اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 23-پارہ نمبر              Those who set the Ranks-37 سورت الصفات Ayah No-58 ایت نمبر

اَفَمَا نَحْنُ بِمَیِّتِیْنَۙ
آسان اُردو کیاپھر ہم نہیں مریں گے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی (پھر وہ خوشی کے عالم میں اپنے جنتی ساتھیوں سے کہے گا) اچھا تو کیا اب ہمیں موت نہیں آئے گی ؟
ابو الاعلی مودودی اچھا تو کیا اب ہم مرنے والے نہیں ہیں؟
احمد رضا خان تو کیا ہمیں مرنا نہیں،
احمد علی پس کیا اب ہم مرنے والے نہیں
فتح جالندھری کیا (یہ نہیں کہ) ہم (آئندہ کبھی) مرنے کے نہیں
طاہر القادری سو (جنّتی خوشی سے پوچھیں گے:) کیا اب ہم مریں گے تو نہیں،
علامہ جوادی کیا یہ صحیح نہیں ہے کہ ہم اب مرنے والے نہیں ہیں
ایم جوناگڑھی کیا (یہ صحیح ہے) کہ ہم مرنے والے ہی نہیں؟
حسین نجفی (جنتی لوگ) کہیں گے کیا اب تو ہم نہیں مریں گے؟
=========================================
M.Daryabadi: Are we not then to die
M.M.Pickthall: Are we then not to die
Saheeh International: Then, are we not to die
Shakir: Is it then that we are not going to die,
Yusuf Ali: "Is it (the case) that we shall not die,
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے جو کہ ایت 40 اللہ کے بندوں کے بارے میں ہے
جنت میں ان بندوں کی اپس میں بات چیت