اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 23-پارہ نمبر              Ya Sin-36 سورت یٰس Ayah No-22 ایت نمبر

وَ مَا لِیَ لَاۤ اَعْبُدُ الَّذِیْ فَطَرَنِیْ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ
آسان اُردو اور مجھے کیا ہے(کہ) میں اُس کی عبادت نہ کروں جس نے مجھ کو پیدا کیا ہے، اور اُسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے؟
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور بھلا میں اس ذات کی عبادت کیوں نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا ہے ؟ اور اسی کی طرف تم سب کو واپس بھیجا جائے گا۔
ابو الاعلی مودودی آخر کیوں نہ میں اُس ہستی کی بندگی کروں جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور جس کی طرف تم سب کو پلٹ کر جانا ہے؟
احمد رضا خان اور مجھے کیا ہے کہ اس کی بندگی نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا اور اسی کی طرف تمہیں پلٹنا ہے،
احمد علی اور میرے لیے کیا ہے کہ میں اس کی عبادت نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے
فتح جالندھری اور مجھے کیا ہے میں اس کی پرستش نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا اور اسی کی طرف تم کو لوٹ کر جانا ہے
طاہر القادری اور مجھے کیا ہے کہ میں اس ذات کی عبادت نہ کروں جس نے مجھے پیدا فرمایا ہے اور تم (سب) اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے،
علامہ جوادی اور مجھے کیا ہوگیا ہے کہ میں اس کی عبادت نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور تم سب اسی کی بارگاہ میں پلٹائے جاؤ گے
ایم جوناگڑھی اور مجھے کیا ہو گیا ہے کہ میں اس کی عبادت نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا اور تم سب اسی کی طرف لوٹائے جاؤگے
حسین نجفی مجھے کیا ہوگیا ہے کہ میں اس ہستی کی عبادت نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا ہے حالانکہ تم سب اسی کی طرف لوٹائے جاؤگے۔
=========================================
M.Daryabadi: And what aileth me that I should not worship Him who hath created me, and Unto whom ye shall be returned.
M.M.Pickthall: For what cause should I not serve Him Who hath created me, and unto Whom ye will be brought back?
Saheeh International: And why should I not worship He who created me and to whom you will be returned?
Shakir: And what reason have I that I should not serve Him Who brought me into existence? And to Him you shall be brought back;
Yusuf Ali: "It would not be reasonable in me if I did not serve Him Who created me, and to Whom ye shall (all) be brought back.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

تاریخی ایت
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے