روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| فَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِیْنَ | پس زمین میں گھومو (سفر کرو) پھر دیکھو کہ جھٹلانے والوں کا انجام کیسا ہوا | سود کے تناظر میں متقین کے بارے | 3:137 |
| مَتَاعًا لَّكُمْ وَ لِلسَّیَّارَةِ١ۚ | ایک سہولت تمہارے لیے اور سمندری مسافروں کے لیے بھی | محکم آیت | 5:96 |
| قُلْ سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ | کہیں: زمین میں سفر کرو | کافرین کے بارے | 6:11 |
| هُوَ الَّذِىۡ يُسَيِّرُكُمۡ فِى الۡبَرِّ وَالۡبَحۡرِؕ | وہ وہی ہے جو تمہیں خشکی اور سمندر میں چلاتا ہے | انسانی فطرت | 10:22 |
| یَلْتَقِطْهُ بَعْضُ السَّیَّارَةِ اِنْ كُنْتُمْ فٰعِلِیْنَ | ؛ کوئی قافلہ اُس کو ڈھونڈلے گا : اگر تم نے (ایسا) کرنا ہی ہے | یوسف ؑ کی کہانی | 12:10 |
| وَ جَآءَتْ سَیَّارَةٌ فَاَرْسَلُوْا وَارِدَهُمْ | اور ایک قافلہ آیاپھر اُنہوں نے اپناسقہ ( پانی نکالنے والے کو )بھیجا | یوسفؑ کی کہانی | 12:19 |
| ١ؕ اَفَلَمْ یَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَیَنْظُرُوْا | کیا پھروہ(یعنی لوگ) زمین میں نہیں گھومے پھر وہ دیکھتے | لوگوں سے سوال | 12:109 |
| وَ لَوْ اَنَّ قُرْاٰنًا سُیِّرَتْ بِهِ الْجِبَالُ | ور اگر بے شک ایک قرآن ہوتا کہ اُس سے پہاڑ چل سکتے | قرآن کے بارے | 13:31 |
| فَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ | . پس زمین میں چلو پھرو ا | ایک اصول | 16:36 |
| وَ یَوْمَ نُسَیِّرُ الْجِبَالَ وَ تَرَى الْاَرْضَ بَارِزَة | اور (اُس) دن (جب) ہم پہاڑیوں کو ہٹا دیں گے اور تم زمین کو ہموار دیکھو گے | یوم حشر | 18:47 |
| قَالَ خُذْهَا وَ لَا تَخَفْٙ سَنُعِیْدُهَا سِیْرَتَهَا الْاُوْلٰى | اُس (باری تعالی) نے کہا: اِس کو پکڑ لو اور نہ ڈرو. ہم اُس کو اس کی پہلی والی حالت میں لوٹا دیں گے | موسیؑ کے بارے | 20:21 |
| اَفَلَمْ یَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ | کیا وہ (لوگ) زمین میں نہیں گھومے | ایک سوال | 22:46 |
| قُلْ سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُجْرِمِیْنَ | (آپﷺ اُن سے) کہیں: کہ زمین میں گھومو پھر دیکھو کہ مجرمین کا انجام کیسا ہو اتھا | خاک ہونے کے بعد زندہ ہونا | 27:69 |
| فَلَمَّا قَضٰى مُوْسَى الْاَجَلَ وَ سَارَ بِاَهْلِهٖۤ | پھرجب موسی ؑ نے مدت پوری کر لی اور اپنے گھر والوں کے ساتھ سفر کر رہا تھا | موسی ؑ اور فرعون کی کہانی | 28:29 |
| قُلْ سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا كَیْفَ بَدَاَ الْخَلْقَ | (آپﷺ) کہیں: زمین میں پھرو پھر دیکھو کسطرح اللہ نے تخلیق کو شروع کیا | لوگوں سے سوال | 29:20 |
| اَوَ لَمْ یَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَیَنْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ؕ | کیا وہ زمین میں نہیں پھر تے پھر وہ دیکھتے کہ جو لوگ اُن سے پہلے تھے اُن کا انجام کیسا ہوا؟ | لوگوں سے سوال | 30:9 |
| قُلْ سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا | (آپﷺ) کہیں: زمین میں پھرو (یعنی مشاہدہ کرو) اور پھر دیکھو | لوگوں کو حکم | 30:42 |
| وَ كَانَ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ یَسِیْرًا | . اور یہ (ایسا کرنا) اللہ پر آسان ہے | جنگ خندق | 33:19 |
| ١ؕ وَ كَانَ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ یَسِیْرًا | اور یہ(ایسا کرنا) اللہ پر آسان ہے | نبی اکرمﷺ کے بارے | 33:30 |
| قُرًى ظَاهِرَةً وَّ قَدَّرْنَا فِیْهَا السَّیْرَ١ؕ | صاف نظر آنے والی بستیاں بنا دیں اور ہم نے اُن (بستیوں) میں سفر کی پیمائش کر دی. | سبا کے رہنے والے | 34:18 |
| ١ؕ سِیْرُوْا فِیْهَا لَیَالِیَ وَ اَیَّامًا اٰمِنِیْنَ | .کہ اُن میں خیریت سے رات اور دن کو سفر کرو | سبا کے رہنے والے | 34:18 |
| اِنَّ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ یَسِیْر | بے شک! وہ(ایسا کرنا) اللہ پر بہت آسان ہے | شان باری تعالی | 35:10 |
| اَوَ لَمْ یَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ | کیا وہ زمین میں نہیں پھرے نہیں پھردیکھتے کہ | مشرکین | 35:44 |
| اَوَ لَمْ یَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ | کیا وہ زمین میں نہیں پھرے | سوال | 40:21 |
| اَفَلَمْ یَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَیَنْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ؕ | کیا پھر وہ زمین میں نہیں پھرے پھر وہ دیکھتے کہ ان سے پہلے والوں کا انجام کسطرح ہوا؟ | شان باری تعالی | 40:82 |
| اَفَلَمْ یَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَیَنْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ؕ | کیا وہ زمین میں پھرے نہیں ہیں پھر وہ دیکھتے کہ اُن سے پہلے والوں کا انجام کسطرح ہوا؟ | کفر کرنے والے | 47:10 |
| یَوْمَ تَشَقَّقُ الْاَرْضُ عَنْهُمْ سِرَاعًا١ؕ ذٰلِكَ حَشْرٌ عَلَیْنَا یَسِیْرٌ | (اُس) دن (جب) زمین اُن(لوگوں کے اوپر) سے پھٹ کر ٹکڑے ہو جائے گی، جلدی میں (وہ آئیں گے). وہ اکھٹ (جمع) کرنا ہم پر بہت ہی آسان ہے | قیامت | 50:44 |
| وَّ تَسِیْرُ الْجِبَالُ سَیْرًاؕ | اور پہاڑ اُڑ جائیں گے ایک اڑنے سے | عذاب کا واقع ہونا | 52:10 |
| ١ؕ وَ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ یَسِیْرٌ | ؛ اور وہ (ایسا کرنا) اللہ پر آسان ہے | کفر کرنے والے | 64:7 |
| وَّ سُیِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًاؕ | اور پہاڑ چلا دئیے جائیں گے پھر ایک سراب (دھوکہ، ریت) ہو جائیں گے | یوم الفصل | 78:20 |
| وَ اِذَا الْجِبَالُ سُیِّرَتْ۪ۙ | اور جب پہاڑ چلا دئیے جائیں گے، (یعنی حرکت میں لائیں جائیں گے) | قیامت کی ابتدا | 81:3 |