اُردو عربی انڈکس   Home-ویب پیج Page down-↓

روٹ الفاظ:

Total/Searched:
لَوْ لَا یُكَلِّمُنَا لَوْ لَاۤ اِذْ








آیت کا حصہ حصے کا ترجمہ عنوان/سیاق و سباق لنک
وَ قَالَ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ لَوْ لَا یُكَلِّمُنَا اللّٰهُ اَوْ تَاْتِیْنَاۤ اٰیَةٌ١ؕ.... اور کہتے ہیں وہ لوگ جو (کچھ) نہیں جانتے کہ اللہ ہم سے بات کیوں نہیں کرتا یا (کیوں) کوئی نشانی ہمارے پاس نہیں آتی؟ ... جاہل لوگوں کے بارے میں 2:118
وَ لَوْ لَاۤ اِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَآءَ اللّٰهُۙ اورکیوں نہ(ایسا) ہوا جب تُو اپنے باغ میں داخل ہوتا تو کہتا: جو اللہ چاہتا ہے دو آدمیوں کی مثال 18:39
وَ لَوْ لَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّكَ لَكَانَ لِزَامًا وَّ اَجَلٌ مُّسَمًّىؕ اور اگرآپﷺ کے رب سے ایک لفظ ادا نہ ہو چکا ہوتا اور ایک مقررہ مدت تو واقعی فیصلہ ہو جاتا گذرے لوگوں کی تباہی و بربادی 20:129
وَ قَالُوْا لَوْ لَا یَاْتِیْنَا بِاٰیَةٍ مِّنْ رَّبِّهٖؕ اور وہ (لوگ)کہتے ہیں:کہ وہ اپنے رب کی طرف سے ہمارے پاس کوئی نشانی کیوں نہیں لایا لوگوں کا اعتراض 20:133
لَقَالُوْا رَبَّنَا لَوْ لَاۤ اَرْسَلْتَ اِلَیْنَا رَسُوْلًا تو واقعی وہ یہ کہتے(کہ): ہمارے رب! کیوں تُو نے ہماری طرف ایک رسول کو نہیں بھیجا لوگوں کا اعتراض 20:134
وَ لَوْ لَا دَفْعُ اللّٰهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ ۔ اور اگر اللہ انسانوں کو، اُن میں سے بعض کوبعضوں سے دفع نہ کروائے ایک اصول 22:40
وَ لَوْ لَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ وَ رَحْمَتُهٗ وَ اَنَّ اللّٰهَ تَوَّابٌ حَكِیْمٌ۠ اور اگر اللہ کا فضل اور اُس کی رحمت تم پر نہ ہوتی (توکیا کچھ نہ ہو جاتا)، اور بے شک اللہ توبہ قبول کرنے والا عقلمند ہے بیویوں پر الزام 24:10
لَوْ لَاۤ اِذْ سَمِعْتُمُوْهُ ظَنَّ الْمُؤْمِنُوْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتُ بِاَنْفُسِهِمْ خَیْرًا١ۙ جب تم نے اس (تہمت) کو سناتو مومنین مرد اور عورتوں نے کیوں نہیں اپنے دلوں سے اچھا خیا ل کیا؟ تاریخی واقعہ 24:12
لَوْ لَا جَآءُوْ عَلَیْهِ بِاَرْبَعَةِ شُهَدَآءَ١ۚ کیوں نہیں وہ (تہمت لگانے والے) اس (الزام) پرچار گواہ لائے؟ تاریخی واقعہ 24:13
وَ لَوْ لَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ وَ رَحْمَتُهٗ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ اوراگر تم پر اللہ کا فضل اور اُس کی رحمت دنیا اور آخرت میں نہ ہوتی، تاریخی واقعہ 24:14
