|
الَّذِیْنَ یَنْقُضُوْنَ عَهْدَ اللّٰهِ مِنْۢ بَعْدِ مِیْثَاقِهٖ١۪
|
جو اللہ کے عہد کو اس (عہد) کے قول و قرار کے بعد بھی توڑتے ہیں
|
فاسقین کی تعریف
|
2:27
|
|
وَ اَوْفُوْا بِعَهْدِیْۤ اُوْفِ بِعَهْدِكُمْ١ۚ
|
اور پورا کرو میرےعہد کو ، میں پورا کروں گا تمہارے عہد کو،
|
بنی اسرائیل کے بارے میں
|
2:40
|
|
قُلْ اَتَّخَذْتُمْ عِنْدَ اللّٰهِ عَهْدًا فَلَنْ یُّخْلِفَ اللّٰهُ عَهْدَهٗۤ
|
(آپؐ) کہیں: کیا تم نے اللہ کے ہاں ایک عہد بنا رکھا ہے؟پھر ہر گز اللہ اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرے گا
|
بنی اسرائیل کا کہنا
|
2:80
|
|
اَوَ كُلَّمَا عٰهَدُوْا عَهْدًا نَّبَذَهٗ فَرِیْقٌ مِّنْهُمْ١ؕ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ
|
یا جب بھی وہ ایک معاہدہ کرتے ایک فریق اُن میں سے اِس کو ایک طرف کر دیتا؟
|
بنی اسرائیل
|
2:100
|
|
قُلْ اَتَّخَذْتُمْ عِنْدَ اللّٰهِ عَهْدًا فَلَنْ یُّخْلِفَ اللّٰهُ عَهْدَهٗۤ
|
(آپؐ) کہیں: کیا تم نے اللہ کے ہاں ایک عہد بنا رکھا ہے؟پھر ہر گز اللہ اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرے گا
|
بنی اسرائیل کا کہنا
|
2:80
|
|
اَوَ كُلَّمَا عٰهَدُوْا عَهْدًا نَّبَذَهٗ فَرِیْقٌ مِّنْهُمْ١ؕ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ
|
یا جب بھی وہ(بنی اسرائیل) ایک معاہدہ کرتے ایک فریق (گروہ) اُن میں سے اِس ( معاہدہ ) کو ایک طرف کر دیتا؟ نہیں! اُن ( بنی اسرائیل )میں سے اکثر ایمان نہیں رکھتے
|
|
2:100
|
|
وَ اَقَامَ الصَّلٰوةَ وَ اٰتَى الزَّكٰوةَ١ۚ وَ الْمُوْفُوْنَ بِعَهْدِهِمْ اِذَا عٰهَدُوْا١ۚ
|
اور نماز قائم کرے اور زکوة دے اور جب عہد کریں تواپنے عہدوں کو پورا کریں ،
|
ایمان والوں کو حکم
|
2:110
|
|
قَالَ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِیْ١ؕ قَالَ لَا یَنَالُ عَهْدِی الظّٰلِمِیْن
|
اُس (ابراہیم ؑ)نے کہا(پُوچھا): اور (کیا)میری اولاد میں سے بھی(امام ہو گا)؟ اُس (رب) نے کہا: کہ میراعہد ظالمین کو نہیں پہنچتا
|
ابراہیم ؑ کے بارے میں
|
2:124
|
|
وَ عَهِدْنَاۤ اِلٰۤى اِبْرٰهٖمَ وَ اِسْمٰعِیْلَ اَنْ طَهِّرَا بَیْتِیَ لِلطَّآئِفِیْنَ وَ الْعٰكِفِیْنَ وَ الرُّكَّعِ السُّجُوْدِ
|
اور ہم (اللہ)نے حضرت ابراہیمؐ اور حضرت اسماعیل ؑ سے ایک عہد لیا، (یا اُنہیں حکم دیا): کہ وہ میرے گھر کو پاک کریں طواف اور اعتکاف اور رکوع اور سجدے کرنے والوں کے لیے
|
ابراہیم ؑ کے بارے میں
|
2:125
|
|
وَ اَقَامَ الصَّلٰوةَ وَ اٰتَى الزَّكٰوةَ١ۚ وَ الْمُوْفُوْنَ بِعَهْدِهِمْ اِذَا عٰهَدُوْا١ۚ
|
اور نماز قائم کرے اور زکوة دے اور جب عہد کریں تواپنے عہدوں کو پورا کریں ،
|
نیکی کی تعریف
|
2:177
|
|
بَلٰى مَنْ اَوْفٰى بِعَهْدِهٖ وَ اتَّقٰى فَاِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الْمُتَّقِیْنَ
|
نہیں، جو(انسان) اپناعہد پورا کرتا ہے اور تقوی کرتا ہے؛ پھر بے شک! اللہ متقین کو پسند کرتا ہے
|
اہل کتاب کے بارے
|
3:76
|
|
اِنَّ الَّذِیْنَ یَشْتَرُوْنَ بِعَهْدِ اللهِ وَ اَیْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِیْلًا
|
بے شک! جو لوگ اللہ کے عہد اور اپنی قسموں سے ایک قلیل فاہدہ خریدتے ہیں ،
|
منفرد ایت اور ایک اصول
|
3:77
|
|
اَلَّذِیْنَ قَالُوْۤا اِنَّ اللّٰهَ عَهِدَ اِلَیْنَاۤ اَلَّا نُؤْمِنَ لِرَسُوْلٍ
|
منفرد ایت
|
3:183
|
|
وَ بِعَهْدِ اللّٰهِ اَوْفُوْا١ؕ
|
اور اللہ کے عہد کو پورا کرو
|
حرام کردہ چیز
|
6:152
|
|
وَ مَا وَجَدْنَا لِاَكْثَرِهِمْ مِّنْ عَهْدٍ١ۚ
|
اورہم نے اُن (یعنی پہلے والوں )میں سے اکثرکے لیے عہد (کا نباہنا) نہیں پایا
|
علمی آیت
|
7:102
|
|
بِمَا عَهِدَ عِنْدَكَ١ۚ
|
اُس وجہ سے جو اُس نے تیرے ساتھ عہد کیا ہوا ہے
|
قوم فرعون
|
7:134
|
|
اَلَّذِیْنَ عٰهَدْتَّ مِنْهُمْ
|
اُن(کافرین) میں سے وہ لوگ جن سے تم (مسلمانوں) نے ایک معاہدہ کیا
|
بد ترین لوگ
|
8:55
|
|
ثُمَّ یَنْقُضُوْنَ عَهْدَهُمْ فِیْ كُلِّ مَرَّةٍ وَّ هُمْ لَا یَتَّقُوْنَ
|
پھر ہردفعہ اُنہوں نے اپنے معاہدہ کو توڑا، اور وہ تقوی نہیں کرتے
|
بد ترین لوگ
|
8:55
|
|
عٰهَدْتُّمْ مِّنَ الْمُشْرِكِیْنَؕ
|
جن سے تم (یعنی مسلمانوں)نے ایک معاہدہ کیا ہے
|
اللہ اور رسولﷺ بری الذمہ ہیں
|
9:1
|
|
اِلَّا الَّذِیْنَ عٰهَدْتُّمْ مِّنَ الْمُشْرِكِیْنَ
|
ماسوائے مشرکین میں سے اُن (لوگوں)کے جن سے تم (مسلمانوں) نے ایک معاہدہ کر رکھا ہے
|
مشرکین سے معاہدہ
|
9:4
|
|
فَاَتِمُّوْۤا اِلَیْهِمْ عَهْدَهُمْ اِلٰى مُدَّتِهِمْ١ؕ
|
پھر(تم)ان (مشرکین) کی طرف ان کے معاہدوں کو اُن کی مدت تک مکمل کرو
|
مشرکین سے معاہدہ
|
9:4
|
|
كَیْفَ یَكُوْنُ لِلْمُشْرِكِیْنَ عَهْدٌ
|
مشرکین کے لیے ایک معاہدہ کسطرح ہو
|
مومنین اور مشرکین
|
9:7
|
|
اِلَّا الَّذِیْنَ عٰهَدْتُّمْ عِنْدَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ١ۚ
|
ماسوائے اُن لوگوں کے جن سے تم (مسلمانوں) نے مسجدِ الحرام (خانہ کعبہ) کے پاس ایک معاہدہ کیا؟
|
مومنین اور مشرکین
|
9:7
|
|
وَ اِنْ نَّكَثُوْۤا اَیْمَانَهُمْ مِّنْۢ بَعْدِ عَهْدِهِمْ
|
اور اگر وہ اپنے عہد کے بعد اپنے حلفوں (قسموں) کو توڑتے ہیں
|
مشرکین
|
9:12
|
|
وَ مِنْهُمْ مَّنْ عٰهَدَ اللّٰهَ
|
اور اُن (منافقین) میں سے ہے جس نے اللہ سے (یہ کہتے ہوئے) ایک عہد کیا
|
منافقین کے متعلق
|
9:75
|
|
وَ مَنْ اَوْفٰى بِعَهْدِهٖ مِنَ اللّٰهِ
|
اور کون ہے جو اپنا وعدہ اللہ کے مقابلے میں پورا کر سکتا ہے؟
|
مومنین جانوں اور مال
|
9:111
|
|
الَّذِیْنَ یُوْفُوْنَ بِعَهْدِ اللّٰهِ وَ لَا یَنْقُضُوْنَ الْمِیْثَاقَۙ
|
جو(لوگ) اللہ کے عہد کوپورا کرتے ہیں، اور وہ (کیا ہوا) معاہدہ نہیں توڑتے ہیں؛
|
سوال
|
13:20
|
|
وَ الَّذِیْنَ یَنْقُضُوْنَ عَهْدَ اللّٰهِ مِنْۢ بَعْدِ مِیْثَاقِهٖ
|
اور جو( لوگ) اللہ کے عہد کو توڑتے ہیں اس کے بعد کہ اُس(عہد) کو مان چکے ہوتے ہیں
|
ان کے لیے لعنت ہے
|
13:25
|
|
وَ اَوْفُوْا بِعَهْدِ اللّٰهِ اِذَا عٰهَدْتُّمْ
|
اور جب تم نے عہد کیا ہوا ہو تو اللہ سے کیا ہوا عہدپورا کیا کروا
|
محکم آیت
|
16:91
|
|
وَ لَا تَشْتَرُوْا بِعَهْدِ اللّٰهِ ثَمَنًا قَلِیْلًا١ؕ
|
اور تم اللہ کے عہد سے ایک قلیل فاہدہ نہ خریدو.
|
محکم آیت
|
16:95
|
|
وَ اَوْفُوْا بِالْعَهْدِ١ۚ اِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْئُوْلًا
|
؛ اور عہد(وعدہ) پورا کیاکرو. بے شک! عہد (وعدہ)کی پوچھ ہو گی
|
محکم آیت
|
17:34
|
|
اَطَّلَعَ الْغَیْبَ اَمِ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمٰنِ عَهْدًاۙ
|
کیا اُس کو غیب کی اطلاع ہے، یا اُس نے رحمان کے ہاں ایک عہدکیا ہے؟
|
آیات سے کفر کرنے والا
|
19:78
|
|
لَا یَمْلِكُوْنَ الشَّفَاعَةَ اِلَّا مَنِ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمٰنِ عَهْدًاۘ
|
وہ شفاعت کا اختیار نہیں رکھتے، ماسوائے اُس کے جس نے رحمان کے ہاں عہد بنایاہے
|
لوگ یا فرضی معبود
|
19:87
|
|
اَفَطَالَ عَلَیْكُمُ الْعَهْدُ
|
پھر کیا مقررہ کردہ وقت تمہیں بہت دور لگا،
|
موسیؑ کے بارے
|
20:86
|
|
وَ لَقَدْ عَهِدْنَاۤ اِلٰۤى اٰدَمَ مِنْ قَبْلُ
|
اور واقعی ہم نے پہلے آدمؑ کی طرف ایک عہدکیا،
|
آدمؑ کے بارے
|
20:115
|
|
وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَ عَهْدِهِمْ رٰعُوْنَۙ
|
اور جو، (کہ)وہ اپنی امانتوں اور اپنے وعدوں کے پورے کرنے والے ہوتے ہیں
|
مومنین کے بارے
|
23:8
|
|
وَ لَقَدْ كَانُوْا عَاهَدُوا اللّٰهَ مِنْ قَبْلُ لَا یُوَلُّوْنَ الْاَدْبَارَ١ؕ
|
اور واقعی اُنہوں نے پہلے اللہ سے عہد کیا ہوا تھا کہ وہ (لڑائی میں)پیٹھ نہیں موڑیں گے
|
جنگ خندق
|
33:15
|
|
وَ كَانَ عَهْدُ اللّٰهِ مَسْئُوْلًا
|
اور اللہ سے کئے ہوئے عہد کی تو پُوچھ ہے
|
جنگ خندق
|
33:15
|
|
مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ رِجَالٌ صَدَقُوْا مَا عَاهَدُوا اللّٰهَ عَلَیْهِ١ۚ
|
(سچے) مومنین سے مرد ہیں، اُنہوں نے سچا کر دیا جو اللہ سے عہد کیا.
|
جنگ خندق
|
33:23
|
|
اَلَمْ اَعْهَدْ اِلَیْكُمْ یٰبَنِیْۤ اٰدَمَ اَنْ لَّا تَعْبُدُوا الشَّیْطٰنَ١ۚ
|
کیا میں نے تمہاری طرف حکم نہ دیا تھا، اے آدم کی اولاد! کہ شیطان کی عبادت نہ کرنا۔ |
قیامت کے دن
|
36:60
|
|
وَ قَالُوْا یٰۤاَیُّهَ السّٰحِرُ ادْعُ لَنَا رَبَّكَ بِمَا عَهِدَ عِنْدَكَ١ۚ اِنَّنَا لَمُهْتَدُوْنَ
|
اور اُنہوں نے کہا: اے جادو گر! ہمارے لیے اپنے رب کو پکار اس وجہ سے جو عہد تیرے پاس ہے. بےشک! واقعی ہم سیدھی راہ پر چلیں گے
|
موسیؑ کے بارے
|
43:49
|
|
وَ مَنْ اَوْفٰى بِمَا عٰهَدَ عَلَیْهُ اللّٰهَ فَسَیُؤْتِیْهِ اَجْرًا عَظِیْمًا۠
|
؛ اور جو پورا کرتا ہے جو اللہ کے ساتھ اُس نے عہد کیا ہو، پھر وہ (اللہ) اُس کو ضرورایک عظیم اجر دے گا
|
ایک اصول
|
48:10
|
|
وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَ عَهْدِهِمْ رٰعُوْنَ۪ۙ
|
اور جو، وہ اپنی امانتوں کے لئے اور اپنے عہدوں کے نگران ہیں
|
نمازیوں کے اوصاف
|
70:32
|