روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| ١ۚ اِنَّ هٰذَا لَمَكْرٌ مَّكَرْتُمُوْهُ فِی الْمَدِیْنَةِ | ! بے شک! یہ واقعی مکر(فریب) تھا تم نے اُس (فریب) کو شہر میں کیا | موسی اور فرعون | 7:123 |
| وَ مِنْ اَهْلِ الْمَدِیْنَةِ مَرَدُوْا عَلَى النِّفَاقِ١۫ | اور شہر مدینہ کے رہنے والوں میں سے بھی(کچھ لوگ ہیں) وہ منافقت پر ڈٹے ہوئے ہیں | منافقوں کے بارے | 9:101 |
| مَا كَانَ لِاَهْلِ الْمَدِیْنَةِ وَ مَنْ حَوْلَهُمْ مِّنَ الْاَعْرَابِ | دینہ کے رہنے والوں کے لیے( جائز) نہیں اور(نہ ہی)جو اُن کے ارد گرد خانہ بدوش عربوں سے ہی | جہاد کے بارے میں | 9:120 |
| وَ قَالَ نِسْوَةٌ فِی الْمَدِیْنَةِ | اور شہر میں عورتوں نے کہا: | یوسفؑ کی کہانی | 12:30 |
| وَ جَآءَ اَهْلُ الْمَدِیْنَةِ یَسْتَبْشِرُوْنَ | اور شہر کے رہنے والے خوشی خوشی (لوطؐ کے پاس) آئے | لوطؑ کے بارے | 15:67 |
| فَابْعَثُوْۤا اَحَدَكُمْ بِوَرِقِكُمْ هٰذِهٖۤ اِلَى الْمَدِیْنَةِ | .پس اپنے میں سے ایک کو اس اپنے چاندی کے سکے سے شہر کی طرف بھیجو | اصحاب الکہف | 18:19 |
| وَ اَمَّا الْجِدَارُ فَكَانَ لِغُلٰمَیْنِ یَتِیْمَیْنِ فِی الْمَدِیْنَةِ | اور جودیوار تھی، یہ دویتیم لڑکوں کی تھی وہ شہرمیں (رہتے)تھے، | موسیؑ اور اللہ کے بندے کی ملاقات | 18:82 |
| وَ ابْعَثْ فِی الْمَدَآئِنِ حٰشِرِیْنَۙ | اور شہروں میں (لوگوں کو) اکھٹا کرنے والے مقرر کر دے | موسی کے بارے | 26:36 |
| فَاَرْسَلَ فِرْعَوْنُ فِی الْمَدَآئِنِ حٰشِرِیْنَ | پھر فرعون نے شہروں میں اکھٹے کرنے والے بھیج دیئے | موسی ؑ اور فرعون | 26:53 |
| وَ كَانَ فِی الْمَدِیْنَةِ تِسْعَةُ رَهْطٍ | اور شہر میں نو شخص تھے | صالحؑ اور ثمود | 27:48 |
| وَ دَخَلَ الْمَدِیْنَةَ عَلٰى حِیْنِ غَفْلَةٍ مِّنْ اَهْلِهَا | اور وہ شہر میں اُس وقت پر داخل ہوا (کہ) اُس (شہر) کے رہنے والے غافل تھے | موسی ؑ اور فرعون کی کہانی | 28:15 |
| فَاَصْبَحَ فِی الْمَدِیْنَةِ خَآئِفًا یَّتَرَقَّبُ | پھر وہ صبح جاگاشہر میں ڈرا ہوا محتاط تھا، | موسی ؑ اور فرعون کی کہانی | 28:18 |
| وَ جَآءَ رَجُلٌ مِّنْ اَقْصَا الْمَدِیْنَةِ یَسْعٰى | اور شہر کے دور حصے سے ایک شخص دوڑتا ہوا آیا | موسی ؑ اور فرعون کی کہانی | 28:20 |
| لَئِنْ لَّمْ یَنْتَهِ الْمُنٰفقُوْنَ وَ الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ وَّ الْمُرْجِفُوْنَ فِی الْمَدِیْنَةِ | اگر منافقین اور وہ لوگ جن کے دل میں بیماری ہے اور شرپسند شہر میں باز نہ آئے، | تاریخی آیت | 33:60 |
| وَ جَآءَ مِنْ اَقْصَا الْمَدِیْنَةِ رَجُلٌ یَّسْعٰى قَالَ یٰقَوْمِ اتَّبِعُوا الْمُرْسَلِیْنَۙ | اور شہر کے دور کے حصے سے ایک آدمی دوڑتا ہوا آیا اور اُس نے کہا: اے میرے لوگو! رسولوں کی پیروی کرلو | بستی کا قصہ | 36:20 |
| یَقُوْلُوْنَ لَئِنْ رَّجَعْنَاۤ اِلَى الْمَدِیْنَةِ لَیُخْرِجَنَّ الْاَعَزُّ مِنْهَا الْاَذَلَّ١ؕ | وہ (منافقین)کہتے ہیں: اگر ہم مدینہ کی طرف واپس ہوئے تو واقعی، عزت والے(یعنی طاقتور) ذلیلوں (کمتروں) کو اس (شہر)سے نکال دیں گے | منافقین | 63:8 |