اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 23-پارہ نمبر              Those who set the Ranks-37 سورت الصفات Ayah No-57 ایت نمبر

وَ لَوْ لَا نِعْمَةُ رَبِّیْ لَكُنْتُ مِنَ الْمُحْضَرِیْنَ
آسان اُردو اور اگر یہ میرے رب کا احسان نہ ہوتا تو میں بھی واقعی (عذاب میں) حاضر کئے جانے والوں میں سے ہوتا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور اگر میرے پروردگار کا فضل شامل حال نہ ہوتا تو اور لوگوں کے ساتھ بھی مجھے دھر لیا جاتا۔
ابو الاعلی مودودی میرے رب کا فضل شامل حال نہ ہوتا تو آج میں بھی اُن لوگوں میں سے ہوتا جو پکڑے ہوئے آئے ہیں
احمد رضا خان اور میرا رب فضل نہ کرے تو ضرور میں بھی پکڑ کر حاضر کیا جاتا
احمد علی اور اگر میرے رب کا فضل نہ ہوتا تو میں بھی حاضر کیے ہوئے مجرموں میں ہوتا
فتح جالندھری اور اگر میرے پروردگار کی مہربانی نہ ہوتی تو میں بھی ان میں ہوتا جو (عذاب میں) حاضر کئے گئے ہیں
طاہر القادری اور اگر میرے رب کا احسان نہ ہوتا تو میں (بھی تمہارے ساتھ عذاب میں) حاضر کئے جانے والوں میں شامل ہو جاتا،
علامہ جوادی اور میرے پروردگار کا احسان نہ ہوتا تو میں بھی یہیں حاضر کردیا جاتا
ایم جوناگڑھی اگر میرے رب کا احسان نہ ہوتا تو میں بھی دوزخ میں حاضر کئے جانے والوں میں ہوتا
حسین نجفی اور اگر میرے پروردگار کا فضل و کرم نہ ہوتا تو آج میں بھی اس گروہ میں شامل ہوتا جو پکڑ کر لایا گیا ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: And but for the favourcf my lord, I should have been of those brought forward.
M.M.Pickthall: And had it not been for the favour of my Lord, I too had been of those haled forth (to doom).
Saheeh International: If not for the favor of my Lord, I would have been of those brought in [to Hell].
Shakir: And had it not been for the favor of my Lord, I would certainly have been among those brought up.
Yusuf Ali: "Had it not been for the Grace of my Lord, I should certainly have been among those brought (there)!
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے جو کہ ایت 40 اللہ کے بندوں کے بارے میں ہے
جنت میں ان بندوں کی اپس میں بات چیت