Chapter No 22-پارہ نمبر    ‹           Ya Sin-36 سورت یٰس ›Ayah No-21 ایت نمبر
| اتَّبِعُوْا مَنْ لَّا یَسْئَلُكُمْ اَجْرًا وَّ هُمْ مُّهْتَدُوْنَ |
| آسان اُردو | اُن کی پیروی کر لو جو تم سے کوئی اجر(بدلہ) نہیں مانگتے اوروہ ہدایت پر ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | ان لوگوں کا کہنا مان لو جو تم سے کوئی اجرت نہیں مانگ رہے، اور وہ صحیح راستے پر ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | پیروی کرو اُن لوگوں کی جو تم سے کوئی اجر نہیں چاہتے اور ٹھیک راستے پر ہیں |
| احمد رضا خان | ایسوں کی پیروی کرو جو تم سے کچھ نیگ (اجر) نہیں مانگتے اور وہ راہ پر ہیں، |
| احمد علی | ان کی پیروی کرو جو تم سےکوئی اجر نہیں مانگتے اوروہ ہدایت پانے والے ہیں |
| فتح جالندھری | ایسوں کے جو تم سے صلہ نہیں مانگتے اور وہ سیدھے رستے پر ہیں |
| طاہر القادری | ایسے لوگوں کی پیروی کرو جو تم سے کوئی معاوضہ نہیں مانگتے اور وہ ہدایت یافتہ ہیں، |
| علامہ جوادی | ان کا اتباع کرو جو تم سے کسی طرح کی اجرت کا سوال نہیں کرتے ہیں اور ہدایت یافتہ ہیں |
| ایم جوناگڑھی | ایسے لوگوں کی راه پر چلو جو تم سے کوئی معاوضہ نہیں مانگتے اور وه راه راست پر ہیں |
| حسین نجفی | ان لوگوں کی پیروی کرو جو تم سے کوئی معاوضہ نہیں مانگتے اور خود ہدایت یافتہ بھی ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | Follow those who ask not of you any hire, and who are rightly guided. |
| M.M.Pickthall: | Follow those who ask of you no fee, and who are rightly guided. |
| Saheeh International: | Follow those who do not ask of you [any] payment, and they are [rightly] guided. |
| Shakir: | Follow him who does not ask you for reward, and they are the followers of the right course; |
| Yusuf Ali: | "Obey those who ask no reward of you (for themselves), and who have themselves received Guidance. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
تاریخی ایت
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے