Chapter No 30-پارہ نمبر    ‹                The Tidings-78 سورت النبا ›Ayah No-20 ایت نمبر
| وَّ سُیِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًاؕ |
| آسان اُردو | اور پہاڑ چلا دئیے جائیں گے پھر ایک سراب (دھوکہ، ریت) ہو جائیں گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور پہاڑوں کو چلایا جائے گا تو وہ ریت کے سراب کی شکل اختیار کرلیں گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور پہاڑ چلائے جائیں گے یہاں تک کہ وہ سراب ہو جائیں گے |
| احمد رضا خان | اور پہاڑ چلائے جائیں گے کہ ہوجائیں گے جیسے چمکتا ریتا دور سے پانی کا دھوکا دیتا، |
| احمد علی | اور پہاڑ اڑائے جائیں گے توریت ہو جائیں گے |
| فتح جالندھری | اور پہاڑ چلائے جائیں گے تو وہ ریت ہو کر رہ جائیں گے |
| طاہر القادری | اور پہاڑ (غبار بنا کر فضا میں) اڑا دیئے جائیں گے، سو وہ سراب (کی طرح کالعدم) ہو جائیں گے، |
| علامہ جوادی | اورپہاڑوں کو جگہ سے حرکت دے دی جائے گی اوروہ ریت جیسے ہوجائیں گے |
| ایم جوناگڑھی | اور پہاڑ چلائے جائیں گے پس وه سراب ہو جائیں گے |
| حسین نجفی | اور پہاڑ چلائے جائیں گے اور وہ بالکل سراب ہو جائیں گے۔ |
| M.Daryabadi: | And the mountains will have been removed away, and they will have become as mirage. |
| M.M.Pickthall: | And the hills are set in motion and become as a mirage. |
| Saheeh International: | And the mountains are removed and will be [but] a mirage. |
| Shakir: | And the mountains shall be moved off so that they shall remain a mere semblance. |
| Yusuf Ali: | And the mountains shall vanish, as if they were a mirage. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت
یوم الفصل، فیصلے والا دن