|
ایم تقی عثمانی
|
پھر ہم نے اس واقعے کو اس زمانے کے اور اس کے بعد کے لوگوں کے لئے عبرت اور ڈرنے والوں کے لئے نصیحت کا سامان بنادیا
|
|
ابو الاعلی مودودی
|
اس طرح ہم نے اُن کے انجام کو اُس زمانے کے لوگوں اور بعد کی آنے والی نسلوں کے لیے عبرت اور ڈرنے والوں کے لیے نصیحت بنا کر چھوڑا
|
|
احمد رضا خان
|
تو ہم نے (اس بستی کا) یہ واقعہ اس کے آگے اور پیچھے والوں کے لیے عبرت کردیا اور پرہیزگاروں کے لیے نصیحت
|
|
احمد علی
|
پھر ہم نے اس واقعہ کو اس زمانہ کے لوگوں کے لیے اور ان سے پچھلوں کے لیے عبرت اور پرہیز گاروں کے لیے نصیحت بنا دیا
|
|
فتح جالندھری
|
اور اس قصے کو اس وقت کے لوگوں کے لیے اور جو ان کے بعد آنے والے تھے عبرت اور پرہیز گاروں کے لیے نصیحت بنا دیا
|
|
طاہر القادری
|
پس ہم نے اس (واقعہ) کو اس زمانے اور اس کے بعد والے لوگوں کے لئے (باعثِ) عبرت اور پرہیزگاروں کے لئے (مُوجبِ) نصیحت بنا دیا،
|
|
علامہ جوادی
|
اور ہم نے اس جنسی تبدیلی کو دیکھنے والوں او ر بعد والوں کے لئے عبرت اور صاحبانِ تقویٰ کے لئے نصیحت بنا دیا
|
|
ایم جوناگڑھی
|
اسے ہم نے اگلوں پچھلوں کے لئے عبرت کا سبب بنا دیا اور پرہیزگاروں کے لئے وعظ ونصیحت کا
|
|
حسین نجفی
|
پس ہم نے اس واقعہ کو اس زمانہ کے لوگوں اور بعد میں آنے والوں کے لئے (سامان) عبرت اور پرہیزگاروں کے لئے نصیحت بنا دیا۔
|
|
M.M.Pickthall:
|
And We made it an example to their own and to succeeding generations, and an admonition to the God fearing.
|
|
M.Daryabadi:
|
And We made it a deterrent unto those of their day and those after them, and an exhortation unto the God-fearing.
|
|
Yusuf Ali:
|
So We made it an example to their own time and to their posterity, and a lesson to those who fear Allah.
|
|
Shakir:
|
So We made them an example to those who witnessed it and those who came after it, and an admonition to those who guard (against evil).
|
|
Saheeh International:
|
And We made it a deterrent punishment for those who were present and those who succeeded [them] and a lesson for those who fear Allah.
|