اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 30-پارہ نمبر         The Mansions of the Stars-85 سورت البروج Ayah No-11 ایت نمبر

اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ۣؕ۬ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِیْرُؕ
آسان اُردو بے شک! وہ لوگ جوایمان لاتے ہیں اور نیک اعمال کرتے ہیں، اُن کے لئے جنتیں ہیں، جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں. وہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی جو لوگ ایمان لائے ہیں اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں، ان کے لیے بیشک (جنت کے) ایسے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں۔ یہ ہے بڑی کامیابی۔
ابو الاعلی مودودی جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے، یقیناً اُن کے لیے جنت کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، یہ ہے بڑی کامیابی
احمد رضا خان بے شک جو ایما ن لائے اور اچھے کام کئے ان کے لئے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں رواں یہی بڑی کامیابی ہے،
احمد علی بے شک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام بھی کیے ان کے لیے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی یہی بڑی کامیابی ہے
فتح جالندھری (اور) جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کے لیے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ یہ ہی بڑی کامیابی ہے
طاہر القادری بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لئے جنتیں ہیں جن کے نیچے سے نہریں جاری ہیں، یہی بڑی کامیابی ہے،
علامہ جوادی بے شک جو لوگ ایمان لے آئے اور انہوں نے نیک اعمال کئے ان کے لئے وہ جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے
ایم جوناگڑھی بیشک ایمان قبول کرنے والوں اور نیک کام کرنے والوں کے لئے وه باغات ہیں۔ جن کے نیچے بہریں بہہ رہی ہیں۔ یہی بڑی کامیابی ہے
حسین نجفی بےشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے ان کیلئے (جنت کے) باغ ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں یہ بڑی کامیابی ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Verily those who believed and worked righteons works, theirs shall be Gardens whereunder the rivers flow; that is the supreme achievement.
M.M.Pickthall: Lo! those who believe and do good works, theirs will be Gardens underneath which rivers flow. That is the Great Success.
Saheeh International: Indeed, those who have believed and done righteous deeds will have gardens beneath which rivers flow. That is the great attainment.
Shakir: Surely (as for) those who believe and do good, they shall have gardens beneath which rivers flow, that is the great achievement.
Yusuf Ali: For those who believe and do righteous deeds, will be Gardens; beneath which rivers flow: That is the great Salvation, (the fulfilment of all desires),
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد ایت
تقابلی جائزہ