اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 18-پارہ نمبر                The Light-24 سورت النور  Ayah No-10 ایت نمبر

وَ لَوْ لَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ وَ رَحْمَتُهٗ وَ اَنَّ اللّٰهَ تَوَّابٌ حَكِیْمٌ۠
آسان اُردو اور اگر اللہ کا فضل اور اُس کی رحمت تم پر نہ ہوتی (توکیا کچھ نہ ہو جاتا)، اور کہ اللہ توبہ قبول کرنے والا عقلمند ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی اور یہ بات نہ ہوتی کہ اللہ کثرت سے توبہ قبول کرنے والا حکمت والا ہے (تو خود سوچ لو کہ تمہارا کیا بنتا ؟)
ابو الاعلی مودودی تم لوگوں پر اللہ کا فضل اور اس کا رحم نہ ہوتا اور یہ بات نہ ہوتی کہ اللہ بڑا التفات فرمانے والا اور حکیم ہے، تو (بیویوں پر الزام کا معاملہ تمہیں بڑی پیچیدگی میں ڈال دیتا)
احمد رضا خان اور اگر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت تم پر نہ ہوتی اور یہ کہ اللہ توبہ قبول فرماتا حکمت والا ہے،
احمد علی اور اگر تم پر الله کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی اور یہ کہ الله توبہ قبول کرنے والا حکمت والا ہے (تو کیا کچھ نہ ہوتا)
فتح جالندھری اور اگر تم پر خدا کا فضل اور اس کی مہربانی نہ ہوتی تو بہت سی خرابیاں پیدا ہوجاتیں۔ مگر وہ صاحب کرم ہے اور یہ کہ خدا توبہ قبول کرنے والا حکیم ہے
طاہر القادری اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی (تو تم ایسے حالات میں زیادہ پریشان ہوتے) اور بیشک اللہ بڑا ہی توبہ قبول فرمانے والا بڑی حکمت والا ہے،
علامہ جوادی اور اگر تم پر خدا کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی اور وہ توبہ قبول کرنے والا صاحب هحکمت نہ ہوتا تو اس تہمت کا انجام بہت برا ہوتا
ایم جوناگڑھی اگر اللہ تعالیٰ کا فضل وکرم تم پر نہ ہوتا (تو تم پر مشقت اترتی) اور اللہ تعالیٰ توبہ قبول کرنے واﻻ باحکمت ہے
حسین نجفی اگر اللہ کا فضل و کرم اور اس کا رحم نہ ہوتا اور یہ (بات نہ ہوتی) کہ اللہ بڑا توبہ قبول کرنے والا، بڑا حکمت والا ہے (تو اس الزام تراشی کا انجام بڑا دردناک ہوتا)۔
=========================================
M.Daryabadi: And had it not been for the grace of Allah and His mercy unto you and that Allah is Relenting, Wise, ye had been lost.
M.M.Pickthall: And had it not been for the grace of Allah and His mercy unto you, and that Allah is Clement, Wise,(ye had been undone).
Saheeh International: And if not for the favor of Allah upon you and His mercy... and because Allah is Accepting of repentance and Wise.
Shakir: And were it not for Allah's grace upon you and His mercy-- and that Allah is Oft-returning (to mercy), Wise!
Yusuf Ali: If it were not for Allah's grace and mercy on you, and that Allah is Oft-Returning, full of Wisdom,- (Ye would be ruined indeed).
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
ایت نمبر 4سے لیکر اس ایت تک گواہی کے بارے میں ہے جو کہ کسی عورت پر بد کرداری کا الزام لگاتے ہیں
(اللہ باری تعالی نے جو حقوق مرد کو دیئے وہی عورت کو بھی دیئے ہیں)