اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 22-پارہ نمبر              Ya Sin-36 سورت یٰس Ayah No-20 ایت نمبر

وَ جَآءَ مِنْ اَقْصَا الْمَدِیْنَةِ رَجُلٌ یَّسْعٰى قَالَ یٰقَوْمِ اتَّبِعُوا الْمُرْسَلِیْنَۙ
آسان اُردو اور شہر کے دور کے حصے سے ایک آدمی دوڑتا ہوا آیا اور اُس نے کہا: اے میرے لوگو! رسولوں کی پیروی کرلو
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور شہر کے پرلے علاقے سے ایک شخص دوڑتا ہوا آیا۔ اس نے کہا : اے میری قوم کے لوگو ! ان رسولوں کا کہنا مان لو۔
ابو الاعلی مودودی اتنے میں شہر کے دُور دراز گوشے سے ایک شخص دوڑتا ہوا آیا اور بولا "اے میری قوم کے لوگو، رسولوں کی پیروی اختیار کر لو
احمد رضا خان اور شہر کے پرلے کنارے سے ایک مرد دوڑتا آیا بولا، اے میری قوم! بھیجے ہوؤں کی پیروی کرو،
احمد علی اور شہر کے پرلے کنارے سے ایک آدمی دوڑتا ہوا آیا کہا اے میری قوم رسولوں کی پیروی کرو
فتح جالندھری اور شہر کے پرلے کنارے سے ایک آدمی دوڑتا ہوا آیا کہنے لگا کہ اے میری قوم پیغمبروں کے پیچھے چلو
طاہر القادری اور شہر کے پرلے کنارے سے ایک آدمی دوڑتا ہوا آیا، اس نے کہا: اے میری قوم! تم پیغمبروں کی پیروی کرو،
علامہ جوادی اور شہر کے ایک سرے سے ایک شخص دوڑتا ہوا آیا اور اس نے کہا کہ قوم والو مرسلین کا اتباع کرو
ایم جوناگڑھی اور ایک شخص (اس) شہر کے آخری حصے سے دوڑتا ہوا آیا کہنے لگا کہ اے میری قوم! ان رسولوں کی راه پر چلو
حسین نجفی اور ایک شخص شہر کے پرلے سرے سے دوڑتا ہوا آیا اور کہا اے میری قوم! رسولوں(ع) کی پیروی کرو۔
=========================================
M.Daryabadi: And there came from the farthest part of the town a man running. He said; O my people! follow the sent ones.
M.M.Pickthall: And there came from the uttermost part of the city a man running. He cried: O my people! Follow those who have been sent!
Saheeh International: And there came from the farthest end of the city a man, running. He said, "O my people, follow the messengers.
Shakir: And from the remote part of the city there came a man running, he said: O my people! follow the apostles;
Yusuf Ali: Then there came running, from the farthest part of the City, a man, saying, "O my people! Obey the messengers:
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

تاریخی ایت
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے