Chapter No 26-پارہ نمبر    ‹                     Qaf-50 سورت ق ›Ayah No-42 ایت نمبر
| یَّوْمَ یَسْمَعُوْنَ الصَّیْحَةَ بِالْحَقِّ١ؕ ذٰلِكَ یَوْمُ الْخُرُوْجِ |
| آسان اُردو | جس دن وہ (کافرین) سچائی سے خوفناک چیخ سنیں گے.وہ (قبروں سے) نکلنے کا دن ہو گا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | جس دن لوگ سچ مچ اس پکار کی آواز سنیں گے، وہ قبروں سے نکلنے کا دن ہوگا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جس دن چنگھاڑ سنیں گے حق کے ساتھ، یہ دن ہے قبروں سے باہر آنے کا، |
| احمد رضا خان | جس دن چنگھاڑ سنیں گے حق کے ساتھ، یہ دن ہے قبروں سے باہر آنے کا، |
| احمد علی | جس دن وہ ایک چیخ کو بخوبی سنیں گے یہ دن قبروں سے نکلنے کا ہوگا |
| فتح جالندھری | جس دن لوگ چیخ یقیناً سن لیں گے۔ وہی نکل پڑنے کا دن ہے |
| طاہر القادری | جس دن لوگ سخت چنگھاڑ کی آواز کو بالیقین سنیں گے، یہی قبروں سے نکلنے کا دن ہوگا، |
| علامہ جوادی | جس دن صدائے آسمان کو سب بخوبی سن لیں گے اور وہی دن قبروں سے نکلنے کا دن ہے |
| ایم جوناگڑھی | جس روز اس تند وتیز چیﺦ کو یقین کے ساتھ سن لیں گے، یہ دن ہوگا نکلنے کا |
| حسین نجفی | جس دن سب لوگ ایک زوردار آواز کو بالیقین سنیں گے وہی دن (قبروں سے) نکلنے کا ہوگا۔ |
| M.Daryabadi: | The Day whereon they will surely hear the shout - that is the Day of coming forth. |
| M.M.Pickthall: | The day when they will hear the (Awful) Cry in truth. That is the day of coming forth (from the graves). |
| Saheeh International: | The Day they will hear the blast [of the Horn] in truth. That is the Day of Emergence [from the graves]. |
| Shakir: | The day when they shall hear the cry in truth; that is the day of coming forth. |
| Yusuf Ali: | The Day when they will hear a (mighty) Blast in (very) truth: that will be the Day of Resurrection. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے