Chapter No 21-پارہ نمبر    ‹           The Romans-30 سورت الروم ›Ayah No-29 ایت نمبر
| بَلِ اتَّبَعَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْۤا اَهْوَآءَهُمْ بِغَیْرِ عِلْمٍ١ۚ فَمَنْ یَّهْدِیْ مَنْ اَضَلَّ اللّٰهُ١ؕ وَ مَا لَهُمْ مِّنْ نّٰصِرِیْنَ |
| آسان اُردو | نہیں، جولوگ ظلم(نافرمانبرداری) کرتے ہیں وہ، بغیر علم کے اپنی خواشات کی پیروی کرتے ہیں.پھر اُس کو کون ہدایت دے سکتا ہے جس کو اللہ گمراہ کر دیتا ہے؟ اوراُن (ایسے لوگوں) کے لیے کوئی (دوسرے) مددگار نہیں ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | لیکن ظالم لوگ کسی علم کے بغیر اپنی خواہشات کے پیچھے چل پڑے ہیں۔ اب اس شخص کو کون ہدایت دے سکتا ہے جسے اللہ نے گمراہ کردیا ہو۔ اور ایسے لوگوں کا کوئی مددگار نہیں ہوگا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | مگر یہ ظالم بے سمجھے بوجھے اپنے تخیلات کے پیچھے چل پڑے ہیں اب کون اُس شخص کو راستہ دکھا سکتا ہے جسے اللہ نے بھٹکا دیا ہو ایسے لوگوں کا تو کوئی مدد گار نہیں ہو سکتا |
| احمد رضا خان | بلکہ ظالم اپنی خواہشوں کے پیچھے ہولیے بے جانے تو اسے کون ہدایت کرے جسے خدا نے گمراہ کیا اور ان کا کوئی مددگار نہیں |
| احمد علی | بلکہ یہ بے انصاف بے سمجھے اپنی خوہشوں پر چلتے ہیں پھر کون ہدایت کر سکتا ہے جسے الله نے گمراہ کر دیا اور ان کا کوئی بھی مددگار نہیں |
| فتح جالندھری | مگر جو ظالم ہیں بےسمجھے اپنی خواہشوں کے پیچھے چلتے ہیں تو جس کو خدا گمراہ کرے اُسے کون ہدایت دے سکتا ہے؟ اور ان کا کوئی مددگار نہیں |
| طاہر القادری | بلکہ جن لوگوں نے ظلم کیا ہے وہ بغیر علم (و ہدایت) کے اپنی نفسانی خواہشات کی پیروی کرتے ہیں، پس اس شخص کو کون ہدایت دے سکتا ہے جسے اﷲ نے گمراہ ٹھہرا دیا ہو اور ان لوگوں کے لئے کوئی مددگار نہیں ہے، |
| علامہ جوادی | حقیقت یہ ہے کہ ظالموں نے بغیر جانے بوجھے اپنی خواہشات کا اتباع کرلیا ہے تو جس کو خدا گمراہی میں چھوڑ دے اسے کون ہدایت دے سکتا ہے اور ان کا تو کوئی ناصر و مددگار بھی نہیں ہے |
| ایم جوناگڑھی | بلکہ بات یہ ہے کہ یہ ﻇالم تو بغیر علم کے خواہش پرستی کر رہے ہیں، اسے کون راه دکھائے جسے اللہ تعالیٰ راه سے ہٹا دے، ان کا ایک بھی مددگار نہیں |
| حسین نجفی | بلکہ ظالم لوگ سمجھے بوجھے بھی اپنی خواہشات کی پیروی کر رہے ہیں۔ جسے اللہ (اس کی نافرمانی کی وجہ سے) گمراہی میں چھوڑ دے اسے کون ہدایت دے سکتا ہے؟ اور ان کا کوئی ناصر و مددگار نہیں ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Aye! those who do wrong follow their own lusts without knowledge. Who, then, will guide him whom Allah hath sent astray? And for them there will be no helpers. |
| M.M.Pickthall: | Nay, but those who do wrong follow their own lusts without knowledge. Who is able to guide him whom Allah hath sent astray? For such there are no helpers. |
| Saheeh International: | But those who wrong follow their [own] desires without knowledge. Then who can guide one whom Allah has sent astray? And for them there are no helpers. |
| Shakir: | Nay! those who are unjust follow their low desires without any knowledge; so who can guide him whom Allah makes err? And they shall have no helpers. |
| Yusuf Ali: | Nay, the wrong-doers (merely) follow their own lusts, being devoid of knowledge. But who will guide those whom Allah leaves astray? To them there will be no helpers. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد ایت
علمی ایت