اُردو عربی انڈکس   Home-ویب پیج Page down-↓

روٹ الفاط: د ی ن

Total/Searched:

مذہب کے معنوں میں

الدِّیْنِ یَوْمِ الدِّیْنِ یَوْمَ الدِّیْنِ الدِّیْنَ






آیت کا حصہ حصے کا ترجمہ عنوان/سیاق و سباق لنک
مٰلِكِ یَوْمِ الدِّیْنِ‏ جزا و سزا (فیصلے )کے دن کا مالک ہے اللہ باری تعالی کی صفات 1:4
یٰبَنِیَّ اِنَّ اللّٰهَ اصْطَفٰى لَكُمُ الدِّیْنَ ؕ اے میرے بیٹو!بے شک ! اللہ نے تمہارے لیے دین چناہے؛ .... ابراہیم ؑ اور یعقوب ؑ کی وصیت 2:132
:
:
وَ قٰتِلُوْهُمْ حَتّٰى لَا تَكُوْنَ فِتْنَةٌ وَّ یَكُوْنَ الدِّیْنُ لِلّٰهِ١ؕ اور(اگر وہ باز نہیں آتے تو) اُن سے لڑائی کرو حتی کہ فتنہ نہ رہے اور دین(قانون) اللہ کے لیے ہی ہو لڑائی کے بارے میں 2:193
لَاۤ اِكْرَاهَ فِی الدِّیْنِ١ۙ۫ قَدْ تَّبَیَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَیِّ دین (مذہب) میں جبر (زبردستی) نہیں ہے (اسلیے کہ اب) واقعی ہدایت گمراہی سے واضح کر دی گئی ہے محکم آیت 2:256
اِنَّ الدِّیْنَ عِنْدَ اللّٰهِ الْاِسْلَامُ١۫ بےشک! دین(مذہب) اللہ کے ہاں اسلام (یعنی اللہ کے احکام کی فرمانبرداری ) ہے شان باری تعالی 3:19
وَ لَا یَزَالُوْنَ یُقَاتِلُوْنَكُمْ حَتّٰى یَرُدُّوْكُمْ عَنْ دِیْنِكُمْ اِنِ اسْتَطَاعُوْا١ؕ اور وہ (کافرین) تم (مسلمانوں) سے لڑائی کرنے سے بازنہیں ِآئیں گئے حتی کہ وہ تمہیں تمہارے دین سے پھیر دیں اگر وہ کر سکتے ہوں لڑائی اور کافرین کی کوشش 2:217
غَرَّهُمْ فِیْ دِیْنِهِمْ مَّا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ اوراپنے مذہب میں جو وہ ایجاد کرتے ہیں اُن کو دھوکے میں رکھتاہے جن کوکتاب کاحصہ دیاگیا 3:24
وَ لَا تُؤْمِنُوْۤا اِلَّا لِمَنْ تَبِعَ دِیْنَكُمْ١ؕ۔۔۔۔ اور تم(اہلِ کتاب) ایمان نہ لاﺅ ماسوائے کہ جو تمہارے(اہلِ کتاب کے) دین کی پیروی کرے۔۔۔ اہل کتاب کے بارے 3:73
اَفَغَیْرَ دِیْنِ اللّٰهِ یَبْغُوْنَ کیا وہ(اہل کتاب) اللہ کے دین کے سوا(کوئی اور دین) چاہتے ہیں، پچھلی ایت کا تسلسل 3:83
وَ مَنْ یَّبْتَغِ غَیْرَ الْاِسْلَامِ دِیْنًا فَلَنْ یُّقْبَلَ مِنْهُ اور جو (انسان) اسلام کے سواکسی اوردین کو چاہے گا پھریہ اُس سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا، ایمان کا بیان 3:85
وَ مَنْ اَحْسَنُ دِیْنًا مِّمَّنْ اَسْلَمَ وَجْهَهٗ لِلّٰهِ وَ هُوَ مُحْسِنٌ اوردین (مذہب ) اس (انسان)سے بہتر کس کا ہو سکتا ہے جو اپنے رخ (چہرہ) کو اللہ کے لیے فرمانبردار بنا دیتا ہے اور وہ اچھے کام کرنے والا ہوتاہے منفرد آیت 2:125
وَ اعْتَصَمُوْا بِاللّٰهِ وَ اَخْلَصُوْا دِیْنَهُمْ لِلّٰہ اور اللہ کے دامن کو پکڑ لیں اور اپنے دین(عبادت) کو اللہ کے لیے ہی خالص(مخصوص) کریں منافقین کے لیے توبہ 2:146
یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ لَا تَغْلُوْا فِیْ دِیْنِكُمْ اے اہلِ کتاب! اپنے دین میں مبالغہ آرائی نہ کرو منفرد آیت 4:171
اَلْیَوْمَ یَئِسَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ دِیْنِكُمْ اس دن وہ جو کفر کرتے ہیں تمہارے دین ( کو نقصان نہ پہنچا سکنے کی وجہ) سے مایوس ہیں؛ 5:3
اَلْیَوْمَ اَكْمَلْتُ لَكُمْ دِیْنَكُمْ اس دن میں نے تمہارے لیے تمہارا دین کامل(مکمل) کر دیا ہے 5:3
وَ رَضِیْتُ لَكُمُ الْاِسْلَامَ دِیْنًا١ؕ اور تمہارے لیے "اسلام" دین پسند کیاہے مومنین کے لیے 5:3
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَنْ یَّرْتَدَّ مِنْكُمْ عَنْ دِیْنِهٖ اے ماننے (تسلیم کرنے) والو ! تم میں سے جو (شخص) اپنے دین سے پھرا یہودیوں اور عیسایوں سے دوستی 5:54
الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا دِیْنَكُمْ هُزُوًا وَّ لَعِبًا اُن( لوگوں) کو جو تمہارے دین کو ایک مذاق اور ایک کھیل بناتے ہیں مومنین کی دوستی 5:57
لَا تَغْلُوْا فِیْ دِیْنِكُمْ غَیْرَ الْحَقِّ اپنے دین میں حق کے سوا (کسی اور چیز کو) بڑھا چڑھا کر بیان نہ کرو، اور اہل کتاب کو 5:77
وَ ذَرِ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا دِیْنَهُمْ لَعِبًا وَّ لَهْوًا اور چھوڑ دیں اُن لوگوں کوجو اپنے دین کو کھیل اور تماشہ بناتے ہیں منفرد آیت 6:70
لِیُرْدُوْهُمْ وَ لِیَلْبِسُوْا عَلَیْهِمْ دِیْنَهُمْ١ؕ تاکہ وہ (شریک) اُن(مشرکوں) کو برباد کر یں اورتاکہ اُن کے دین کو اُن پر تاریک کریں مشرکین 6:137
اِنَّ الَّذِیْنَ فَرَّقُوْا دِیْنَهُمْ وَ كَانُوْا شِیَعًا بے شک! جو لوگ اپنے دین کو فرقوں(ٹکڑوں ) میں کرتے ہیں اور (مختلف) گروہ ہو جاتے ہی محکم آیت 6:159
دِیْنًا قِیَمًا مِّلَّةَ اِبْرٰهِیْمَ حَنِیْفًا١ۚ ،(جو) ایک مستحکم (سچا) دین ، حنفی (یکسو)ابراہیم ؑ کا طریقہ ہے، محکم آیت 6:161
وَّ ادْعُوْهُ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ١ؕ۬ اور اُسی کو پکارودین کو اُسی کے لیے مخلص کرکے اللہ کا حکم 7:29
الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا دِیْنَهُمْ لَهْوًا وَّ لَعِبًا جو اپنے دین (مذہب) کو مذاق اور کھیل تماشا بناتے تھ کافرین کی تعریف 7:51
وَّ یَكُوْنَ الدِّیْنُ كُلُّهٗ لِلّٰهِ اور مکمل دین(قانون) اللہ ہی کا ہو جائے، کافرین اگر باز نہ آ جائیں 8:39
غَرَّ هٰۤؤُلَآءِ دِیْنُهُمْ١ؕ کہ ان (مسلمانوں) کو ان کے دین نے دھوکہ دیا ہے جنگ بدر 8:49
وَ اِنِ اسْتَنْصَرُوْكُمْ فِی الدِّیْنِ ؛ اور اگر وہ مذہب میں تم سے مدد مانگیں، تو دوستی کا معیار 8:72
فَاِخْوَانُكُمْ فِی الدِّیْنِ١ؕ تو پھر وہ (مشرکین) دین(مذہب) میں تمہارے(یعنی مسلمانوں کے) بھائی ہیں مشرکین 9:11
وَ طَعَنُوْا فِیْ دِیْنِكُمْ فَقَاتِلُوْۤا اَئِمَّةَ الْكُفْرِ١ۙ اور تمہارے مذہب میں طعنے( بے حرمتی )کرتے ہیں، تو پھر کفر کے اماموں( راہنماوں) سے جنگ کرو ۔ مشرکین 9:12
وَ لَا یَدِیْنُوْنَ دِیْنَ الْحَقِّ مِنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ اور وہ دین حق کی پیروی نہ کرتے ہوں، حتی اہل کتاب میں سے جو 9:29
وَ دِیْنِ الْحَقِّ لِیُظْهِرَهٗ عَلَى الدِّیْنِ كُلِّهٖ١ۙ اور دین حق سے ارسال کیا ، تاکہ وہ(اللہ) اس (ہدایت اور دین) کو اُس کے تمام دینوں (مذاہب) پر غالب(ظاہر) کر دے یہودی اور عیسایوں کے عقائد 9:33
لِّیَتَفَقَّهُوْا فِی الدِّیْنِ وَ لِیُنْذِرُوْا قَوْمَهُمْ تاکہ( جو پیچھے رہ جائیں) وہ مذہب میں پختہ علم حاصل کریں اور اپنے لوگوں کو ڈرائیں جہاد کے بارے میں 9:122
ۙ دَعَوُا اللّٰهَ مُخۡلِصِيۡنَ لَـهُ الدِّيۡنَۙ ؛ (پھر) وہ دین (یعنی عبادت) کو اُسی کے لیے مخلص کرکے اللہ کو ہی پکارتے ہیں انسانوں کی فطرت 10:22
اِنْ كُنْتُمْ فِیْ شَكٍّ مِّنْ دِیْنِیْ اگر تمہیں میرے مذہب (دین) میں شک ہے، آپﷺ نے کہا 10:104
وَ اَنْ اَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّیْنِ حَنِیْفًا١ۚ اورکہ (آپؐ) اپنے چہرہ کو دین کے لیے قائم رکھیں حنفی (یکسو ہو کر) ، آپﷺ نے کہا 10:105
ذٰلِكَ الدِّیْنُ الْقَیِّمُ یہی سیدھا (القیم)دین ہے یوسفؑ کی کہانی 12:40
وَ قٰتِلُوْهُمْ حَتّٰى لَا تَكُوْنَ فِتْنَةٌ وَّ یَكُوْنَ الدِّیْنُ لِلّٰهِ١ؕ اور(اگر وہ باز نہیں آتے تو) اُن سے لڑائی کرو حتی کہ فتنہ نہ رہے اور دین(قانون) اللہ کے لیے ہی ہو لڑائی کے بارے میں 2:193
وَّ یَكُوْنَ الدِّیْنُ كُلُّهٗ لِلّٰهِ اور مکمل دین(قانون) اللہ ہی کا ہو جائے، کافرین اگر باز نہ آ جائیں 8:39
مِنْهَاۤ اَرْبَعَةٌ حُرُمٌ١ؕ ذٰلِكَ الدِّیْنُ الْقَیِّمُ ان (مہینوں)میں سے چار (مہینے یعنی ذوالقعدہ، ذوالحجہ، محرم، رجب) احترام والے ہیں یہی صیح قانون(دین) ہے مہینوں کی تعداد 9:36
مَا كَانَ لِیَاْخُذَ اَخَاهُ فِیْ دِیْنِ الْمَلِكِ (کیوں کہ) اُس کے لیے(ممکن) نہیں تھا کہ وہ بادشاہ کے قانون میں اپنے بھائی کو لے یوسفؑ کی کہانی 12:76
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا تَدَایَنْتُمْ بِدَیْنٍ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى فَاكْتُبُوْهُ اے ایمان والو! جب تم ایک مقررہ مدت تک ایک قرضہ کرو، توپھر اُس (قرضے) کو لکھ لو قرضہ لینا 2:282
١ۚ فَاِنْ كَانَ لَهٗۤ اِخْوَةٌ فَلِاُمِّهِ السُّدُسُ مِنْۢ بَعْدِ وَصِیَّةٍ یُّوْصِیْ بِهَاۤ اَوْ دَیْنٍ١ؕ ،وصیت جو اُس(مرنے والے ) نے کی ہویا (اس کا)قرضہ( ادا کرنے )کے بعد(یہ تقسیم ہو گی) محکم ایت 4:11
