Chapter No 23-پارہ نمبر    ‹                   Sad-38 سورت ص ›Ayah No-5 ایت نمبر
| اَجَعَلَ الْاٰلِهَةَ اِلٰهًا وَّاحِدًا١ۖۚ اِنَّ هٰذَا لَشَیْءٌ عُجَابٌ |
| آسان اُردو | کیابناتا ہے وہ (سب) معبودوں کا ایک ہی معبود؟ بے شک! وہ، واقعی، ایک عجیب شئے ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | کیا اس نے سارے معبودوں کو ایک ہی معبود میں تبدیل کردیا ہے ؟ یہ تو بڑی عجیب بات ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | کیا اِس نے سارے خداؤں کی جگہ بس ایک ہی خدا بنا ڈالا؟ یہ تو بڑی عجیب بات ہے" |
| احمد رضا خان | کیا اس نے بہت خداؤں کا ایک خدا کردیا بیشک یہ عجیب بات ہے، |
| احمد علی | کیا اس نے کئی معبودوں کو صرف ایک معبود بنایا ہے بے شک یہ بڑی عجیب بات ہے |
| فتح جالندھری | کیا اس نے اتنے معبودوں کی جگہ ایک ہی معبود بنا دیا۔ یہ تو بڑی عجیب بات ہے |
| طاہر القادری | کیا اس نے سب معبودوں کو ایک ہی معبود بنا رکھا ہے؟ بے شک یہ تو بڑی ہی عجیب بات ہے، |
| علامہ جوادی | کیا اس نے سارے خداؤں کو جوڑ کر ایک خدا بنادیا ہے یہ تو انتہائی تعجب خیز بات ہے |
| ایم جوناگڑھی | کیا اس نےاتنے سارے معبودوں کا ایک ہی معبود کر دیا واقعی یہ بہت ہی عجیب بات ہے |
| حسین نجفی | کیا اس نے بہت سے خداؤں کو ایک خدا بنا دیا؟ بے شک یہ بڑی عجیب بات ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Maketh he the gods One God? Verily that is a thing astounding! |
| M.M.Pickthall: | Maketh he the gods One Allah? Lo! that is an astounding thing. |
| Saheeh International: | Has he made the gods [only] one God? Indeed, this is a curious thing." |
| Shakir: | What! makes he the gods a single Allah? A strange thing is this, to be sure! |
| Yusuf Ali: | "Has he made the gods (all) into one Allah? Truly this is a wonderful thing!" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
تاریخی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے