روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یُّعْجِبُكَ قَوْلُهٗ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا | اور لوگوں میں سے ہے جس کی بات چیت دنیاوی زندگی میں آپؐ کو اچھی لگتی ہے، | دنیاوی زندگی کی باتیں کرنے والا | 2:204 |
| وَ لَا تَنْكِحُوا الْمُشْرِكٰتِ حَتّٰى یُؤْمِنَّ١ؕ وَ لَاَمَةٌ مُّؤْمِنَةٌ خَیْرٌ مِّنْ مُّشْرِكَةٍ وَّ لَوْ اَعْجَبَتْكُمْ١ۚ | اور تم (مسلمان)مشرک عورتوں سے نکاح نہ کروحتی کہ وہ ایمان لائیں؛ اورواقعی ایک مومن خادمہ مشرک عورت سے بہتر ہے اگرچہ وہ تمہیں اچھی بھی لگے | منفرد ایت محکم ایت | 2:221 |
| وَ لَعَبْدٌ مُّؤْمِنٌ خَیْرٌ مِّنْ مُّشْرِكٍ وَّ لَوْ اَعْجَبَكُمْ١ؕ | اور واقعی ایک مومن غلام مشرک( مرد )سے بہتر ہے اگرچہ وہ تمہیں اچھا بھی لگے | منفرد ایت محکم ایت | 2:221 |
| وَ لَوْ اَعْجَبَكَ كَثْرَةُ الْخَبِیْثِ١ۚ | اوراگرچہ تمہیں بہت سی ناپاک (چیزیں) اچھی بھی لگتی ہوں | ،مفرد آہت | 5:100 |
| اَوَ عَجِبْتُمْ اَنْ جَآءَكُمْ ذِكْرٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ | کیا اور تمہیں عجیب لگتا ہے کہ تمہارے پاس نصیحت (ذکر) آئے تمہارے رب کی طرف سے | نوح ؑ کے بارے | 7:63 |
| اَوَ عَجِبْتُمْ اَنْ جَآءَكُمْ ذِكْرٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ | کیا اور تمہیں عجیب لگتا ہے کہ تمہارے پاس نصیحت(ذکر) آئے تمہارے رب سے | ھود ؑ کے بارے | 7:67 |
| وَّ یَوْمَ حُنَیْنٍ١ۙ اِذْ اَعْجَبَتْكُمْ كَثْرَتُكُمْ | اور حنین (کی جنگ) کے دن بھی، جب تم نے اپنی کثرت پر ناز کیا | تاریخی آیت | 9:25 |
| فَلَا تُعْجِبْكَ اَمْوَالُهُمْ وَ لَاۤ اَوْلَادُهُمْ١ؕ | پھر اُن(منافقین) کے اموال اور اُن کی اولاد آپؐ کو حیران نہ کرے | جہاد سے جی چرانے والے | 9:55 |
| وَ لَا تُعْجِبْكَ اَمْوَالُهُمْ وَ اَوْلَادُهُمْ١ؕ | اور اُن(منافقین) کے اموال اور اُن کی اولاد آپؐ کو حیران نہ کرے | منافقین | 9:85 |
| اَكَانَ لِلنَّاسِ عَجَبًا | کیا لوگوں کے لیے حیرانگی ہے کہ | سوال ہے وحی کے بارے میں | 10:2 |
| اِنَّ هٰذَا لَشَیْءٌ عَجِیْبٌ | بے شک! یہ (خوشخبری) واقعی ایک عجیب چیز ہے | ابراہیمؑ کے بارے | 11:72 |
| قَالُوْۤا اَتَعْجَبِیْنَ مِنْ اَمْرِ اللّٰهِ | اُنہوں (فرشتوں)نے کہا: کیا تُو اللہ کے حکم سے تعجب کرتی ہو؟ | ابراہیمؑ کے بارے | 11:73 |
| وَ اِنْ تَعْجَبْ فَعَجَبٌ قَوْلُهُمْ ءَاِذَا كُنَّا تُرٰبًا | اور اگر تجھے تعجب ہے، تو پھر اُن (لوگوں) کا کہنا ہی عجب ہے : (کہ) جب ہم مٹی ہو جائیں گے | کافر ہونے کی باتیں | 13:5 |
| كَانُوْا مِنْ اٰیٰتِنَا عَجَبًا | ہماری نشانیوں میں سے ایک عجوبہ تھے؟ | اصحاب کہف | 18:9 |