فَاِنْ كَانَ لَهُنَّ وَلَدٌ فَلَكُمُ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْنَ مِنْۢ بَعْدِ وَصِیَّةٍ یُّوْصِیْنَ بِهَاۤ اَوْ دَیْنٍ جو وہ چھوڑیں بعد وصیت کے جو انہوں نے کی ہو یا قرضہ(جو اُن کے ذمے ہو) محکم ایت 4:12
فَاِنْ كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُمْ مِّنْۢ بَعْدِ وَصِیَّةٍ تُوْصُوْنَ بِهَاۤ اَوْ دَیْنٍ١ؕ جو تم چھوڑو بعد وصیت کے جو تم نے کی ہو یاقرضے کے(جو تمہارے ذمے ہو) محکم ایت 4:12
مِنْۢ بَعْدِ وَصِیَّةٍ یُّوْصٰى بِهَاۤ اَوْ دَیْنٍ١ۙ غَیْرَ مُضَآرٍّ١ۚ وَصِیَّةً مِّنَ اللّٰہ بعد وصیت کے جو اُنہوں نے کی ہو یاقرضے کے اور بغیر نقصان(دینے) کے محکم ایت 4:12
وَّ اِنَّ عَلَیْكَ اللَّعْنَةَ اِلٰى یَوْمِ الدِّیْنِ اور بے شک! تم پر جزا و سزا کے دن تک لعنت ہے ابلیس پر 15:35
وَ لَهُ الدِّیْنُ وَاصِبًا اور دین (مذہب، قانون بھی) ہمیشہ سے اُسی کا ہے. فرمان الہی 16:52
وَ مَا جَعَلَ عَلَیْكُمْ فِی الدِّیْنِ مِنْ حَرَجٍ١ؕ اور تم پر مذہب میں کوئی مشکل (تنگی) نہیں بنائی؛ محکم ایت 22:78
١۪ وَّ لَا تَاْخُذْكُمْ بِهِمَا رَاْفَةٌ فِیْ دِیْنِ اللّٰهِ تو اللہ کے قانون (کو پورا کرنے) میں تمہیں اُن دونوں (زانی اور زانیہ) پر ترس نہ آئے سورت نور 24:1
یَوْمَئِذٍ یُّوَفِّیْهِمُ اللّٰهُ دِیْنَهُمُ الْحَقَّ اُس دن اللہ اُن (الزام لگانے والوں) کو اُن کا پورا قرض لوٹا دے گا، قیامت کے دن 24:24
وَ لَیُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِیْنَهُمُ الَّذِی ارْتَضٰى لَهُمْ ؛اور وہ (اللہ)واقعی اُن کے لئے اُن کا مذہب مستحکم کر دے گا جو اُس (اللہ) نے اُن کے لئے منظور کیا ہے محکم ایت 24:55
وَ الَّذِیْۤ اَطْمَعُ اَنْ یَّغْفِرَ لِیْ خَطِیْٓئَتِیْ یَوْمَ الدِّیْنِؕ اور جو مجھے امید ہے،کہ حساب کتاب کے دن میری غلطی (خطاء) مجھے معاف کر دے گا ابراہیم ؑ کے بارے 26:82
فَاِذَا رَكِبُوْا فِی الْفُلْكِ دَعَوُا اللّٰهَ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ١ۚ۬ پھر جب وہ کشتیوں میں سوار ہوتے ہیں تو اللہ کو پکارتے ہیں دین(عبا دت) کو اُسی کے لیے مخلص کر کے، انسانوں کا وطیرہ 29:65
فَاَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّیْنِ حَنِیْفًا١ؕ پھر(آپﷺ)اپنا چہرہ مبارک حنفی (پکے) دین کے لیے ہی سیدھارکھیں. آپﷺ کو حکم 30:29
١ؕ ذٰلِكَ الدِّیْنُ الْقَیِّمُ١ۙۗ . یہ سیدھا(القیم) دین ہے، آپﷺ کو حکم 30:30
مِنَ الَّذِیْنَ فَرَّقُوْا دِیْنَهُمْ وَ كَانُوْا شِیَعًا١ؕ كُلُّ حِزْبٍۭ بِمَا لَدَیْهِمْ فَرِحُوْنَ اُن میں سے جنہوں نے اپنے دین کو فرقے(ٹکڑے) کر دیا اور گروہ ہوگئے، ہر فرقہ (جماعت) اس پرجو ان کے پاس ہے خوش (مست) ہے ایمان والوں کو ہدایات 13:31
فَاَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّیْنِ الْقَیِّمِ مِنْ قَبْلِ چنانچہ آپﷺ اپنا رخ (چہرہ) القیم(سچے، پکے) دین کے لیے سیدھا کریں اس سے پہلے آپﷺ کو حکم 30:43
وَ اِذَا غَشِیَهُمْ مَّوْجٌ كَالظُّلَلِ دَعَوُا اللّٰهَ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ١ۚ۬ اور جب ایک لہر اُن(لوگوں) کو ڈھانپ لیتی ہے جیسے کہ سائبان ہو، تو وہ(لوگ) اُسی کے لیے دین(عبادت) کو مخلص کر کے اللہ کو ہی پکارتے ہیں. سبحان اللہ 31:32
وَ قَالُوْا یٰوَیْلَنَا هٰذَا یَوْمُ الدِّیْنِ اور وہ کہیں گے: ہاے، ہمارے لیے افسوس! یہ تو فیصلے والا دن ہے لوگوں کو جواب 37:20
ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَدِیْنُوْنَ کیا جب ہم مر جائیں گے اور خاک اور ہڈیاں ہوچکے ہوں گے،تو کیا واقعی ہمارا حساب کتاب ہو گا؟ اللہ کے مخلص بندے 37:53
اِنَّاۤ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ فَاعْبُدِ اللّٰهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّیْنَؕ بے شک! ہم نے آپﷺ کی طرف کتاب کو سچائی سے نازل کیا ہے؛پھر دین کو اُسی ہی کے لیے خالص (مخصوص) کر کے اللہ ہی کی عبادت کرو قرآن 39:2
اَلَا لِلّٰهِ الدِّیْنُ الْخَالِصُ١ؕ کیا دین (عبادت) اللہ ہی کے لیے خالص (مخصوص) نہیں ہے؟ ایک سوال؟ 39:3
قُلْ اِنِّیْۤ اُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ اللّٰهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّیْنَۙ (آپﷺ) کہیں: بے شک! مجھے حکم دیا گیا ہے کہ اللہ کی عبادت کروں، دین(عبادت) کو اُسی کا مخلص کرکے آپﷺ کو حکم 39:11
قُلِ اللّٰهَ اَعْبُدُ مُخْلِصًا لَّهٗ دِیْنِیْۙ (آپﷺ) کہیں: میں اللہ کی ہی عبادت کرتا ہوں اُسی کے لیے میں اپنا دین (عبادت) مخلص کر کے آپﷺ کو حکم 39:14
فَادْعُوا اللّٰهَ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ وَ لَوْ كَرِهَ الْكٰفِرُوْنَ پس اللہ کو ہی پکارو دین (عبادت) کو اُسی کے لیے مخلص کرکے، چاہے نہ ماننے والے(کافرین) مخالف ہوں۔۔۔ حکم 40:14
اِنِّیْۤ اَخَافُ اَنْ یُّبَدِّلَ دِیْنَكُمْ اَوْ اَنْ یُّظْهِرَ فِی الْاَرْضِ الْفَسَادَ .بے شک! مجھے ڈر ہے کہ وہ تمہارے دین کو بدل دے گا یا وہ زمین میں فساد کروا دے گا قوم موسیؑ کے بارے 40:26
هُوَ الْحَیُّ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ فَادْعُوْهُ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ١ؕ وہ زندہ جاوید ہے. کوئی معبود نہیں ہے ماسوائے کہ وہی. پس دین (عبادت) کو اُسی ہی کے لیے مخلص کر کے اُسی کو پکارو. شان باری تعالی 40:65
شَرَعَ لَكُمْ مِّنَ الدِّیْنِ مَا وَصّٰى بِهٖ نُوْحًا وَّ الَّذِیْۤ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ اُس نے تمہارے لیے وہی دین (مذہب) مقرر کیا جس کا حکم اُس نے نوحؑ کو دیا،اور جو ہم نے آپﷺ کی طرف وحی کی ایک جیسا دین 42:13
اَنْ اَقِیْمُوا الدِّیْنَ وَ لَا تَتَفَرَّقُوْا فِیْهِ١ؕ کہ دین کو قائم رکھو، اور اس میں فرقے نہ بناؤ. ایک جیسا دین 42:13
اَمْ لَهُمْ شُرَكٰٓؤُا شَرَعُوْا لَهُمْ مِّنَ الدِّیْنِ مَا لَمْ یَاْذَنْۢ بِهِ اللّٰهُ١ؕ کیا اُن (لوگوں)کے لیے (اللہ کے) شریک ہیں جنہوں نے اُن کے لیے مذہب سے جائز قرار دیاجس کے بارے اللہ نے اجازت نہیں دی ہے؟ شرک 42:21
هُوَ الَّذِیْۤ اَرْسَلَ رَسُوْلَهٗ بِالْهُدٰى وَ دِیْنِ الْحَقِّ وہ وہی ہے جس نے اپنے رسولﷺ کو ہدایت اور سچے دین سے بھیجا ہے، ایک حقیقت 48:28
قُلْ اَتُعَلِّمُوْنَ اللّٰهَ بِدِیْنِكُمْ (آپﷺ اُن سے) کہیں: کیا تم اللہ کو اپنا مذہب سکھاؤ گے ایک سوال 49:16
وَّ اِنَّ الدِّیْنَ لَوَاقِعٌؕ اور بے شک! حساب کتاب ضرور واقع ہو گا۔ حقیقت 51:6
یَسْئَلُوْنَ اَیَّانَ یَوْمُ الدِّیْنِؕ وہ پوچھتے ہیں: کہ حساب کتاب(جزاوسزا) کا دن کب ہوگا؟ مفروضے اور اندازے لگانے والے 51:12
لَا یَنْهٰكُمُ اللّٰهُ عَنِ الَّذِیْنَ لَمْ یُقَاتِلُوْكُمْ فِی الدِّیْنِ اللہ نے تمہیں ان لوگوں سے تو منع نہیں کیا ہے جنہوں نے تم سے مذہب میں لڑائی نہیں کی دوستی کا معیار 60:8
اِنَّمَا یَنْهٰكُمُ اللّٰهُ عَنِ الَّذِیْنَ قٰتَلُوْكُمْ فِی الدِّیْنِ اللہ صرف تمہیں ان لوگوں سے منع کرتا ہے جو تم سے مذہب میں جنگ کریں دوستی کا معیار 60:9
هُوَ الَّذِیْۤ اَرْسَلَ رَسُوْلَهٗ بِالْهُدٰى وَ دِیْنِ الْحَقِّ لِیُظْهِرَهٗ عَلَى الدِّیْنِ كُلِّهٖ وَ لَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُوْنَ وہی ہے جس نے اپنے رسولﷺ کو ہدایت (قرآن) اور سچے مذہب (دین) سے بھیجا ہے،تاکہ وہ (اللہ) اس(دین)کو اس کے تمام مذاہب کے اوپر فوقیت دے دے، اورچاہے مشرکین کتنے ہی مخالف ہوں ایک حقیقت 61:9
وَ مَاۤ اُمِرُوْۤا اِلَّا لِیَعْبُدُوا اللّٰهَ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ١ۙ۬ حُنَفَآءَ اور اُنہیں حکم نہیں دیا گیا ماسوائے کہ وہ اللہ ہی کی عبادت کریں اُسی کے لئے دین کو مخلص کر کے، یکسو ہو کر، اہل کتاب کو 98:5
وَ یُقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ یُؤْتُوا الزَّكٰوةَ وَ ذٰلِكَ دِیْنُ الْقَیِّمَةِؕ ، اور نماز قائم کریں اور زکوۃ دیں.اور یہی سچا (القیم) دین ہے اہل کتاب کو 98:6
لَكُمْ دِیْنُكُمْ وَ لِیَ دِیْنِ۠ۧ (چنانچہ)تمہارے لیے تمہارا مذہب ہے اور میرے لیے میرا مذہب ہے آپﷺ کو حکم 109:6
وَرَاَيۡتَ النَّاسَ يَدۡخُلُوۡنَ فِىۡ دِيۡنِ اللّٰهِ اَفۡوَاجًا ۙ‏ اور آپﷺ نے لوگوں کو دیکھا (کہ) وہ اللہ کے دین میں فوج در فوج داخل ہوئے تاریخی آیت 110:2