Chapter No 26-پارہ نمبر    ‹                     Qaf-50 سورت ق ›Ayah No-44 ایت نمبر
| یَوْمَ تَشَقَّقُ الْاَرْضُ عَنْهُمْ سِرَاعًا١ؕ ذٰلِكَ حَشْرٌ عَلَیْنَا یَسِیْرٌ |
| آسان اُردو | (اُس) دن (جب) زمین اُن(لوگوں کے اوپر) سے پھٹ کر ٹکڑے ہو جائے گی، جلدی میں (وہ آئیں گے). وہ اکھٹ (جمع) کرنا ہم پر بہت ہی آسان ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اس دن جب زمین پھٹ کر ان کو اس طرح باہر کردے گی کہ وہ جلدی جلدی نکل رہے ہوں گے۔ اس طرح سب کو جمع کرلینا ہمارے لیے بہت آسان ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جب زمین پھٹے گی اور لوگ اس کے اندر سے نکل کر تیز تیز بھاگے جا رہے ہوں گے یہ حشر ہمارے لیے بہت آسان ہے |
| احمد رضا خان | جس دن زمین ان سے پھٹے گی تو جلدی کرتے ہوئے نکلیں گے یہ حشر ہے ہم کو آسان، |
| احمد علی | جس دن ان پر سے زمین پھٹ جائے گی لوگ دوڑتے ہوئے نکل آئيں گے یہ لوگو ں کا جمع کرنا ہمیں بہت آسان ہے |
| فتح جالندھری | اس دن زمین ان پر سے پھٹ جائے گی اور وہ جھٹ پٹ نکل کھڑے ہوں گے۔ یہ جمع کرنا ہمیں آسان ہے |
| طاہر القادری | جِس دن زمین اُن پر سے پھٹ جائے گی تو وہ جلدی جلدی نکل پڑیں گے، یہ حشر (پھر سے لوگوں کو جمع کرنا) ہم پر نہایت آسان ہے، |
| علامہ جوادی | اسی دن زمین ان لوگوں کی طرف سے شق ہوجائے گی اور یہ تیزی سے نکل کھڑے ہوں گے کہ یہ حشر ہمارے لئے بہت آسان ہے |
| ایم جوناگڑھی | جس دن زمین پھٹ جائے گی اور یہ دوڑتے ہوئے (نکل پڑیں گے) یہ جمع کر لینا ہم پر بہت ہی آسان ہے |
| حسین نجفی | اس دن زمین ان پر پھٹ جائے گی اور وہ تیز تیز برآمد ہوں گے یہ حشر (جمع کرنا) ہمارے لئے بالکل آسان ہے۔ |
| M.Daryabadi: | That shall be the Day whereon the earth will be cleft from off them as they hasten forth. That shall be a gathering Unto Us easy. |
| M.M.Pickthall: | On the day when the earth splitteth asunder from them, hastening forth (they come). That is a gathering easy for Us (to make). |
| Saheeh International: | On the Day the earth breaks away from them [and they emerge] rapidly; that is a gathering easy for Us. |
| Shakir: | The day on which the earth shall cleave asunder under them, they will make haste; that is a gathering together easy to Us. |
| Yusuf Ali: | The Day when the Earth will be rent asunder, from (men) hurrying out: that will be a gathering together,- quite easy for Us. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے