Chapter No 26-پارہ نمبر    ‹                     Qaf-50 سورت ق ›Ayah No-43 ایت نمبر
| اِنَّا نَحْنُ نُحْیٖ وَ نُمِیْتُ وَ اِلَیْنَا الْمَصِیْرُۙ |
| آسان اُردو | بے شک! ہم، ہم ہی ہیں جو زندگی دیتے ہیں اورہم ہی موت دیتے ہیں، اور ہماری طرف ہی (سب کا)سفر ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یقین رکھو ہم ہی ہیں جو زندگی بھی دیتے ہیں اور موت بھی اور آخر کار سب کو ہمارے پاس ہی لوٹنا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | ہم ہی زندگی بخشتے ہیں اور ہم ہی موت دیتے ہیں، اور ہماری طرف ہی اُس دن سب کو پلٹنا ہے |
| احمد رضا خان | بیشک ہم جِلائیں اور ہم ماریں اور ہماری طرف پھرنا ہے |
| احمد علی | بے شک ہم ہی زندہ کرتے اورمارتے ہیں اورہماری طرف ہی لوٹ کر آنا ہے |
| فتح جالندھری | ہم ہی تو زندہ کرتے ہیں اور ہم ہی مارتے ہیں اور ہمارے ہی پاس لوٹ کر آنا ہے |
| طاہر القادری | بیشک ہم ہی زندہ رکھتے ہیں اور ہم ہی موت دیتے ہیں اور ہماری ہی طرف پلٹ کر آنا ہے، |
| علامہ جوادی | بیشک ہم ہی موت و حیات دینے والے ہیں اور ہماری ہی طرف سب کی بازگشت ہے |
| ایم جوناگڑھی | ہم ہی جلاتے ہیں اور ہم ہی مارتے ہیں اور ہماری ہی طرف لوٹ پھر کر آنا ہے |
| حسین نجفی | یقیناً ہم ہی جِلاتے ہیں ہم ہی مارتے ہیں اور ہماری ہی طرف سب کی بازگشت ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Verily We! it is We Who give life and cause death, and Unto Us is the journeying. |
| M.M.Pickthall: | Lo! We it is Who quicken and give death, and unto Us is the journeying. |
| Saheeh International: | Indeed, it is We who give life and cause death, and to Us is the destination |
| Shakir: | Surely We give life and cause to die, and to Us is the eventual coming; |
| Yusuf Ali: | Verily it is We Who give Life and Death; and to Us is the Final Goal- |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت