً مَّنْثُوْرًا
|
اور ہم آ پہنچے اُن کی طرف جو اُنہوں نے کام کئے ہوں گے پھر ہم اُن (اعمال) کو بکھرے ہوئے ذرات بنا دیں گے
|
ور وہ (لوگ) جن کو ہماری ملاقات کے لئے اُمید نہیں کہتے ہیں
|
25:23
|
|
وَ كَذٰلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِیٍّ عَدُوًّا مِّنَ الْمُجْرِمِیْنَ١ؕ
|
اوراسطرح ہم نے ہر نبی کے لیے مجرمین میں سے ایک دشمن بنایا؛
|
ایک اصول
|
25:31
|
|
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ وَ جَعَلْنَا مَعَهٗۤ اَخَاهُ هٰرُوْنَ وَزِیْرًاۚۖ
|
ہم نے واقعی موسی ؑ کو کتاب دی اور اُس کے ساتھ اُس کے بھائی ہارونؑ کو وزیر بنایا
|
تاریخی آیت
|
25:35
|
|
وَ جَعَلْنٰهُمْ لِلنَّاسِ اٰیَةً١ؕ وَ اَعْتَدْنَا لِلظّٰلِمِیْنَ عَذَابًا اَلِیْمًاۚۖ
|
اور ہم نے اُن کو (آنے والے) لوگوں کے لیے ایک نشانی (مثال) بنا دیا.اور ہم نے ظالمین (نافرمانبرداروں) کے لیے ایک درد ناک عذاب تیار کر رکھا ہے
|
نوح ؑ کے باے
|
25:37
|
|
وَ لَوْ شَآءَ لَجَعَلَهٗ سَاكِنًا١ۚ ثُمَّ جَعَلْنَا الشَّمْسَ عَلَیْهِ دَلِیْلًاۙ
|
اور اگر وہ چاہتا تو وہ اس (سائے) کو ساکن کر دیتا۔۔۔پھر ہم نے سورج کو اس (سائے) پر ایک پائلٹ (چلانے والا) بنایا ہے؛
|
شان باری تعالی
|
25:45
|
|
وَ هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الَّیْلَ لِبَاسًا
|
اور وہ وہی ہے جس نے تمہارے لیے رات کو اوڑھنا
|
شان باری تعالی
|
25:47
|
|
وَّ النَّوْمَ سُبَاتًا وَّ جَعَلَ النَّهَارَ نُشُوْرًا
|
اور نیند کو آرام اور دن کو (تمہارے) دوبارہ اُٹھنے کے لیے بنایا
|
شان باری تعالی
|
25:47
|
|
وَ جَعَلَ بَیْنَهُمَا بَرْزَخًا وَّ حِجْرًا مَّحْجُوْرًا
|
اور بنائی اُن دونوں کے درمیان ایک رکاوٹ(برزخ) اور ایک علیحدگی (جو) الگ الگ رکھنی والی ہے
|
شان باری تعالی
|
25:53
|
|
وَ هُوَ الَّذِیْ خَلَقَ مِنَ الْمَآءِ بَشَرًا فَجَعَلَهٗ نَسَبًا وَّ صِهْرًا١ؕ
|
اور وہ وہی ہے جس نے پانی سے بشر(انسان) پیدا کیا پھر اُس کے لیے نسب (خونی رشتہ) اور سسرالی رشتہ بنایا
|
شان باری تعالی
|
25:54
|
|
تَبٰرَكَ الَّذِیْ جَعَلَ فِی السَّمَآءِ بُرُوْجًا
|
پاک ہے وہ جس نے آسمان میں بروج (ستاروں کے گھر)بنائے ہیں،
|
شان باری تعالی
|
25:61
|
|
وَّ جَعَلَ فِیْهَا سِرٰجًا وَّ قَمَرًا مُّنِیْرًا
|
، اور اُس میں ایک بڑا چراغ (یعنی سورج) اور ایک چمکتا ہوا چاند بھی بنایا
|
شان باری تعالی
|
25:61
|
|
وَ هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ خِلْفَةً
|
ور وہی ہے جس نے رات اور دن کو ایک دوسرے کے پیچھے آنے والابنایااُ
|
شان باری تعالی
|
25:62
|
|
وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا
|
ور ہمیں متقین (نیک)لوگوں کا امام (لیڈر، راہنما) بنا.
|
رحمان کے بندے
|
25:74
|
فَوَهَبَ لِیْ رَبِّیْ حُكْمًا وَّ جَعَلَنِیْ مِنَ الْمُرْسَلِیْنَ
|
تو پھر میرے رب نے مجھ کو ایک حکم دیا اور مجھ کو رسولوں میں سے(ایک رسول) بنادیا
|
موسی ؑ کے بارے
|
26:21
|
قَالَ لَئِنِ اتَّخَذْتَ اِلٰهًا غَیْرِیْ لَاَجْعَلَنَّكَ مِنَ الْمَسْجُوْنِیْنَ
|
(فرعون نے) کہا: اگر تم نے میرے علاوہ کسی اور کو معبودچنا، تو میں واقعی تجھ کو قیدیوں میں سے رکھ دوں گا
|
موسی ؑ کے بارے
|
26:29
|
|
وَ اجْعَلْ لِّیْ لِسَانَ صِدْقٍ فِی الْاٰخِرِیْنَۙ
|
اور میرے لیے بعد کی آنے والی نسلوں میں ایک سچی زبان(بیان) بنا دے
|
ابراہیم ؑ کے بارے
|
26:84
|
|
وَ اجْعَلْنِیْ مِنْ وَّرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِیْمِۙ
|
اور مجھے نعمتوں والی جنت کے وارثوں سے بنا دے
|
ابراہیم ؑ کے بارے
|
26:85
|
|
اَفْسَدُوْهَا وَ جَعَلُوْۤا اَعِزَّةَ اَهْلِهَاۤ اَذِلَّةً١ۚ
|
تو اس کو تباہ کر دیتے ہیں اور اس (بستی)کے رہنے والوں کی عزت کوذلت بناتے ہیں.
|
سلیمانؑ کی فوج اور ملکہ سبا
|
27:34
|
|
اَمَّنْ جَعَلَ الْاَرْضَ قَرَارًا وَّ جَعَلَ خِلٰلَهَاۤ اَنْهٰرًا
|
کیا جس نے زمین کوقرار(ٹھہرنا)بنایا اور اس کے بیچ میں نہریں بنائیں
|
سوال کیا گیا ہے
|
27:61
|
|
وَّ جَعَلَ لَهَا رَوَاسِیَ وَ جَعَلَ بَیْنَ الْبَحْرَیْنِ حَاجِزًا١ؕ
|
اور اس(زمین) کے لیے مضبوط پہاڑ بنائے، اور دونوں سمندروں کے درمیان ایک رکاوٹ بنائی(بہتر نہیں؟
|
سوال کیا گیا ہے
|
27:61
|
|
وَ یَجْعَلُكُمْ خُلَفَآءَ الْاَرْضِ١ؕ
|
اور تمہیں زمین کا نائب بناتاہے(بہتر نہیں)؟
|
سوال کیا گیا ہے
|
27:62
|
|
اَلَمْ یَرَوْا اَنَّا جَعَلْنَا الَّیْلَ لِیَسْكُنُوْا فِیْهِ وَ النَّهَارَ مُبْصِرًا
|
کیا وہ (لوگ)نہیں دیکھتے کہ ہم نے رات کو بنایا تاکہ وہ اس (رات) میں آرام کر سکیں، اور دن کو روشن (بنایا)؟
|
اللہ کی تخلیق
|
27:86
|
|
وَ جَعَلَ اَهْلَهَا شِیَعًا یَّسْتَضْعِفُ طَآئِفَةً مِّنْهُمْ
|
اوراُس(فرعون) نے اُس(زمین)کےرہنے والوں کی ذاتیں(گروہ بندیاں) بنا رکھی تھیں.وہ اُن میں ایک گروہ (ذات) کو کمزور (یعنی پیس کر) رکھتا
|
موسی اور فرعون
|
28:4
|
|
وَ نَجْعَلَهُمْ اَئِمَّةً وَّ نَجْعَلَهُمُ الْوٰرِثِیْنَۙ
|
اور ہم اُن کو (دوسروں کا) پیشواء (راہنماء) بنائیں اورہم ان کو وارث بنائیں
|
موسی اور فرعون
|
28:5
|
|
اِنَّا رَآدُّوْهُ اِلَیْكِ وَ جَاعِلُوْهُ مِنَ الْمُرْسَلِیْنَ
|
بے شک! ہم اس کو تمہاری طرف واپس کر دیں گے اور اس کو رسولوں میں سے بنا دیں گے
|
موسی ؑ اور فرعون
|
28:7
|
|
وَ نَجْعَلُ لَكُمَا سُلْطٰنًا فَلَا یَصِلُوْنَ اِلَیْكُمَا١ۛۚ
|
اور ہم تم دونوں کے لیے سند(طاقت) بنائیں گے پھر وہ (فرعون کے لوگ) تم دونوں تک ہماری نشانیوں سے نہیں پہنچ سکیں گے.
|
موسی ؑ اور فرعون کی کہانی
|
28:35
|
|
فَاجْعَلْ لِّیْ صَرْحًا لَّعَلِّیْۤ اَطَّلِعُ اِلٰۤى اِلٰهِ مُوْسٰى١ۙ
|
پھر میرے لیے ایک اونچا مینار بنایا جائے تاکہ میں موسی ؑ کے معبود کی طرف جائزہ لوں؛
|
موسی ؑ اور فرعون کی کہانی
|
28:38
|
|
وَ جَعَلْنٰهُمْ اَئِمَّةً یَّدْعُوْنَ اِلَى النَّارِ١ۚ
|
اور ہم نے اُن کو پیشواء (امام)بنا یا وہ آگ کی طرف بلاتے ہیں،
|
موسی ؑ اور فرعون کی کہانی
|
28:41
|
|
قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ جَعَلَ اللّٰهُ عَلَیْكُمُ الَّیْلَ سَرْمَدًا اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ
|
(آپﷺ) کہیں: کیا تم نے دیکھا کہ اگر اللہ تم پر قیامت کے دن تک مسلسل رات ہی بنا دے
|
لوگوں سے سوال
|
28:71
|
|
قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ جَعَلَ اللّٰهُ عَلَیْكُمُ النَّهَارَ سَرْمَدًا اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ
|
(آپﷺ) کہیں: کیا تم نے دیکھا کہ اگر اللہ تم پر قیامت کے دن تک مسلسل دن بنا دے،
|
لوگوں سے سوال
|
28:72
|
|
وَ مِنْ رَّحْمَتِهٖ جَعَلَ لَكُمُ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ
|
اور اُس کی رحمت سے ہے کہ اُس نے تمہارے لیے رات اور دن بنایا
|
اللہ کی رحمت
|
28:73
|
|
تِلْكَ الدَّارُ الْاٰخِرَةُ نَجْعَلُهَا لِلَّذِیْنَ
|
وہ آخرت گھر، ہم اُس کو اُن لوگوں کے لیے بنائیں گے جو
|
جو زمین میں ظلم (بغاوت) نہیں چاہتے، اور نہ ہی فساد
|
28:83
|
|
فَاِذَاۤ اُوْذِیَ فِی اللّٰهِ جَعَلَ فِتْنَةَ النَّاسِ كَعَذَابِ اللّٰهِ
|
پھرجب اُس کو اللہ کی خاطر کوئی تکلیف پہنچتی ہے وہ لوگوں کی(دی گئی) تکلیف کو بنا لیتا ہے جیسے کہ(یہ) اللہ کا عذاب ہے
|
انسان کا دوغلاپن
|
29:10
|
|
فَاَنْجَیْنٰهُ وَ اَصْحٰبَ السَّفِیْنَةِ وَ جَعَلْنٰهَاۤ اٰیَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ
|
پھر ہم نے اُس کو اور کشتی والوں کو نجات دی،اور اس (واقعے) کو تمام مخلوق کے لیے (عبرت کی) ایک نشانی بنا دیا
|
نوحؑ کی کہانی
|
29:15
|
|
وَ جَعَلْنَا فِیْ ذُرِّیَّتِهِ النُّبُوَّةَ وَ الْكِتٰبَ وَ اٰتَیْنٰهُ اَجْرَهٗ فِی الدُّنْیَا
|
اور ہم نے اُس کی اولاد میں نبوت اور کتاب کو رکھا، اور ہم نے اُس کو اُسکا اجر دنیا میں دیا
|
(ابراہیم ؑ)
|
29:27
|
|
اَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّا جَعَلْنَا حَرَمًا اٰمِنًا وَّ یُتَخَطَّفُ النَّاسُ مِنْ حَوْلِهِمْ١ؕ
|
کیا وہ نہیں دیکھتے کہ بے شک ہم نے حرم کوامن کی جگہ بنائی ہے، اور لوگ اُن کے آس پاس اُچک(اغوا کر) لیے جاتے ہیں؟
|
مشرکین
|
29:67
|
|
وَ جَعَلَ بَیْنَكُمْ مَّوَدَّةً وَّ رَحْمَةً١ؕ
|
اور اس نے تمہارے درمیان محبت اور مہربانی بنائی ہے
|
اللہ کی نشانیاں
|
30:21
|
|
وَ یَجْعَلُهٗ كِسَفًا فَتَرَى الْوَدْقَ یَخْرُجُ مِنْ خِلٰلِهٖ
|
اور اُن(بادلوں) کو توڑ کر ٹکڑے کر دیتا ہے پھرتم بارش کو ان (بادلوں)کے بیچ میں سے نکلتی ہوئی دیکھتے ہو.
|
شان باری تعالی
|
30:48
|
|
ثُمَّ جَعَلَ مِنْۢ بَعْدِ ضُعۡفٍ قُوَّةً
|
پھر کمزوری کے بعد طاقت (جوانی) بناتاہے،
|
آپﷺ کو بتایا گیا
|
30:54
|
|
ثُمَّ جَعَلَ مِنْۢ بَعْدِ قُوَّةٍ ضُعۡفًا وَّ شَیْبَةً١ؕ
|
، پھرطاقت کے بعدکمزوری (بوڑھا)بناتا ہے اور بال سفید (کر دیتا ہے).
|
آپﷺ کو بتایا گیا
|
30:54
|
|
ثُمَّ جَعَلَ نَسْلَهٗ مِنْ سُلٰلَةٍ مِّنْ مَّآءٍ مَّهِیْنٍۚ
|
پھر اُس نے اُس (انسان) کی نسل پانی کے ایک بے قدرے (حقیر) قطرے سے بنائی
|
شان الہی
|
32:8
|
|
وَ جَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْئِدَةَ١ؕ
|
؛ اور تمہارے لیے سننا اور دیکھنا اور دل بنائے
|
شان الہی
|
32:9
|
|
وَ جَعَلْنٰهُ هُدًى لِّبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَۚ
|
اور ہم نے اُس (کتاب) کو بنی اسرائیل کے لیے ہدایت بنایا
|
کتاب موسی کے بارے
|
32:23
|
|
وَ جَعَلْنَا مِنْهُمْ اَئِمَّةً یَّهْدُوْنَ بِاَمْرِنَا لَمَّا صَبَرُوْا١ؕ۫
|
اور ہم نے اُن میں سے راہنماء (پیشواء) بنائے وہ ہمارے حکم سے ہدایت دیتے تھے جب تک وہ صابر رہے
|
(بنی اسرائیل)
|
32:24
|
|
مَا جَعَلَ اللّٰهُ لِرَجُلٍ مِّنْ قَلْبَیْنِ فِیْ جَوْفِهٖ١ۚ
|
اللہ نے کسی بھی آدمی کے لیے اُس کے جسم میں دو دل نہیں بنائے،
|
ایک اصول
|
33:4
|
|
١ۚ وَ مَا جَعَلَ اَزْوَاجَكُمُ الّٰٓئِیْ تُظٰهِرُوْنَ مِنْهُنَّ اُمَّهٰتِكُمْ١ۚ
|
اور نہ ہی اُس نے تمہاری بیویوں کو تمہاری مائیں بنایا ہے جن کو تم اُن(بیویوں) میں سے (ایسا)کہہ دیتے ہو،
|
ایک اصول
|
33:4
|
|
وَ مَا جَعَلَ اَدْعِیَآءَكُمْ اَبْنَآءَكُمْ
|
، اور نہ ہی اُس نے تمہارے منہ بولوں کو تمہارے بیٹے بنایا ہے.
|
ایک اصول
|
33:4
|
|
وَ جَعَلْنَا بَیْنَهُمْ وَ بَیْنَ الْقُرَى الَّتِیْ بٰرَكْنَا فِیْهَا
|
ور ہم نے اُن (اہل سبا) کے اور اُن بستیوں کے درمیان جن میں ہم نے برکتیں دی ہوئی تھیں،
|
سبا کے رہنے والے
|
34:18
|
|
فَجَعَلْنٰهُمْ اَحَادِیْثَ وَ مَزَّقْنٰهُمْ كُلَّ مُمَزَّقٍ١ؕ
|
اور اُنہوں نے اپنے پر ظلم کیاپھر ہم نے اُن کو(پرانی)باتیں بنا ڈالا اور ہم نے اُن کو ملیا میٹ کر دیا ایک مکمل ملیا میٹ.
|
اہل سبا
|
34:19
|
|
اِذْ تَاْمُرُوْنَنَاۤ اَنْ نَّكْفُرَ بِاللّٰهِ وَ نَجْعَلَ لَهٗۤ اَنْدَادًا١ؕ
|
جب تم ہمیں حکم دیا کرتے تھے کہ اللہ سے کفر کرو اور اُس کے ہمسر (رقیب، برابری کرنے والے) بناؤ.
|
قرآن پر ایمان
|
34:33
|
|
وَ جَعَلْنَا الْاَغْلٰلَ فِیْۤ اَعْنَاقِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا١ؕ
|
؛ اور ہم اُن لوگوں کی گردنوں میں جو کفر کرتے ہیں طوق ڈال دیں گے.
|
قرآن پر ایمان
|
34:33
|
|
جَاعِلِ الْمَلٰٓئِكَةِ رُسُلًا اُولِیْۤ اَجْنِحَةٍ مَّثْنٰى وَ ثُلٰثَ وَ رُبٰعَ١ؕ
|
وہ فرشتوں کو رسول بناتا ہے، جن کے دو، تین، اور چار پر (ہو سکتے) ہیں
|
شان الہی
|
35:1
|
|
وَ اللّٰهُ خَلَقَكُمْ مِّنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُّطْفَةٍ ثُمَّ جَعَلَكُمْ اَزْوَاجًا١ؕ
|
اوراللہ نے تمہیں خاک (مٹی) سے پیدا کیا، پھر ایک نطفہ سے، پھر تم کو جوڑا جوڑا بنایا.
|
شان باری تعالی
|
35:10
|
|
هُوَ الَّذِیْ جَعَلَكُمْ خَلٰٓئِفَ فِی الْاَرْضِ١ؕ
|
وہی ہے جس نے تمہیں (اے لوگو)زمین میں نائب بنایا ہے
|
تمام انسانوں کو
|
35:39
|
|
اِنَّا جَعَلْنَا فِیْۤ اَعْنَاقِهِمْ اَغْلٰلًا فَهِیَ اِلَى الْاَذْقَانِ فَهُمْ مُّقْمَحُوْنَ
|
بے شک! ہم نے اُن کی گردنوں میں طوق رکھ دیے ہیں پھر وہ (طوق) ٹھوڑیوں تک ہیں پھر وہ اکڑی ہوئی گردنوں والے ہیں
|
غافل لوگ (ایمان نہ لانے والوں)
|
36:8
|
|
وَ جَعَلْنَا مِنْۢ بَیْنِ اَیْدِیْهِمْ سَدًّا وَّ مِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّا فَاَغْشَیْنٰهُمْ فَهُمْ لَا یُبْصِرُوْنَ
|
اور ہم نے ایک رکاوٹ اُن کے آگے بنا دی ہے اور ایک رکاوٹ (دیوار) اُن کے پیچھے ہے پھر ہم نے اُن کو ڈھانپ دیا ہے پھر وہ دیکھ بھی نہیں سکتے ہیں۔
|
غافل لوگ (ایمان نہ لانے والوں)
|
36:9
|
|
بِمَا غَفَرَ لِیْ رَبِّیْ وَ جَعَلَنِیْ مِنَ الْمُكْرَمِیْنَ
|
اُس وجہ سے جو میرے رب نے میری مغفرت کی ہے اور مجھے عزت والوں میں سے بنا دیا ہے
|
بستی کا قصہ
|
36:27
|
|
وَ جَعَلْنَا فِیْهَا جَنّٰتٍ مِّنْ نَّخِیْلٍ وَّ اَعْنَابٍ وَّ فَجَّرْنَا فِیْهَا مِنَ الْعُیُوْنِۙ
|
اور ہم نے اس (زمین) میں کھجوروں اور انگوروں کے باغات بنائے ہیں، اور ہم نے اس میں پانی کے چشمے جاری کئے ہیں
|
لوگوں کے لیے سبق
|
36:34
|
|
اِ۟لَّذِیْ جَعَلَ لَكُمْ مِّنَ الشَّجَرِ الْاَخْضَرِ نَارًا فَاِذَاۤ اَنْتُمْ مِّنْهُ تُوْقِدُوْنَ
|
جس نے تمہارے لیے سبز درخت سے آگ بنائی، پھر تب تم اس(لکڑی) سے (آگ) سلگاتے ہو
|
شان باری تعالی
|
36:80
|
|
اِنَّا جَعَلْنٰهَا فِتْنَةً لِّلظّٰلِمِیْنَ
|
بے شک! ہم نے اس (درخت) کو ظالمین (نافرمانبرداروں) کے لیے ایک آفت (آزمائش) بنایا ہے۔
|
زیقم درخت
|
37:63
|
|
وَ جَعَلْنَا ذُرِّیَّتَهٗ هُمُ الْبٰقِیْنَ٘ۖ
|
اور اُس کی نسل کو ہم نے بنایا کہ وہ باقی رہیں
|
نوحؑ کے بارے
|
37:77
|
|
فَاَرَادُوْا بِهٖ كَیْدًا فَجَعَلْنٰهُمُ الْاَسْفَلِیْنَ
|
پھر اُنہوں نے اُس (ابراہیم ؑ) کے متعلق ایک تدبیر چاہی پھر ہم نے اُن (لوگوں) کو نچلے درجے کا (یعنی ذلیل) بنا دیا۔
|
ابراہیمؑ کے بارے
|
37:98
|
|
وَ جَعَلُوْا بَیْنَهٗ وَ بَیْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًا١ؕ
|
اور وہ (لوگ) اُس (اللہ) کے درمیان اور جنات کے درمیان رشتہ داری بناتے ہیں،
|
لوگوں کا رویہ
|
37:157
|
|
اَجَعَلَ الْاٰلِهَةَ اِلٰهًا وَّاحِدًا١ۖۚ اِنَّ هٰذَا لَشَیْءٌ عُجَابٌ
|
کیابناتا ہے وہ (سب) معبودوں کا ایک ہی معبود؟ بے شک! وہ، واقعی، ایک عجیب شئے ہے
|
کافرین کے متعلق
|
38:5
|
|
یٰدَاوٗدُ اِنَّا جَعَلْنٰكَ خَلِیْفَةً فِی الْاَرْضِ
|
کہ اے داود ؑ! ہم نے تمہیں زمین میں ایک خلیفہ (نائب) بنایا ہے؛
|
داودؑ کے بارے
|
38:26
|
|
اَمْ نَجْعَلُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ كَالْمُفْسِدِیْنَ فِی الْاَرْضِ
|
کیا ہم اُن لوگوں کوجو ایمان لاتے ہیں اور نیک اعمال کرتے ہیں بنائیں گے جیسے کہ جو زمین میں فساد (کرپشن، برائیاں) پیدا کرتے ہیں؛
|
سبحان اللہ
|
38:28
|
|
اَمْ نَجْعَلُ الْمُتَّقِیْنَ كَالْفُجَّارِ
|
؛ یا ہم نیک لوگوں (متقین) کو بنائیں گے جیسے کہ بدمعاشوں کو؟
|
سبحان اللہ
|
38:28
|
|
خَلَقَكُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَةٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا
|
اُس نے تمہیں ایک نفس(جان) سے پیدا کیا، پھر اُس (نفس) سے اُس نے اُس کی بیوی بنائی؛
|
سبحان اللہ
|
39:6
|
|
وَ جَعَلَ لِلّٰهِ اَنْدَادًا لِّیُضِلَّ عَنْ سَبِیْلِهٖ١ؕ
|
، اوروہ اللہ کے لیے ہمسر (برابری کرنے والے) بناتا ہے تاکہ اُس کے رستے سے (لوگوں کو) گمراہ کرے
|
سبحان اللہ
|
39:8
|
|
ثُمَّ یَهِیْجُ فَتَرٰهُ مُصْفَرًّا ثُمَّ یَجْعَلُهٗ حُطَامًا١ؕ
|
پھر وہ (فصلیں پک کر) سوکھ جاتی ہے پھرتم اُن کو پیلے رنگ کا ہوتا ہوا دیکھتے ہو؛ پھر وہ اُن کو چورا چورا کر دیتا ہے
|
آسمانی پانی
|
39:21
|
|
اَللّٰهُ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الَّیْلَ لِتَسْكُنُوْا فِیْهِ وَ النَّهَارَ مُبْصِرًا١ؕ
|
اللہ وہی ہے جس نے تمہارے لیے رات کو بنایا تاکہ تم اُس میں سکون(آرام) کرو،اور دن کو روشن (بنایا).