وَ لَوْ لَاۤ اِذْ سَمِعْتُمُوْهُ قُلْتُمْ مَّا یَكُوْنُ لَنَاۤ اَنْ نَّتَكَلَّمَ بِهٰذَا١ۖۗ اور کیوں نہیں جب تم نے اس (الزام) کو سنا تو تم کہتے: (کہ) ہمارے لئے نہیں کہ ہم اس بارے میں بات کریں تاریخی واقعہ 24:16
وَ لَوْ لَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ وَ رَحْمَتُهٗ وَ اَنَّ اللّٰهَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ۠ اوراگر اللہ کا فضل اور اُس کی رحمت تم پر نہ ہوتی ، اور بے شک اللہ نرم مزاج (روف) درگزر کرتا ہے محکم آیت 24:20
وَ لَوْ لَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ وَ رَحْمَتُهٗ اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اُس کی رحمت نہ ہوتی، محکم آیت 24:21
یَّكَادُ زَیْتُهَا یُضِیْٓءُ وَ لَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ١ؕ نُوْرٌ عَلٰى نُوْرٍ١ؕ ،اس (درخت) کا تیل روشن ہونے کو ہو اور چاہے اُس کو آگ نہ چھوئے. نور پر نور، شان باری تعالی 24:35
١ؕ لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْهِ مَلَكٌ فَیَكُوْنَ مَعَهٗ نَذِیْرًاۙ کیوں نہیں ایک فرشتہ اس کی طرف نازل کیا گیا پھر وہ (فرشتہ بھی) اس کے ساتھ ایک خبردار کرنے والا ہوتا؟ لوگوں کا رسولﷺ پر اعتراض 25:7
لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْنَا الْمَلٰٓئِكَةُ اَوْ نَرٰى رَبَّنَا١ؕ : کیوں فرشتے ہم پر نازل نہیں ہوئے یا ہم دیکھ لیں اپنے رب کو؟ ور وہ (لوگ) جن کو ہماری ملاقات کے لئے اُمید نہیں کہتے ہیں 25:21
وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوْ لَا نُزِّلَ عَلَیْهِ الْقُرْاٰنُ جُمْلَةً وَّاحِدَةً١ۛۚ اور جو لوگ کفر کرتے ہیں کہتے ہیں: اُس (یعنی آپﷺ) پر قرآن اکھٹا ایکدم نازل کیوں نہیں ہوا؟ کافرین کا قرآن کے متعلق 25:32
اِنْ كَادَ لَیُضِلُّنَا عَنْ اٰلِهَتِنَا لَوْ لَاۤ اَنْ صَبَرْنَا عَلَیْهَا١ؕ وہ تقریباَ واقعی ہمیں اپنے معبودوں سے گمراہ کر دیتا اگر ہم اُن (معبودوں) پر صبر والے(پکے) نہ ہوتے. آپﷺ کے بارے 25:42
قُلْ مَا یَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّیْ لَوْ لَا دُعَآؤُكُمْ١ۚ (آپﷺ)کہیں: کہ میرے رب کو تم سے کوئی سروکار نہیں اگرتمہارا(اُسی کو) پکارنا نہ ہوا تو. رحمان کے بندے 25:77
لَوْ لَا تَسْتَغْفِرُوْنَ اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ ؟ کیوں تم اللہ سے معافی نہیں مانگتے تاکہ تم پر رحم کیا جائے؟ صالحؑ اور ثمود 27:46
١ؕ اِنْ كَادَتْ لَتُبْدِیْ بِهٖ لَوْ لَاۤ اَنْ رَّبَطْنَا عَلٰى قَلْبِهَا لِتَكُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ ، اور قریب تھا کہ وہ واقعی اس(معاملے) کو ظاہر کر دیتی اگر ہم اُس کے دل کو مضبوط نہ کر دیتے، تاکہ وہ (ماں) مومنین میں سے ہی ہو ماں کی ممتا 28:10
وَ لَوْ لَاۤ اَنْ تُصِیْبَهُمْ مُّصِیْبَةٌۢ بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْهِمْ اور کیوں نہیں اگر اُن کو ایک مصیبت آ پڑے اُس کی وجہ سے جو اُن کے ہاتھوں نے کیا ہو لوگوں پر 28:47
فَیَقُوْلُوْا رَبَّنَا لَوْ لَاۤ اَرْسَلْتَ اِلَیْنَا رَسُوْلًا تو پھر وہ کہہ دیں: ہمارے رب! تُونے ہماری طرف ایک رسول کیوں نہیں بھیجا تھا، لوگوں پر 28:47
قَالُوْا لَوْ لَاۤ اُوْتِیَ مِثْلَ مَاۤ اُوْتِیَ مُوْسٰى١ؕ وہ کہتے ہیں: کیوں نہیں اُس(یعنی نبی اکرمﷺ) کو دیا گیا جیسے کہ جو موسی ؑ کو دیا گیا تھا؟ لوگوں پر 28:48
١ۚ لَوْ لَاۤ اَنْ مَّنَّ اللّٰهُ عَلَیْنَا لَخَسَفَ بِنَا١ اگر اللہ نے ہم پر احسان نہ کیا ہوتا تو وہ ہمیں بھی (زمین سے) دھنسادیتا قارون کے بارے :
وَ قَالُوْا لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْهِ اٰیٰتٌ مِّنْ رَّبِّهٖ١ؕ اور وہ(لوگ) کہتے ہیں: کہ اس کے رب کی طرف سے اس پر نشانیاں نازل کیوں نہیں ہوئی ہیں؟ قرآن کی حفاظت 29:50
وَ لَوْ لَاۤ اَجَلٌ مُّسَمًّى لَّجَآءَهُمُ الْعَذَابُ١ؕ اور اگر ایک مقررہ مدت (اجل) نہ ہوتی، تو عذاب واقعی (اب تک) اُن کے پاس آ جاتا. عذاب کے بارے 29:53
١ۚ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ اسْتُضْعِفُوْا لِلَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْا لَوْ لَاۤ اَنْتُمْ لَكُنَّا مُؤْمِنِیْنَ کہیں گے وہ لوگ جو کمزور تھے اُن لوگوں کو جو متکبر تھے: اگر تم نہ ہوتے تو ہم واقعی (قرآن پر) ایمان والے ہوتے قرآن پر ایمان 34:31
وَ لَوْ لَا نِعْمَةُ رَبِّیْ لَكُنْتُ مِنَ الْمُحْضَرِیْنَ اور اگر یہ میرے رب کا احسان نہ ہوتا تو میں بھی واقعی (عذاب میں) حاضر کئے جانے والوں میں سے ہوتا اللہ کے مخلص بندے 37:57
وَ لَوْ جَعَلْنٰهُ قُرْاٰنًا اَعْجَمِیًّا لَّقَالُوْا لَوْ لَا فُصِّلَتْ اٰیٰتُهٗ١ؕ اور اگر ہم نے اس کو بنایا ہوتا ایک عجمی (بیرونی زبان کا)قرآن تو وہ(کافرین) واقعی کہہ دیتے:کہ کیوں اس کی آیات تفصیل سے بیان نہیں کی گئیں قرآن کے متعلق 41:44
وَ لَوْ لَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّكَ لَقُضِیَ بَیْنَهُمْ١ؕ ؛ اور اگر ایک کلمہ(لفظ) نہ ہوتا جو آپﷺ کے رب سے ادا ہو چکا ہے، تو اُن کے درمیان واقعی فیصلہ کر دیا جاتا؛ قرآن کے متعلق 41:45
