اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 28-پارہ نمبر                       Exile-59 سورت الحشر Ayah No-20 ایت نمبر

لَا یَسْتَوِیْۤ اَصْحٰبُ النَّارِ وَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ١ؕ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ هُمُ الْفَآئِزُوْنَ
آسان اُردو آگ کے ساتھی اور جنت کے ساتھی برابر نہیں ہیں. جنت کے ساتھی، وہی فتح مند (کامیاب) ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی جنت والے اور دوزخ والے برابر نہیں ہوسکتے۔ جنت والے ہی وہ ہیں جو کامیاب ہیں۔
ابو الاعلی مودودی دوزخ میں جانے والے اور جنت میں جانے والے کبھی یکساں نہیں ہو سکتے جنت میں جانے والے ہی اصل میں کامیاب ہیں
احمد رضا خان دوزخ والے اور جنت والے برابر نہیں جنت والے ہی مراد کو پہنچے،
احمد علی دوزخی اور جنتی برابر نہیں ہو سکتے جنتّی ہی بامراد ہیں
فتح جالندھری اہل دوزخ اور اہل بہشت برابر نہیں۔ اہل بہشت تو کامیابی حاصل کرنے والے ہیں
طاہر القادری اہلِ دوزخ اور اہلِ جنت برابر نہیں ہوسکتے، اہلِ جنت ہی کامیاب و کامران ہیں،
علامہ جوادی اصحاب جنّت اور اصحاب جہنمّ ایک جیسے نہیں ہوسکتے, اصحاب جنّت وہی ہیں جو کامیاب ہونے والے ہیں
ایم جوناگڑھی اہل نار اور اہل جنت (باہم) برابر نہیں۔ جو اہل جنت ہیں وہی کامیاب ہیں (اور جو اہل نار ہیں وه ناکام ہیں)
حسین نجفی دوزخ والے اور جنت والے برابر نہیں ہیں جنت والے کامیاب ہو نے والے ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: Not equal are the fellows of the Fire and the fellows of the Garden. Fellows of the Garden! they are the achievers!
M.M.Pickthall: Not equal are the owners of the Fire and the owners of the Garden. The owners of the Garden, they are the victorious.
Saheeh International: Not equal are the companions of the Fire and the companions of Paradise. The companions of Paradise - they are the attainers [of success].
Shakir: Not alike are the inmates of the fire and the dwellers of the garden: the dwellers of the garden are they that are the achievers.
Yusuf Ali: Not equal are the Companions of the Fire and the Companions of the Garden: it is the Companions of the Garden, that will achieve Felicity.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے