اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 23-پارہ نمبر              Those who set the Ranks-37 سورت الصفات Ayah No-59 ایت نمبر

اِلَّا مَوْتَتَنَا الْاُوْلٰى وَ مَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِیْنَ
آسان اُردو ماسوائے ہماری پہلی موت کے، اور ہم کو عذاب بھی نہیں ملے گا؟
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی سوائے اس موت کے جو ہمیں پہلے آچکی ؟ اور ہمیں عذاب بھی نہیں ہوگا ؟
ابو الاعلی مودودی موت جو ہمیں آنی تھی وہ بس پہلے آ چکی؟ اب ہمیں کوئی عذاب نہیں ہونا؟"
احمد رضا خان مگر ہماری پہلی موت اور ہم پر عذاب نہ ہوگا
احمد علی مگر ہمارا پہلی بار کا مرنا اور ہمیں عذاب نہیں دیا جائے گا
فتح جالندھری ہاں (جو) پہلی بار مرنا (تھا سو مرچکے) اور ہمیں عذاب بھی نہیں ہونے کا
طاہر القادری اپنی پہلی موت کے سوا (جس سے گزر کر ہم یہاں آچکے) اور نہ ہم پر کبھی عذاب کیا جائے گا،
علامہ جوادی سوائے پہلی موت کے اور ہم پر عذاب ہونے والا بھی نہیں ہے
ایم جوناگڑھی بجز پہلی ایک موت کے، اور نہ ہم عذاب کیے جانے والے ہیں
حسین نجفی سوائے پہلی موت کے اور نہ ہی ہمیں کوئی عذاب ہوگا۔
=========================================
M.Daryabadi: Save our first death, and are we not to be tormented?
M.M.Pickthall: Saving our former death, and are we not to be punished?
Saheeh International: Except for our first death, and we will not be punished?"
Shakir: Except our previous death? And we shall not be chastised?
Yusuf Ali: "Except our first death, and that we shall not be punished?"
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے جو کہ ایت 40 اللہ کے بندوں کے بارے میں ہے
جنت میں ان بندوں کی اپس میں بات چیت