|
حکم
|
40:61
|
|
اَللّٰهُ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ قَرَارًا وَّ السَّمَآءَ بِنَآءً
|
اللہ وہی ہے جس نے تمہارے لیے زمین کو ساکن (ٹھہرا ہوا) اور آسمان کو چھت بنایا ہے،
|
شان باری تعالی
|
40:64
|
|
اَللّٰهُ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَنْعَامَ لِتَرْكَبُوْا مِنْهَا وَ مِنْهَا تَاْكُلُوْنَ٘
|
اللہ، وہی ہے جس نے تمہارے لیے مویشی (چوپائے) بنائے، تاکہ تم اُن میں سے کچھ پر سوار ہو، اور اُن میں سے کچھ کا تم (گوشت) کھاتے ہو۔۔۔۔
|
شان باری تعالی
|
40:79
|
|
قُلْ اَئِنَّكُمْ لَتَكْفُرُوْنَ بِالَّذِیْ خَلَقَ الْاَرْضَ فِیْ یَوْمَیْنِ وَ تَجْعَلُوْنَ لَهٗۤ اَنْدَادًا١ؕ
|
(آپﷺ مشرکین سے) کہیں: کیا تم واقعی اُس سے کفر کرتے ہو جس نے زمین کو دو دنوں میں پیدا کیا، اور تم اُس کے ہمسر (برابری کرنے والے) بناتے ہو؟
|
شان الہی
|
41:9
|
|
وَ جَعَلَ فِیْهَا رَوَاسِیَ مِنْ فَوْقِهَا وَ بٰرَكَ فِیْهَا
|
اوراُس نے اس (زمین) میں، اس کے اوپر مضبوط پہاڑ بنائے ہیں، اور اس میں برکت رکھی ہے
|
شان الہی زمین کے بارے
|
41:10
|
|
نَجْعَلْهُمَا تَحْتَ اَقْدَامِنَا لِیَكُوْنَا مِنَ الْاَسْفَلِیْنَ
|
. ہم اُن کو اپنے پاؤں کے نیچے رکھیں تاکہ وہ ذلیل و خوار ہو ں
|
قرآن کے کافرین
|
41:29
|
|
وَ لَوْ جَعَلْنٰهُ قُرْاٰنًا اَعْجَمِیًّا لَّقَالُوْا لَوْ لَا فُصِّلَتْ اٰیٰتُهٗ١ؕ
|
اور اگر ہم نے اس کو بنایا ہوتا ایک عجمی (بیرونی زبان کا)قرآن تو وہ(کافرین) واقعی کہہ دیتے:کہ کیوں اس کی آیات تفصیل سے بیان نہیں کی گئیں
|
قرآن کے متعلق
|
41:44
|
|
وَ لَوْ شَآءَ اللّٰهُ لَجَعَلَهُمْ اُمَّةً وَّاحِدَةً وَّ لٰكِنْ یُّدْخِلُ مَنْ یَّشَآءُ فِیْ رَحْمَتِهٖ١ؕ
|
اور اگر اللہ چاہتا تو وہ واقعی اُن کو ایک ہی اُمت بنا دیتا، لیکن وہ جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرتا ہے
|
(مشرکین)
|
42:8
|
|
١ؕ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ اَزْوَاجًا وَّ مِنَ الْاَنْعَامِ اَزْوَاجًا١ۚ یَذْرَؤُكُمْ فِیْهِ١ؕ
|
اُس نے تمہارے لیے تم میں ہی سے (یعنی تمہاری جنس کے) جوڑے بنائے ہیں، اور جانوروں سے بھی جوڑے (بنائے ہیں)، وہ تمہیں ان (جوڑوں) میں بڑھاتا ہے (یعنی افزائش کرتا ہے)
|
شان باری تعالی
|
42:11
|
|
اَوْ یُزَوِّجُهُمْ ذُكْرَانًا وَّ اِنَاثًا١ۚ وَ یَجْعَلُ مَنْ یَّشَآءُ عَقِیْمًا١ؕ اِنَّهٗ عَلِیْمٌ قَدِیْرٌ
|
یا وہ اُن کو، لڑکے اور لڑکیا ں (دونوں) دے دیتا ہے، اور وہ جس کو چاہتا بانجھ بنا دیتا ہے. بے شک! وہ جاننے والا طاقت والا ہے
|
شان باری تعالی
|
42:50
|
|
وَ لٰكِنْ جَعَلْنٰهُ نُوْرًا نَّهْدِیْ بِهٖ مَنْ نَّشَآءُ مِنْ عِبَادِنَا
|
لیکن ہم نے اس (قرآن) کو ایک نور (روشنی) بنا دیا ہم اس سے اپنے بندوں میں سے جس کو چاہیں ہدایت دیتے ہیں
|
کتاب الہی
|
42:52
|
|
اِنَّا جَعَلْنٰهُ قُرْءٰنًا عَرَبِیًّا لَّعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَۚ
|
بے شک! ہم نے اس کو عربی (زبان) کا قرآن بنایا ہے کہ شاید تم سمجھ سکو۔
|
کتاب الہی
|
43:3
|
|
الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ مَهْدًا وَّ جَعَلَ لَكُمْ فِیْهَا سُبُلًا لَّعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَۚ
|
جس نے تمہارے لیے زمین کو ایک بچھونابنایا، اس میں راستے بنائے ہیں، تاکہ تم راہ پا سکو؛
|
شان باری تعالی
|
43:10
|
|
وَ الَّذِیْ خَلَقَ الْاَزْوَاجَ كُلَّهَا وَ جَعَلَ لَكُمْ مِّنَ الْفُلْكِ وَ الْاَنْعَامِ مَا تَرْكَبُوْنَۙ
|
اور جس نے اُس(زمین) کی تمام چیز وں کے جوڑے بنائے ہیں، اور اُس نے تمہارے لیے کشتیوں اور جانوروں (چوپاؤں) سے بنائے جن پر تم سواری کرتے ہو
|
شان باری تعالی
|
43:12
|
|
وَ جَعَلُوْا لَهٗ مِنْ عِبَادِهٖ جُزْءًا١ؕ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَكَفُوْرٌ مُّبِیْنٌؕ۠
|
اور وہ (لوگ) اُس (اللہ) کے لیے اُس کے بندوں میں سے ایک حصہ (شریکوں کے طور پر) بناتے ہیں! بے شک! انسان واقعی ہی ایک واضح ناشکرا (منکر) ہے
|
انسان کی فچرت
|
43:15
|
|
وَ جَعَلُوا الْمَلٰٓئِكَةَ الَّذِیْنَ هُمْ عِبٰدُ الرَّحْمٰنِ اِنَاثًا١ؕ
|
اور وہ فرشتوں کو، جو اللہ (رحمان) کے بندے (غلام) ہیں، لڑکیاں بناتے(خیال کرتے) ہیں
|
لوگوں کے اپنے خیالات
|
43:19
|
|
وَ جَعَلَهَا كَلِمَةًۢ بَاقِیَةً فِیْ عَقِبِهٖ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ
|
اور اُس (ابراہیم ؑ)نے اس (تاکید) کو اپنے بعدآنے والوں میں ایک باقی رہنے والا لفظ بنا دیا، کہ شاید وہ (اللہ کی طرف) رجوع کیا کریں
|
ابراہیمؑ کے بارے
|
43:28
|
|
لَّجَعَلْنَا لِمَنْ یَّكْفُرُ بِالرَّحْمٰنِ لِبُیُوْتِهِمْ سُقُفًا مِّنْ فِضَّةٍ وَّ مَعَارِجَ عَلَیْهَا یَظْهَرُوْنَۙ
|
تو واقعی ہم رحمان سے کفر کرنے والوں کے لیے اُن کے مکانوں کی چھتیں چاندی کی بنا دیتے اور سیڑھیاں بھی (کہ)،اُن پر وہ چڑھتے
|
اللہ کی مرضی
|
43:33
|
|
اَجَعَلْنَا مِنْ دُوْنِ الرَّحْمٰنِ اٰلِهَةً یُّعْبَدُوْنَ۠
|
کیا ہم نے رحمان کے سوا معبود بنائے تھے جن کی کہ عبادت کی جائے؟
|
پوچھیں لیں جو ہم نے آپﷺ سے پہلے رسولوں میں سے بھیجے:
|
43:45
|
|
فَجَعَلْنٰهُمْ سَلَفًا وَّ مَثَلًا لِّلْاٰخِرِیْنَ
|
پھرہم نے اُن کو گزرا ہوا زمانہ، اور بعد آنے والوں کے لیے ایک مثال (عبرت) بنا دیا
|
موسیؑ کے بارے
|
43:56
|
|
اِنْ هُوَ اِلَّا عَبْدٌ اَنْعَمْنَا عَلَیْهِ وَ جَعَلْنٰهُ مَثَلًا لِّبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَؕ
|
نہیں تھاوہ (ابن مریم ؑ) کچھ ماسوائے ایک بندے (غلام) کے ہم نے اُس پرانعام (فضل) کیا، اور ہم نے اُس کو بنی اسرائیل کے لیے ایک مثال بنایا
|
ابن مریم اور آپؑ کی قوم
|
43:59
|
|
وَ لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنَا مِنْكُمْ مَّلٰٓئِكَةً فِی الْاَرْضِ یَخْلُفُوْنَ
|
اور اگرہم چاہتے تو ہم واقعی تم میں سے فرشتے زمین میں بنا دیتے جو کہ نائب (جانشین) ہوتے
|
ابن مریم اور آپؑ کی قوم
|
43:60
|
|
ثُمَّ جَعَلْنٰكَ عَلٰى شَرِیْعَةٍ مِّنَ الْاَمْرِ فَاتَّبِعْهَا وَ لَا تَتَّبِعْ اَهْوَآءَ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ
|
پھر ہم نے آپﷺ کوحکم کی شریعت(طریقہ) پر مقرر کیا؛ پس اسی کی پیروی کریں، اور اُن لوگوں کی خواہشات کی پیروی نہ کریں جو کچھ جانتے نہیں ہیں
|
بنی اسرائیل پر اللہ کے فضل کے بعد
|
45:18
|
|
اَمْ حَسِبَ الَّذِیْنَ اجْتَرَحُوا السَّیِّاٰتِ اَنْ نَّجْعَلَهُمْ كَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ١ۙ
|
کیا سوچتے ہیں وہ لوگ جو برائیاں کرتے ہیں کہ ہم اُنہیں اسطرح رکھیں گے جیسے کہ اُن لوگوں کو جو ایمان لاتے ہیں اور نیک اعمال کرتے ہیں؟
|
ایک سوال
|
45:21
|
|
وَّ خَتَمَ عَلٰى سَمْعِهٖ وَ قَلْبِهٖ وَ جَعَلَ عَلٰى بَصَرِهٖ غِشٰوَةً١ؕ
|
اور اُسکے سننے اور دل پر مہر لگا دیتا ہے، اور اُس کے دیکھنے پر ایک پردہ ڈال دیتا ہے؟
|
خواہش کو اپنا معبود بنانا
|
45:23
|
|
وَ لَقَدْ مَكَّنّٰهُمْ فِیْمَاۤ اِنْ مَّكَّنّٰكُمْ فِیْهِ وَ جَعَلْنَا لَهُمْ سَمْعًا وَّ اَبْصَارًا وَّ اَفْئِدَةً
|
اور ہم نے واقعی اُن کوان (چیزوں)میں قوت دی تھی جن میں تمہیں طاقت نہیں دی ہوئی ہے، اور ہم نے ان کے لیے کان اور آنکھیں اور دل بھی بنائے
|
عاد کے متعلق
|
46:26
|
|
اِذْ جَعَلَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ قُلُوْبِهِمُ الْحَمِیَّةَ حَمِیَّةَ الْجَاهِلِیَّةِ
|
جب بنا لیا اُن لوگوں نے جو کفر کرتے تھے اپنے دلوں میں جوش، جاہلیت کا جوش
|
تاریخی آیت
|
48:26
|
|
١ؕ فَعَلِمَ مَا لَمْ تَعْلَمُوْا فَجَعَلَ مِنْ دُوْنِ ذٰلِكَ فَتْحًا قَرِیْبًا
|
.پس وہ (اللہ) جانتا ہے جو تم نہیں جانتے ہو، پھر اس نے اس کے علاوہ ایک قریبی فتح اور بنا دی
|
تاریخی آیت
|
48:27
|
|
وَ جَعَلْنٰكُمْ شُعُوْبًا وَّ قَبَآئِلَ لِتَعَارَفُوْا
|
اورہم نے تمہیں قومیں اور قبیلے بنایا تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچان سکو.
|
انسانی تخلیق
|
49:13
|
|
اِ۟لَّذِیْ جَعَلَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَاَلْقِیٰهُ فِی الْعَذَابِ الشَّدِیْدِ
|
جو اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبو د بناتا تھا. پس تم دونوں اُسے ایک شدید عذاب میں ڈال دو
|
قیامت
|
50:26
|
|
مَا تَذَرُ مِنْ شَیْءٍ اَتَتْ عَلَیْهِ اِلَّا جَعَلَتْهُ كَالرَّمِیْمِؕ
|
جس پر وہ (آندھی) آئی اس نے کسی شئے کو نہ چھوڑاماسوائے کہ اس نے اُس (چیز) کو جیسے کہ خاک کی طرح بنا دیا
|
اللہ کی نشانی
|
51:42
|
|
وَ لَا تَجْعَلُوْا مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ١ؕ اِنِّیْ لَكُمْ مِّنْهُ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌۚ
|
اور اللہ کے ساتھ کوئی اور دوسرا معبود نہ بناؤ؛ بے شک! میں اُس کی طرف سے تمہارے لئے واضح طور پر ڈرانے والا ہوں
|
احکامات
|
51:51
|
|
فَجَعَلْنٰهُنَّ اَبْكَارًاۙ
|
پھر اُن (عورتوں) کو کنوارہ بنایا ہے
|
دائیں ہاتھ والے ساتھی
|
56:36
|
|
لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنٰهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُوْنَ
|
اگر ہم چاہیں تو ہم اُس کو گھاس پھوس ہی کر دیں، پھر تم تعجب کرتے رہ جاؤ گے
|
ایک سوال کیا گیا
|
56:65
|
|
لَوْ نَشَآءُ جَعَلْنٰهُ اُجَاجًا فَلَوْ لَا تَشْكُرُوْنَ
|
اگر ہم چاہیں و تو ہم اس کو کڑوا بنا دیں، پھر کیوں تم شکر نہیں کرتے ہو؟
|
ایک سوال کیا گیا
|
56:70
|
|
نَحْنُ جَعَلْنٰهَا تَذْكِرَةً وَّ مَتَاعًا لِّلْمُقْوِیْنَۚ
|
واقعی ہم نے ہی اس (آگ) کو ایک نصیحت، اور جنگل میں رہنے والوں کے لئے ایک آسانی بنایا ہے
|
ایک سوال کیا گیا
|
56:73
|
|
وَ تَجْعَلُوْنَ رِزْقَكُمْ اَنَّكُمْ تُكَذِّبُوْنَ
|
اور تم اپنا رزق بناتے ہو کہ بے شک تم، تم اس کے جھٹلاتے رہو؟
|
قرآن کی سچائی
|
56:82
|
|
اٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ اَنْفِقُوْا مِمَّا جَعَلَكُمْ مُّسْتَخْلَفِیْنَ فِیْهِ
|
اللہ اور اُس کے رسولﷺ پر ایمان لے آؤ، اور جس(چیز) میں اُس نے تمہیں نائب بنایا ہے اُس سے خرچ کرو
|
عام حکم
|
57:7
|
|
وَ جَعَلْنَا فِیْ ذُرِّیَّتِهِمَا النُّبُوَّةَ وَ الْكِتٰبَ
|
اور اُن کی اولاد میں نبوت اور کتاب بھی رکھی،
|
نوح اور ابراہیم ؑ
|
57:26
|
|
١ۙ۬ وَ جَعَلْنَا فِیْ قُلُوْبِ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْهُ رَاْفَةً وَّ رَحْمَةً
|
، اورجنہوں نے اُس کی پیروی کی اُن کے دلوں میں رحمت اور محبت بنائی.
|
رسولوں کا سلسلہ
|
57:27
|
یُؤْتِكُمْ كِفْلَیْنِ مِنْ رَّحْمَتِهٖ وَ یَجْعَلْ لَّكُمْ نُوْرًا تَمْشُوْنَ بِهٖ وَ یَغْفِرْ لَكُمْ
|
وہ (اللہ) تمہیں اپنی رحمت سے دگنا دے گا اوروہ تمہارے لئے ایک روشنی بنا دے گا جس سے تم چل سکو گے، اور تمہیں معاف کر دے گا.
|
اللہ کا تقوی کرو اور اُس کے رسولﷺ پر ایمان لاؤ.
|
57:28
|
|
الَّذِیْنَ سَبَقُوْنَا بِالْاِیْمَانِ وَ لَا تَجْعَلْ فِیْ قُلُوْبِنَا غِلًّا لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا
|
جو ہم سے پہلے ایمان میں سبقت لے چکے ہیں، اور ہمارے دلوں میں اُن کے لئے جو ایمان لاتے ہیں کوئی بھی کدورت(دشمنی) نہ بنانا
|
مہاجر اور انصار
|
59:10
|
|
رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ اغْفِرْ لَنَا رَبَّنَا
|
ہمارے رب! ہمیں کفر کرنے والوں کے لئے ایک شکار (ظلم و ستم کا نشانہ، آزمائش) نہ بنانا، اور ہمارے رب،ہمیں معاف کر دینا،
|
دعا
|
60:5
|
|
عَسَى اللّٰهُ اَنْ یَّجْعَلَ بَیْنَكُمْ وَ بَیْنَ الَّذِیْنَ عَادَیْتُمْ مِّنْهُمْ مَّوَدَّةً
|
ہو سکتا ہے اللہ، کہ وہ تمہارے درمیان اور اُن لوگوں کے درمیان جن سے ان (کافرین)میں سے تمہاری دشمنی ہے، محبت بنا دے
|
دوستی کا معیار
|
60:7
|
|
وَ مَنْ یَّتَّقِ اللّٰهَ یَجْعَلْ لَّهٗ مَخْرَجًاۙ
|
. اور جو کوئی اللہ سے ڈرتا ہے تو وہ (اللہ) اُس کے لئے کوئی سبیل (راہ گذر) بنا دے گا
|
طلاق اور عدت
|
65:2
|
|
١ؕ اِنَّ اللّٰهَ بَالِغُ اَمْرِهٖ١ؕ قَدْ جَعَلَ اللّٰهُ لِكُلِّ شَیْءٍ قَدْرًا
|
بے شک! اللہ اپنے حکم کو پورا کرتا ہے. اللہ نے ہر چیز کے لئے ایک پیمائش بنائی ہوئی ہے
|
طلاق اور عدت
|
65:3
|
|
١ؕ وَ مَنْ یَّتَّقِ اللّٰهَ یَجْعَلْ لَّهٗ مِنْ اَمْرِهٖ یُسْرًا
|
اور جو کوئی اللہ سے ڈرتا ہے، تو وہ (اللہ) اس کے کام میں اُس کے لئے آسانی بنا دیتا ہے
|
طلاق اور عدت
|
65:4
|
|
سَیَجْعَلُ اللّٰهُ بَعْدَ عُسْرٍ یُّسْرًا۠
|
. اللہ تنگی کے بعد آسانی فراہم کر دے گا
|
طلاق اور عدت
|
65:7
|
|
وَ لَقَدْ زَیَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنْیَا بِمَصَابِیْحَ وَ جَعَلْنٰهَا رُجُوْمًا لِّلشَّیٰطِیْنِ
|
اور واقعی ہم نے نچلے (دنیا کو نظر آنے والے) آسمان کو چراغوں (ستاروں) سے خوبصورت بنایا ہے، اور ہم نے اُن (ستاروں) کو شیطانوں کے لئے میزائل بنایا ہے
|
شان الہی
|
67:5
|
|
هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ ذَلُوْلًا
|
وہ وہی ہے جس نے زمین کو تمہارے لئے سرنگوں، چنانچہ اُس (زمین) کے رستوں میں چلو
|
شان باری تعالی
|
67:15
|
|
قُلْ هُوَ الَّذِیْۤ اَنْشَاَكُمْ وَ جَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْئِدَةَ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ
|
(آپﷺ ان سے) کہیں: وہ ہے جس نے تمہیں پیدا کیا ہے، اور تمہارے لئے کان اورآنکھیں اور دل بنائے ہیں. کم ہی ہے جو تم شکر کرتے ہو
|
شان باری تعالی
|
67:23
|
|
اَفَنَجْعَلُ الْمُسْلِمِیْنَ كَالْمُجْرِمِیْنَؕ
|
کیا پھر ہم فرمانبرداروں کو رکھیں گے جیسے کہ مجرمین کو؟
|
ایک سوال
|
68:35
|
|
فَاجْتَبٰهُ رَبُّهٗ فَجَعَلَهٗ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ
|
پس اُس کے رب نے اُسے چن لیا پھر اُس کو نیک لوگوں میں سے بنا دیا
|
مچھلی کا ساتھی
|
68:50
|
|
لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةً وَّ تَعِیَهَاۤ اُذُنٌ وَّاعِیَةٌ
|
تاکہ ہم اس کو تمہارے لئے ایک یاد رکھنے والی چیز بنا دیں اور یاد رکھنے والے کان اس کو یاد رکھیں
|
کشتی نوحؑ
|
69:11
|
|
وَ اِنِّیْ كُلَّمَا دَعَوْتُهُمْ لِتَغْفِرَ لَهُمْ جَعَلُوْۤا اَصَابِعَهُمْ فِیْۤ اٰذَانِهِمْ
|
اور بے شک! جب بھی میں نے اُن کو پکاراکہ تُو اُن کو معاف کر دے تو اُنہوں نے اپنے کانوں میں اپنی انگلیاں رکھ لیں
|
نوح ؑ
|
71:7
|
|
وَّ یُمْدِدْكُمْ بِاَمْوَالٍ وَّ بَنِیْنَ وَ یَجْعَلْ لَّكُمْ جَنّٰتٍ وَّ یَجْعَلْ لَّكُمْ اَنْهٰرًاؕ
|
اور تمہاری مال دولت اور بیٹوں سے مدد کرے گا، اور تمہارے لئے باغ بنائے گا اور تمہارے لئے نہریں بنائے گا
|
نوح ؑ
|
71:12
|
|
وَّ جَعَلَ الْقَمَرَ فِیْهِنَّ نُوْرًا وَّ جَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا
|
اور اُن میں چاند کو نور (روشن) بنایا ہے اور سورج کو ایک چراغ بنایا ہے؟
|
نوح ؑ
|
71:16
|
|
وَ اللّٰهُ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ بِسَاطًاۙ
|
اور اللہ نے زمین کو تمہارے لئے وسعت والی بنا یا ہے
|
نوح ؑ
|
71:19
|
|
قُلْ اِنْ اَدْرِیْۤ اَقَرِیْبٌ مَّا تُوْعَدُوْنَ اَمْ یَجْعَلُ لَهٗ رَبِّیْۤ اَمَدًا
|
(آپﷺ) کہیں: میں نہیں جانتا کہ قریب ہے جو تم سے وعدہ کیا گیا ہے، یا کہ میرے رب نے اُس کے لئے ایک دور کا وقت مقرر کیا ہے
|
اللہ جانتا ہے
|
72:25
|
|
فَكَیْفَ تَتَّقُوْنَ اِنْ كَفَرْتُمْ یَوْمًا یَّجْعَلُ الْوِلْدَانَ شِیْبَاۗۖ
|
چنانچہ اگر تم (اب)کفر (انکار) کرتے ہو، تو تم اس دن سے، کسطرح بچو گے جو بچوں کو بوڑھا کر دے گا
|
ایک سوال
|
73:17
|
|
وَّ جَعَلْتُ لَهٗ مَالًا مَّمْدُوْدًاۙ
|
اور اس کے لئے بہت سارا مال بنایا(یعنی کافی ذرائع دئیے)
|
انسان کو
|
74:12
|
|
وَ مَا جَعَلْنَاۤ اَصْحٰبَ النَّارِ اِلَّا مَلٰٓئِكَةً١۪
|
ہم نے صرف فرشتوں کو ہی دوزخ کے سنتری بنایا ہے
|
سقر
|
74:31
|
|
١۪ وَّ مَا جَعَلْنَا عِدَّتَهُمْ اِلَّا فِتْنَةً لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا١ۙ
|
اور ہم نے اُن (فرشتوں) کی تعداد صرف ایک آزمائش بنائی ہے ان کے لئے جو کفر کرتے ہیں
|
سقر
|
74:31
|
|
فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَیْنِ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰىؕ
|
پھر (اللہ نے) اُس سے جوڑا بنایا، مرد اور عورت
|
انسان کے بارے
|
75:39
|
|
نَّبْتَلِیْهِ فَجَعَلْنٰهُ سَمِیْعًۢا بَصِیْرًا
|
، تاکہ اُس کا امتحان لیں. پس ہم نے اُسے سننے(اور )دیکھنے والا بنایا
|
انسان کی تخلیق کا مقصد
|
76:2
|
|
فَجَعَلْنٰهُ فِیْ قَرَارٍ مَّكِیْنٍۙ
|
پھر ہم نے اُس(منی کے قطرے) کو ایک محفوظ جگہ میں رکھا
|
ایک سوال
|
77:21
|
|
اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ كِفَاتًاۙ
|
کیا ہم نے زمین کو ایک اکھٹا کرنے والی نہیں بنایا
|
ایک سوال
|
77:25
|
|
وَّ جَعَلْنَا فِیْهَا رَوَاسِیَ شٰمِخٰتٍ وَّ اَسْقَیْنٰكُمْ مَّآءً فُرَاتًاؕ
|
اور ہم نے اُس (زمین)میں اونچے پہاڑ بنائے اور تمہیں میٹھا پانی پلایا؟
|
ایک سوال
|
77:27
|
|
اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ مِهٰدًاۙ
|
کیا ہم نے زمین کو ایک بچھونا نہیں بنایا
|
عظیم خبر
|
78:6
|
|
وَّ جَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًاۙ
|
اور ہم نے تمہاری نیند کو آرام بنایا
|
عظیم خبر کے تناظر
|
78:9
|
|
وَّ جَعَلْنَا الَّیْلَ لِبَاسًاۙ
|
اور ہم نے رات کو ایک لباس) پردہ (بنایا
|
عظیم خبر کے تناظر
|
78:10
|
|
وَّ جَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا۪
|
اور ہم نے دن کو(ذریعہ) معاش(روزی) بنایا
|
عظیم خبر کے تناظر
|
78:11
|
|
وَّ جَعَلْنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًا۪ۙ
|
اور ہم نے ایک روشن چراغ بنایا
|
عظیم خبر کے تناظر
|
78:13
|
|
فَجَعَلَهٗ غُثَآءً اَحْوٰىؕ
|
پھر اس کو سیاہ کوڑا کر دیتا ہے
|
رب کی تعریف
|
87:5
|
|
اَلَمْ نَجْعَلْ لَّهٗ عَیْنَیْنِۙ
|
کیا ہم نے اُس کے لئے دو آنکھیں نہیں بنائیں
|
انسان سے سوال
|
90:8
|
|
اَلَمْ یَجْعَلْ كَیْدَهُمْ فِیْ تَضْلِیْلٍۙ
|
کیا اُس نے اُن کی تدبیر کو خاک میں نہیں ملا دیا
|
اصحاب الفیل
|
105:1
|
|
فَجَعَلَهُمْ كَعَصْفٍ مَّاْكُوْلٍ۠
|
پھر اُس (اللہ) نے اُن (ہاتھی والوں) کو کر دیا جیسے کہ بُھس جو (جانوروں نے) کھایا ہو۔
|
اصحاب الفیل
|
105:5
|