اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 13-پارہ نمبر            The Thunder-13 سورت الرعد         Ayah No-20 ایت نمبر

الَّذِیْنَ یُوْفُوْنَ بِعَهْدِ اللّٰهِ وَ لَا یَنْقُضُوْنَ الْمِیْثَاقَۙ
آسان اُردو جو(لوگ) اللہ کے عہد کوپورا کرتے ہیں، اور وہ (کیا ہوا) معاہدہ نہیں توڑتے ہیں؛
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی (یعنی) وہ لوگ جو اللہ سے کیے ہوئے عہد کو پورا کرتے ہیں، اور معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرتے۔
ابو الاعلی مودودی اور اُن کا طرز عمل یہ ہوتا ہے کہ اللہ کے ساتھ اپنے عہد کو پورا کرتے ہیں، اُسے مضبوط باندھنے کے بعد توڑ نہیں ڈالتے
احمد رضا خان وہ جو اللہ کا عہد پورا کرتے ہیں اور قول باندھ کر پھرتے نہیں
احمد علی وہ لوگ جو الله کے عہد کو پوراکرتے ہیں اور اس عہد کو نہیں توڑتے
فتح جالندھری جو خدا کے عہد کو پورا کرتے ہیں اور اقرار کو نہیں توڑتے
طاہر القادری > جو لوگ اﷲ کے عہد کو پورا کرتے ہیں اور قول و قرار کو نہیں توڑتے،
علامہ جوادی جو عہدُ خدا کو پورا کرتے ہیں اور عہد شکنی نہیں کرتے ہیں
ایم جوناگڑھی جو اللہ کے عہد (وپیمان) کو پورا کرتے ہیں اور قول وقرار کو توڑتے نہیں
حسین نجفی وہ جو اللہ سے کئے ہوئے عہد وپیمان کو پورا کرتے ہیں اور عہد شکنی نہیں کرتے۔
=========================================
M.Daryabadi: Those who fulfil the covenant of Allah, and violate not the bond.
M.M.Pickthall: Such as keep the pact of Allah, and break not the covenant;
Saheeh International: Those who fulfill the covenant of Allah and do not break the contract,
Shakir: Those who fulfil the promise of Allah and do not break the covenant,
Yusuf Ali: Those who fulfil the covenant of Allah and fail not in their plighted word;
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
اہل عقل والوں کی خصوصیت ہے