| وَ اتَّخَذَ سَبِیْلَهٗ فِی الْبَحْرِ عَجَبًا | اور وہ (مچھلی) دریا میں اپنا راستہ پکڑ گئی، عجیب طرح سے | موسیؑ کا سفر | 18:63 |
| وَ لَاۤ اَنْ تَبَدَّلَ بِهِنَّ مِنْ اَزْوَاجٍ وَّ لَوْ اَعْجَبَكَ حُسْنُهُنَّ اِلَّا مَا مَلَكَتْ یَمِیْنُكَ١ؕ | اور نہ ہی (حلا ل ہے)کہ آپﷺ اُن (عورتوں)سے تبدیل کریں بیویوں (میں) سے(کسی کو) چاہے اُن (عورتوں) کا حسن آپﷺ کو اچھا بھی لگے، ماسوائے جو آپﷺ کی ملکیت میں (غلام عورتیں) ہوں | آپﷺ کے بارے | 33:52 |
| بَلْ عَجِبْتَ وَ یَسْخَرُوْنَ۪ | نہیں، تم حیران ہوتے ہو اور وہ (لوگ) مذاق کرتے ہیں۔ | لوگ | 37:21 |
| وَ عَجِبُوْۤا اَنْ جَآءَهُمْ مُّنْذِرٌ مِّنْهُمْ | اور وہ (کافرین)حیران ہوتے ہیں کہ اُن کے پاس اُنہی میں سے ایک ڈرانے والا آیا | کافرین کے متعلق | 38:4 |
| اَجَعَلَ الْاٰلِهَةَ اِلٰهًا وَّاحِدًا١ۖۚ اِنَّ هٰذَا لَشَیْءٌ عُجَابٌ | کیابناتا ہے وہ (سب) معبودوں کا ایک ہی معبود؟ بے شک! وہ، واقعی، ایک عجیب شئے ہے | کافرین کے متعلق | 38:5 |
| فَاٰزَرَهٗ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوٰى عَلٰى سُوْقِهٖ یُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِیَغِیْظَ بِهِمُ الْكُفَّارَ | پھر اُس کو مضبوط کرتی ہے پھر اُس کو موٹا کرتی ہے پھر اپنے تنے پر کھڑی ہو جاتی ہے، جو کہ کاشت کاروں کو خوش خرم کر دیتا ہے۔۔۔ تاکہ وہ (یعنی اللہ) کافرین کو اُن (سجدہ کرنے والوں) سے غصہ دلوائے | ایک حقیقت | 48:29 |
| بَلْ عَجِبُوْۤا اَنْ جَآءَهُمْ مُّنْذِرٌ مِّنْهُمْ | نہیں، وہ حیران ہوتے ہیں کہ اُن میں سے ہی ایک ڈرانے والا اُن کے پاس آیا ہے؛ | (لوگ) | 50:2 |
| فَقَالَ الْكٰفِرُوْنَ هٰذَا شَیْءٌ عَجِیْبٌۚ | ؛ پھرنہ ماننے والے (کافر) کہتے ہیں: یہ تو ایک عجیب چیز ہے | کہ ہم میں سے ہی ایک نذیر آیا ہے | 50:2 |
| اَفَمِنْ هٰذَا الْحَدِیْثِ تَعْجَبُوْنَۙ | کیا پھر اس بات سے تمہیں تعجب ہوتا ہے | آنے والی قیامت کے بارے | 53:59 |
| كَمَثَلِ غَیْثٍ اَعْجَبَ الْكُفَّارَ نَبَاتُهٗ | جیسے کہ مثال ہے بارش (کے بعد ایک فصل) کی، اُس کی کھیتی کسان کو خوش کر تی ہو | دنیاوی زندگی | 57:20 |
| وَ اِذَا رَاَیْتَهُمْ تُعْجِبُكَ اَجْسَامُهُمْ١ؕ وَ اِنْ یَّقُوْلُوْا تَسْمَعْ لِقَوْلِهِمْ | اور جب آپﷺ اُن کو دیکھتے ہیں تو اُن کے جسم آپﷺ کو اچھے لگتے ہیں؛ اور اگر وہ بات کرتے ہیں تو آپﷺ اُن کی باتیں سنتے ہیں. | منافقین | 63:4 |
| قُلْ اُوْحِیَ اِلَیَّ اَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الْجِنِّ فَقَالُوْۤا اِنَّا سَمِعْنَا قُرْاٰنًا عَجَبًاۙ | (آپﷺ) کہیں: کہ میری طرف وحی کی گی ہے کہ جنوں کے ایک گروہ نے سنا، پھر اُنہوں نے کہا: کہ بے شک! ہم نے ایک عجیب قرآن سنا ہے | جنات اور قرآن | 72:1 |