Chapter No 25-پارہ نمبر    ‹     Ornaments of Gold-43 سورت الزخرف ›Ayah No-31 ایت نمبر
| وَ قَالُوْا لَوْ لَا نُزِّلَ هٰذَا الْقُرْاٰنُ عَلٰى رَجُلٍ مِّنَ الْقَرْیَتَیْنِ عَظِیْمٍ |
| آسان اُردو | اور وہ(کافرین) کہتے ہیں: دونوں بستیوں میں سے ایک عظیم(سردار، بڑے) آدمی پر یہ قرآن کیوں نازل نہ کیا گیا؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور کہنے لگے کہ : یہ قرآن دوبستیوں میں سے کسی بڑے آدمی پر کیوں نازل نہیں کیا گیا ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | کہتے ہیں، یہ قرآن دونوں شہروں کے بڑے آدمیوں میں سے کسی پر کیوں نہ نازل کیا گیا؟ |
| احمد رضا خان | اور بولے کیوں نہ اتارا گیا یہ قرآن ان دو شہروں کے کسی بڑے آدمی پر |
| احمد علی | اور کہا کیوں یہ قرآن ان دو بستیوں کےکسی سردار پر نازل نہیں کیا گیا |
| فتح جالندھری | اور (یہ بھی) کہنے لگے کہ یہ قرآن ان دونوں بستیوں (یعنی مکّے اور طائف) میں سے کسی بڑے آدمی پر کیوں نازل نہ کیا گیا؟ |
| طاہر القادری | اور کہنے لگے: یہ قرآن (مکّہ اور طائف کی) دو بستیوں میں سے کسی بڑے آدمی (یعنی کسی وڈیرے، سردار اور مال دار) پر کیوں نہیں اتارا گیا، |
| علامہ جوادی | اور یہ کہنے لگے کہ آخر یہ قرآن دونوں بستیوں (مکہ و طائف) کے کسی بڑے آدمی پر کیوں نہیں نازل کیا گیا ہے |
| ایم جوناگڑھی | اور کہنے لگے، یہ قرآن ان دونوں بستیوں میں سے کسی بڑے آدمی پر کیوں نہ نازل کیا گیا |
| حسین نجفی | اور وہ کہتے ہیں کہ یہ قرآن دو (مشہور) بستیوں (مکہ و طائف) کے کسی بڑے آدمی پر کیوں نہیں نازل کیا گیا؟ |
| M.Daryabadi: | And they say: wherefore hath not this Qur'an been revealed to a man of the two cities who was great. |
| M.M.Pickthall: | And they say: If only this Qur'an had been revealed to some great man of the two towns? |
| Saheeh International: | And they said, "Why was this Qur'an not sent down upon a great man from [one of] the two cities?" |
| Shakir: | And they say: Why was not this Quran revealed to a man of importance in the two towns? |
| Yusuf Ali: | Also, they say: "Why is not this Qur'an sent down to some leading man in either of the two (chief) cities?" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے