Chapter No 23-پارہ نمبر    ‹           Those who set the Ranks-37 سورت الصفات ›Ayah No-53 ایت نمبر
| ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَدِیْنُوْنَ |
| آسان اُردو | کیا جب ہم مر جائیں گے اور خاک اور ہڈیاں ہوچکے ہوں گے،تو کیا واقعی ہمارا حساب کتاب ہو گا؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | کیا جب ہم مٹی اور ہڈیوں میں تبدیل ہوجائیں گے تو کیا واقعی ہمیں (اپنے کاموں کا) بدلہ دیا جائے گا ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | کیا واقعی جب ہم مر چکے ہوں گے اور مٹی ہو جائیں گے اور ہڈیوں کا پنجر بن کر رہ جائیں گے تو ہمیں جزا و سزا دی جائے گی؟ |
| احمد رضا خان | کیا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے تو کیا ہمیں جزا سزا دی جائے گی |
| احمد علی | کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے تو کیا ہمیں بدلہ دیا جائے گا |
| فتح جالندھری | بھلا جب ہم مر گئے اور مٹی اور ہڈیاں ہوگئے تو کیا ہم کو بدلہ ملے گا؟ |
| طاہر القادری | کیا جب ہم مر جائیں گے اور ہم مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو کیا ہمیں (اس حال میں) بدلہ دیا جائے گا، |
| علامہ جوادی | کیا جب مرکر مٹی اور ہڈی ہوجائیں گے تو ہمیں ہمارے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا |
| ایم جوناگڑھی | کیا جب کہ ہم مر کر مٹی اور ہڈی ہو جائیں گے کیا اس وقت ہم جزا دیئے جانے والے ہیں؟ |
| حسین نجفی | کب جب مر جائیں گے اور (سڑ گل کر) مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو (اس وقت زندہ کرکے) ہمیں جزا و سزا دی جائے گی؟ |
| M.Daryabadi: | When we are dead and have become dust and bones, are we indeed going to be requited? |
| M.M.Pickthall: | Can we, when we are dead and have become mere dust and bones - can we (then) verily be brought to book? |
| Saheeh International: | That when we have died and become dust and bones, we will indeed be recompensed?'" |
| Shakir: | What! when we are dead and have become dust and bones, shall we then be certainly brought to judgment? |
| Yusuf Ali: | "'When we die and become dust and bones, shall we indeed receive rewards and punishments?'" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے جو کہ ایت 40 اللہ کے بندوں کے بارے میں ہے
جنت میں ان بندوں کی اپس میں بات چیت