وَ لَوْ لَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّكَ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى لَّقُضِیَ بَیْنَهُمْ اور اگر نہ ہوتا ایک کلمہ(لفظ) ایک مقررہ مدت تک کاجو آپﷺ کے رب سے ادا ہو چکا تھا، تو ان کے درمیان واقعی فیصلہ کر دیا جاتا دین میں اختلاف 42:14
وَ لَوْ لَا كَلِمَةُ الْفَصْلِ لَقُضِیَ بَیْنَهُمْ١ؕ اگر ایک فیصلہ کن لفظ (مقررہ مدت کا)نہ ہوتا تو ان کے درمیان فیصلہ کر دیا جاتا شرک 42:21
وَ قَالُوْا لَوْ لَا نُزِّلَ هٰذَا الْقُرْاٰنُ عَلٰى رَجُلٍ مِّنَ الْقَرْیَتَیْنِ عَظِیْمٍ اور وہ(کافرین) کہتے ہیں: دونوں بستیوں میں سے ایک عظیم(سردار، بڑے) آدمی پر یہ قرآن کیوں نازل نہ کیا گیا؟ نبی اکرمﷺ کےبارے 43:31
وَ لَوْ لَاۤ اَنْ یَّكُوْنَ النَّاسُ اُمَّةً وَّاحِدَةً اور اگر یہ بات نہ ہوتی کہ(سب) لوگ ایک واحد اُمت (یا طریقے پر ہی) ہو جائیں گے اللہ کی مرضی 43:33
وَ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَوْ لَا نُزِّلَتْ سُوْرَةٌ١ۚ اور کہتے ہیں جو ایمان لائے: کیوں ایک سورت نازل نہیں ہوتی! آپﷺ کو حکم 47:20
١ؕ وَ لَوْ لَا رِجَالٌ مُّؤْمِنُوْنَ وَ نِسَآءٌ مُّؤْمِنٰتٌ لَّمْ تَعْلَمُوْهُمْ .اور اگر مومنین مرد اور مومنین عورتوں نہ ہوتیں، جن کو تم نہیں جانتے تھے۔۔ تاریخی آیت 48:25
وَ یَقُوْلُوْنَ فِیْۤ اَنْفُسِهِمْ لَوْ لَا یُعَذِّبُنَا اللّٰهُ بِمَا نَقُوْلُ١ؕ ، اور وہ اپنے دلوں میں کہتے ہیں: کہ اللہ ہمیں سزا کیوں نہیں دیتا اُس وجہ سے جو ہم کہتے ہیں؟ تاریخی آیت 58:8
وَ لَوْ لَاۤ اَنْ كَتَبَ اللّٰهُ عَلَیْهِمُ الْجَلَآءَ لَعَذَّبَهُمْ فِی الدُّنْیَا اگر اللہ نے اُن پر جلاوطنی لکھ نہ دی ہوتی، تو وہ واقعی اُن کو اس دنیا (کی زندگی)میں عذاب دیتا (اہل کتاب میں سے کافرین) 59:3
فَیَقُوْلَ رَبِّ لَوْ لَاۤ اَخَّرْتَنِیْۤ اِلٰۤى اَجَلٍ قَرِیْبٍ تو پھر وہ کہے: میرے رب! ا تُو نے مجھے ایک قریب مدت تک (یعنی تھوڑی سہی)مہلت کیوں نہ دی احکامات 63:10
قَالَ اَوْسَطُهُمْ اَلَمْ اَقُلْ لَّكُمْ لَوْ لَا تُسَبِّحُوْنَ کہا اُس نے جو اُن میں سے قدرے بہتر تھا: کیا میں نے تمہیں نہیں کہا تھا: کیوں تم (اللہ کی) تسبیح نہیں کرتے ہو؟ باغات والوں کی مثال 68:28
لَوْ لَاۤ اَنْ تَدٰرَكَهٗ نِعْمَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖ لَنُبِذَ بِالْعَرَآءِ وَ هُوَ مَذْمُوْمٌ اگر اُس کے رب کی طرف سے ایک نعمت اس کو نہ پا لیتی تو وہ واقعی بیابان ساحل پر پھینکا ہوا ہوتا اور وہ بُری حالت میں ہوتا مچھلی کا ساتھی 68:49