اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 9-پارہ نمبر          The Heights-7 سورت الاعراف Ayah No-102 ایت نمبر

وَ مَا وَجَدْنَا لِاَكْثَرِهِمْ مِّنْ عَهْدٍ١ۚ وَ اِنْ وَّجَدْنَاۤ اَكْثَرَهُمْ لَفٰسِقِیْنَ
آسان اُردو اورہم نے اُن (یعنی پہلے والوں )میں سے اکثرکو عہد سے نہیں پایا۔ اور بلکہ، ہم نے اُن میں سے اکثر کو واقعی فاسقین (عہد شکن، بدکردار) پایا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی ہم نے ان کی اکثریت میں عہد کی کوئی پاسداری نہیں پائی، اور واقعہ یہ ہے کہ ان میں سے اکثر لوگوں کو ہم نے نافرمان ہی پایا۔
ابو الاعلی مودودی ہم نے ان میں سے اکثر میں کوئی پاس عہد نہ پایا بلکہ اکثر کو فاسق ہی پایا
احمد رضا خان اور ان میں اکثر کو ہم نے قول کا سچا نہ پایا اور ضرور ان میں اکثر کو بے حکم ہی پایا،
احمد علی اور ہم نے ان کے اکثر لوگو ں میں عہد کا نباہ نہیں پایا اور ان میں سے اکثر نافرمان پایا
فتح جالندھری اور ہم نے ان میں سے اکثروں میں (عہد کا نباہ) نہیں دیکھا۔ اور ان میں اکثروں کو (دیکھا تو) بدکار ہی دیکھا
طاہر القادری اور ہم نے ان میں سے اکثر لوگوں میں عہد (کا نباہ) نہ پایا اور ان میں سے اکثر لوگوں کو ہم نے نافرمان ہی پایا،
علامہ جوادی ہم نے ان کی اکثریت میں عہدو پیمان کی پاسداری نہیں پائی اور ان کی اکثریت کو فاسق اور حدود اطاعت سے خارج ہی پایا
ایم جوناگڑھی اور اکثر لوگوں میں ہم نے وفائے عہد نہ دیکھا اور ہم نے اکثر لوگوں کو بےحکم ہی پایا
حسین نجفی اور ہم نے ان کی اکثریت میں عہد و پیمان کی پاسداری نہیں پائی اور ہم نے اکثر کو فاسق و فاجر پایا ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: And We found no covenant in most of them; and most of them We found ungodly.
M.M.Pickthall: We found no (loyalty to any) covenant in most of them. Nay, most of them We found wrong-doers.
Saheeh International: And We did not find for most of them any covenant; but indeed, We found most of them defiantly disobedient.
Shakir: And We did not find in most of them any (faithfulness to) covenant, and We found most of them to be certainly transgressors.
Yusuf Ali: Most of them We found not men (true) to their covenant: but most of them We found rebellious and disobedient.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
اللہ باری تعالی کا طریقہ
ایک سوال کیا گیا ہے کہ اگر وہ پرانے وقتوں کے لوگ تباہ برباد کر دیے جا سکتے ہیں تو کیا یہ موجودہ بستیوں کے رہنے والے محفوظ ہیں؟
اللہ نہ ماننے والوں کے دلوں پر کسطرح مہر لگا دیتا ہے