Chapter No 22-پارہ نمبر    ‹           Ya Sin-36 سورت یٰس ›Ayah No-19 ایت نمبر
| قَالُوْا طَآئِرُكُمْ مَّعَكُمْ١ؕ اَئِنْ ذُكِّرْتُمْ١ؕ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ مُّسْرِفُوْنَ |
| آسان اُردو | اُنہوں( یعنی رسولوں) نے کہا: تمہاری (اے بستی کے لو گو) بد قسمتی تمہارے ہی ساتھ ہے! کیا یہ(بات ہے) کہ تمہیں نصیحت کی گئی ہے؟ نہیں، بلکہ تم (بستی کے لوگو) حدوں سے گزرے ہوئے لوگ(یعنی مسرف) ہو؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | رسولوں نے کہا : تمہاری نحوست خود تمہارے ساتھ لگی ہوئی ہے۔ کیا یہ باتیں اس لیے کر رہے ہو کہ تمہیں نصیحت کی بات پہنچائی گئی ہے ؟ اصل بات یہ ہے کہ تم خود حد سے گزرے ہوئے لوگ ہو۔ |
| ابو الاعلی مودودی | رسولوں نے جواب دیا "تمہاری فال بد تو تمہارے اپنے ساتھ لگی ہوئی ہے کیا یہ باتیں تم اِس لیے کرتے ہو کہ تمہیں نصیحت کی گئی؟ اصل بات یہ ہے کہ تم حد سے گزرے ہوئے لوگ ہو" |
| احمد رضا خان | انہوں نے فرمایا تمہاری نحوست تو تمہارے ساتھ ہے کیا اس پر بدکتے ہو کہ تم سمجھائے گئے بلکہ تم حد سے بڑھنے والے لوگ ہو |
| احمد علی | انہوں نے کہا تمہاری نحوست تو تمہارے ساتھ ہے کیا اگر تمہیں نصیحت کی جائے (تو اسے نحوست سمجھتے ہو) بلکہ تم حد سے بڑھنے والے ہو |
| فتح جالندھری | انہوں نے کہا کہ تمہاری نحوست تمہارے ساتھ ہے۔ کیا اس لئے کہ تم کو نصیحت کی گئی۔ بلکہ تم ایسے لوگ ہو جو حد سے تجاوز کر گئے ہو |
| طاہر القادری | (پیغمبروں نے) کہا: تمہاری نحوست تمہارے ساتھ ہے، کیا یہ نحوست ہے کہ تمہیں نصیحت کی گئی، بلکہ تم لوگ حد سے گزر جانے والے ہو، |
| علامہ جوادی | ان لوگوں نے جواب دیا کہ تمہاری نحوست تمہارے ساتھ ہے کیا یہ یاد دہانی کوئی نحوست ہے حقیقت یہ ہے کہ تم زیادتی کرنے والے لوگ ہو |
| ایم جوناگڑھی | ان رسولوں نے کہا کہ تمہاری نحوست تمہارے ساتھ ہی لگی ہوئی ہے، کیا اس کو نحوست سمجھتے ہو کہ تم کو نصیحت کی جائے بلکہ تم حد سے نکل جانے والے لوگ ہو |
| حسین نجفی | رسولوں نے کہا کہ تمہاری فالِ بد تو تمہارے ساتھ ہے! کیا اگر تمہیں نصیحت کی جائے (تو یہ بات بدشگونی ہے)؟ حقیقت یہ ہے کہ تم حد سے بڑھ جانے والے لوگ ہو۔ |
| M.Daryabadi: | They said: your evil augury be with you. Call ye it an ill- luck because ye are admonished! Aye! ye are a people extravagant. |
| M.M.Pickthall: | They said: Your evil augury be with you! Is it because ye are reminded (of the truth)? Nay, but ye are froward folk! |
| Saheeh International: | They said, "Your omen is with yourselves. Is it because you were reminded? Rather, you are a transgressing people." |
| Shakir: | They said: Your evil fortune is with you; what! if you are reminded! Nay, you are an extravagant people. |
| Yusuf Ali: | They said: "Your evil omens are with yourselves: (deem ye this an evil omen). If ye are admonished? Nay, but ye are a people transgressing all bounds!" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
تاریخی ایت
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے