Chapter No 10-پارہ نمبر    ‹       The Repentance-9 سورت التوبۃ ›Ayah No-89 ایت نمبر
| اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ |
| آسان اُردو | اللہ نے اُن کے لیے باغات تیار کیے ہیں اُن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے وہ بہت ہی بڑی کامیابی ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اللہ نے ان کے لیے وہ باغات تیار کر رکھے ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، جن میں یہ ہمیشہ رہیں گے، اور یہ بڑی زبردست کامیابی ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اللہ نے ان کے لیے ایسے باغ تیار رکھے ہیں جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں، ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے یہ ہے عظیم الشان کامیابی |
| احمد رضا خان | اللہ نے ان کے لیے تیار کر رکھی ہیں بہشتیں جن کے نیچے نہریں رواں ہمیشہ ان میں رہیں گے، یہی بڑی مراد ملنی ہے، |
| احمد علی | الله نے ان کے لیے باغ تیار کیے ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ان میں ہمیشہ رہیں گےیہی بڑی کامیابی ہے |
| فتح جالندھری | خدا نے ان کے لیے باغات تیار کر رکھے ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ہمیشہ ان میں رہی گے۔ یہ بڑی کامیابی ہے |
| طاہر القادری | اللہ نے ان کے لئے جنتیں تیار فرما رکھی ہیں جن کے نیچے سے نہریں جاری ہیں (وہ) ان میں ہمیشہ رہنے والے ہیں، یہی بہت بڑی کامیابی ہے، |
| علامہ جوادی | اللہ نے ان کے لئے وہ باغات مہیا کئے ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں اور وہ ان ہی میں ہمیشہ رہنے والے ہیں اور یہی بہت بڑی کامیابی ہے |
| ایم جوناگڑھی | انہی کے لئے اللہ نے وه جنتیں تیار کی ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں جن میں یہ ہمیشہ رہنے والے ہیں۔ یہی بہت بڑی کامیابی ہے |
| حسین نجفی | اللہ نے ان کے لئے ایسے بہشت (باغات) تیار کر رکھے ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔ |
| M.Daryabadi: | For them Allah hath gotten ready Gardens whereunder rivers flow, wherein they shall be as abiders. That is the supreme achievement. |
| M.M.Pickthall: | Allah hath made ready for them Gardens underneath which rivers flow, wherein they will abide. That is the supreme triumph. |
| Saheeh International: | Allah has prepared for them gardens beneath which rivers flow, wherein they will abide eternally. That is the great attainment. |
| Shakir: | Allah has prepared for them gardens beneath which rivers flow, to abide in them; that is the great achievement. |
| Yusuf Ali: | Allah hath prepared for them gardens under which rivers flow, to dwell therein: that is the supreme felicity. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
منافقین کا ایمان والوں سے موازنہ کیا گیا ہے
ایمان والوں کا اجر بتایا گیا ہے