Home-ویب پیج

Chapter No 5-پارہ نمبر              Women-4 سورت النساء Ayah No-73 ایت نمبر

وَ لَئِنْ اَصَابَكُمْ فَضْلٌ مِّنَ اللّٰهِ لَیَقُوْلَنَّ كَاَنْ لَّمْ تَكُنْۢ بَیْنَكُمْ وَ بَیْنَهٗ مَوَدَّةٌ یّٰلَیْتَنِیْ كُنْتُ مَعَهُمْ فَاَفُوْزَ فَوْزًا عَظِیْمًا
آسان اُردو اور اگر تمہیں(ایمان والوں کو) اللہ کی طرف سے فضل ملے، تو وہ واقعی ہی کہے گا، جیسے کہ تمہارے درمیان اور اُس کے درمیان (پہلے )کوئی دوستی(محبت) ہی نہیں تھی: اوہ افسوس، میں اُن کے ساتھ ہوتا، پھر میں ایک عظیم کامیابی حاصل کرتا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور اگر اللہ کی طرف سے کوئی فضل (یعنی فتح اور مال غنیمت) تمہارے ہاتھ آئے تو وہ کہے گا گویا تمہارے اور اس کے درمیان کبھی کوئی دوستی تو تھی ہی نہیں۔ کہ کاش میں بھی ان لوگوں کے ساتھ ہوتا تو بہت کچھ میرے بھی ہاتھ لگ جاتا۔
ابو الاعلی مودودی اور اگر اللہ کی طرف سے تم پر فضل ہو تو کہتا ہے اور اس طرح کہتا ہے کہ گویا تمہارے اور اس کے درمیان محبت کا تو کوئی تعلق تھا ہی نہیں کہ کاش میں بھی ان کے ساتھ ہوتا تو بڑا کام بن جاتا
احمد رضا خان اور اگر تمہیں اللہ کا فضل ملے تو ضرو ر کہے گویا تم اس میں کوئی دوستی نہ تھی اے کاش میں ان کے ساتھ ہوتا تو بڑی مراد پاتا،
احمد علی اور اگر الله کی طرف سے تم پر فضل ہو تو اس طرح کہنے لگتا ہے کہ گویا تمہارے اور اس کے درمیان دوستی کا کوئی تعلق ہی نہیں کہ کاش میں بھی ان کے ساتھ ہوتا تو بڑی مراد پاتا
فتح جالندھری اور اگر خدا تم پر فضل کرے تو اس طرح سے کہ گویا تم میں اس میں دوستی تھی ہی نہیں (کہ افسوس کرتا اور) کہتا ہے کہ کاش میں بھی ان کے ساتھ ہوتا تو مقصد عظیم حاصل کرتا
طاہر القادری اور اگر تمہیں اللہ کی جانب سے کوئی نعمت نصیب ہو جائے تو (پھر) یہی (منافق افسوس کرتے ہوئے) ضرور (یوں) کہے گا گویا تمہارے اور اس کے درمیان کچھ دوستی ہی نہ تھی کہ اے کاش! میں ان کے ساتھ ہوتا تو میں بھی بڑی کامیابی حاصل کرتا،
علامہ جوادی اور اگر تمہیں خدائی فضل و کرم مل گیا تو اس طرح جیسے تمہارے ان کے درمیان کبھی دوستی ہی نہیں تھی کہنے لگیں گے کہ کاش ہم بھی ان کے ساتھ ہوتے اور کامیابی کی عظیم منزل پر فائز ہوجاتے
ایم جوناگڑھی اور اگر تمہیں اللہ تعالیٰ کا کوئی فضل مل جائے تو اس طرح کہ گویا تم میں ان میں دوستی تھی ہی نہیں، کہتے ہیں کاش! میں بھی ان کے ہمراه ہوتا تو بڑی کامیابی کو پہنچتا
حسین نجفی اور اگر تم پر اللہ کا فضل و کرم ہو (فتح ہو اور مالِ غنیمت مل جائے) تو کہتا ہے جیسے اس کے اور تمہارے درمیان کبھی محبت اور دوستی تھی ہی نہیں کہ کاش میں بھی ان کے ساتھ ہوتا تو بڑی کامیابی حاصل کرتا۔
=========================================
M.Daryabadi: And if there betideth you grace from Allah, then, as though there had been no tenderness between you and him, he saith: would that I had been with them! then I would have achieved a mighty achievement.
M.M.Pickthall: And if a bounty from Allah befell you, he would surely cry, as if there had been no love between you and him: Oh, would that I had been with them, then should I have achieved a great success!
Saheeh International: But if bounty comes to you from Allah, he will surely say, as if there had never been between you and him any affection. "Oh, I wish I had been with them so I could have attained a great attainment."
Shakir: And if grace from Allah come to you, he would certainly cry out, as if there had not been any friendship between you and him: Would that I had been with them, then I should have attained a mighty good fortune.
Yusuf Ali: But if good fortune comes to you from Allah, they would be sure to say - as if there had never been Ties of affection between you and them - "Oh! I wish I had been with them; a fine thing should I then have made of it!"
======================================
 

آیت کے متعلق اہم نقاط

خطاب اہل ایمان کو
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
٭ یہ دوغلے اور موقعہ پرست انسان کے بارے میں ہے اگر مصیبت پڑی تو کہا کہ یہ تو میرے پر ﷲ
کا فضل ہے جو میں تمہارے ساتھ نہیں تھا اور اگرجنگ میں دوسروں کو کوئی فتح ملی تو کہے گا کہ اگر میں ساتھ ہوتا تو بہت بڑے کام کرتا