روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| فَمَنْ زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَ اُدْخِلَ الْجَنَّةَ فَقَدْ فَازَ١ؕ | پھر جس (انسان) کو آگ سے دور کر دیا گیااور جنت میں داخل کر دیا گیا،پھر وہ واقعی کامیاب ہے | منفرد ایت | 3:185 |
| فَلَا تَحْسَبَنَّهُمْ بِمَفَازَةٍ مِّنَ الْعَذَابِ١ۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ | پھر تم نہ سوچو کہ وہ (ایسے لوگ) عذاب سے محفوظ ہیں اور اُن کے لیے ایک دردناک عذاب ہے | منفرد ایت | 3:188 |
| وَ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ | اور وہ عظیم کامیابی ہو گی | وراثت کے بارے | 4:13 |
| یّٰلَیْتَنِیْ كُنْتُ مَعَهُمْ فَاَفُوْزَ فَوْزًا عَظِیْمًا | اوہ افسوس، میں اُن کے ساتھ ہوتا، پھر میں ایک عظیم کامیابی حاصل کرتا | دوغلے انسان کا | 4:73 |
| ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ | وہ ایک عظیم کامیابی ہے | صادقین کے لیے | 5:119 |
| وَ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْمُبِیْنُ | اور وہ (ایسا ہونا)ایک واضح کامیابی ہو گی | عذاب کا دور ہونا | 6:16 |
| وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْفَآئِزُوْنَ | اور یہی( لوگ) وہ فتحیاب ہوں گے | درجات | 9:20 |
| ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ | وہ بہت ہی بڑی کامیابی ہے | مومنین کے بارے میں | 9:72 |
| خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ | ، وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے وہ بہت ہی بڑی کامیابی ہے | اپنے مالوں اور جانوں سے جہاد کرنے والے | 9:89 |
| خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًا١ؕ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ | ، وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے۔ وہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ | یعنی جان و مال کے ساتھ جہاد پر جانے میں | 9:100 |
| وَ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ | ، اور یہی، وہ بہت بڑی کامیابی ہے | مومنین جانوں اور مال | 9:111 |
| ذٰلِكَ هُوَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِيۡمُؕ | اور وہ(یعنی اللہ کا دوست ہونا) ایک بہت بڑی کامیابی ہے | اللہ کے اولیاء-ایک اصول | 10:64 |
| اِنِّیْ جَزَیْتُهُمُ الْیَوْمَ بِمَا صَبَرُوْۤا١ۙ اَنَّهُمْ هُمُ الْفَآئِزُوْنَ | بے شک! میں نے اُن کو آج بدلہ دیا ہے اُس وجہ سے جو وہ صبر کیا کرتے تھے بے شک وہ، وہی فتح مند ہیں | اللہ کے نیک بندے | 23:111 |
| فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْفَآئِزُوْنَ | : پھر یہی(لوگ) ہیں (کہ) وہ فتح مند (فائز) ہیں | اطاعت | 24:52 |
| ١ؕ وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِیْمًا | اور جس نے اللہ اور اُس کے رسول ﷺ کی فرمانبرداری کی، تو پس اُس نے واقعی ایک بڑی کامیابی حاصل کی | اللہ سے ڈرو اور سیدھی بات کہا کرو | 33:71 |
| اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ | بے شک! یہ واقعی ایک عظیم کامیابی ہے | اللہ کے مخلص بندے | 37:60 |
| وَ یُنَجِّی اللّٰهُ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا بِمَفَازَتِهِمْ لَا یَمَسُّهُمُ السُّوْٓءُ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ | اور اللہ اُن لوگوں کو جوتقوی کرتے ہیں اُن (کے اعمال کی)کامیابی کی وجہ سے بچا لے گا: اُن کو برائی (تکلیف) نہیں لگے گی اور نہ ہی وہ غم زدہ ہوں گے | متقین کے بارے | 39:61 |
| ١ؕ وَ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ | اور وہ، وہی ایک عظیم کامیابی ہو گی | اللہ جن کی برائیوں کو دور کر دے گا | 40:9 |
| فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكَ١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ | آپﷺ کے رب کا یہ ایک فضل ہے. وہ ایک عظیم کامیابی ہو گی | جہنم کا عذاب دور ہونا | 44:57 |
| ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْمُبِیْنُ | وہ، وہی ایک بہت واضح کامیابی ہو گی | یوم قیامت | 45:30 |
| ١ؕ وَ كَانَ ذٰلِكَ عِنْدَ اللّٰهِ فَوْزًا عَظِیْمًاۙ | ۔وہ (چیز) اللہ کے نزدیک تو،ایک بہت بڑی کامیابی ہے | جنت میں داخلہ، گناہوں کا دور ہو جانا | 48:5 |
| ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُۚ | وہ، وہی ایک عظیم کامیابی ہے | جنت کا حصول | 57:12 |
| اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ هُمُ الْفَآئِزُوْنَ | جنت کے ساتھی، وہی فتح مند (کامیاب) ہیں | ایک حقیقت | 59:20 |
| وَ مَسٰكِنَ طَیِّبَةً فِیْ جَنّٰتِ عَدْنٍ١ؕ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُۙ | ،اور ہمیشہ رہنے والے باغات میں پاکیزہ (صاف ستھرے) گھر (رہائش) دے گا. وہ ایک بہت بڑی کامیابی ہو گی | عذاب الیم سے بچاو | 61:12 |
| ١ؕ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ | وہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے | قیامت کے دن | 64:9 |
| اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ مَفَازًاۙ | بے شک! متقین کے لئے کامیابی ہے۔۔۔ | مجرموں کے بیان کے بعد | 78:31 |
| لَهُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ۣؕ۬ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِیْرُؕ | ، اُن کے لئے جنتیں ہیں، جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں. وہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے | ایمان لاتے ہیں اور نیک اعمال | 85:11 |