Chapter No 23-پارہ نمبر    ‹                   Sad-38 سورت ص ›Ayah No-4 ایت نمبر
| وَ عَجِبُوْۤا اَنْ جَآءَهُمْ مُّنْذِرٌ مِّنْهُمْ وَ قَالَ الْكٰفِرُوْنَ هٰذَا سٰحِرٌ كَذَّابٌۖۚ |
| آسان اُردو | اور وہ (کافرین)حیران ہوتے ہیں کہ اُن کے پاس اُنہی میں سے ایک ڈرانے والا آیا، اور کافرین کہتے ہیں: کہ یہ ایک جادوگر ہے جھوٹا ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور ان (قریش کے) لوگوں کو اس بات پر تعجب ہوا ہے کہ ایک خبردار کرنے والا انہی میں سے آگیا۔ اور ان کافروں نے یہ کہہ دیا کہ : وہ جھوٹا جادوگر ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اِن لوگوں کو اس بات پر بڑا تعجب ہوا کہ ایک ڈرانے والا خود اِنہی میں سے آگیا منکرین کہنے لگے کہ "یہ ساحرہے، سخت جھوٹا ہے |
| احمد رضا خان | اور انہیں اس کا اچنبھا ہوا کہ ان کے پاس انہیں میں کا ایک ڈر سنانے والا تشریف لایا اور کافر بولے یہ جادوگر ہے بڑا جھوٹا، |
| احمد علی | اور انہوں نے تعجب کیا کہ ان کے پاس انہیں میں سے ڈرانے والا آیا اور منکروں نے کہا کہ یہ تو ایک بڑا جھوٹا جادوگر ہے |
| فتح جالندھری | اور انہوں نے تعجب کیا کہ ان کے پاس ان ہی میں سے ہدایت کرنے والا آیا اور کافر کہنے لگے کہ یہ تو جادوگر ہے جھوٹا |
| طاہر القادری | اور انہوں نے اس بات پر تعجب کیا کہ ان کے پاس اُن ہی میں سے ایک ڈر سنانے والا آگیا ہے۔ اور کفّار کہنے لگے: یہ جادوگر ہے، بہت جھوٹا ہے، |
| علامہ جوادی | اور انہیں تعجب ہے کہ ان ہی میں سے کوئی ڈرانے والا کیسے آگیا اور کافروں نے صاف کہہ دیا کہ یہ تو جادوگر اور جھوٹا ہے |
| ایم جوناگڑھی | اور کافروں کو اس بات پر تعجب ہوا کہ ان ہی میں سے ایک انہیں ڈرانے واﻻ آگیا اور کہنے لگے کہ یہ تو جادوگر اور جھوٹا ہے |
| حسین نجفی | اور وہ اس بات پر تعجب کر رہے ہیں کہ ان کے پاس ایک ڈرانے والا (پیغمبر(ص)) انہی میں سے آیا ہے اور کافر کہتے ہیں کہ یہ (شخص) جادوگر (اور) بڑا جھوٹا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And they marvel that there should come Unto them a warner from among themselves. And the infidels say: this is a magician and a liar! |
| M.M.Pickthall: | And they marvel that a warner from among themselves hath come unto them, and the disbelievers say: This is a wizard, a charlatan. |
| Saheeh International: | And they wonder that there has come to them a warner from among themselves. And the disbelievers say, "This is a magician and a liar. |
| Shakir: | And they wonder that there has come to them a warner from among themselves, and the disbelievers say: This is an enchanter, a liar. |
| Yusuf Ali: | So they wonder that a Warner has come to them from among themselves! and the Unbelievers say, "This is a sorcerer telling lies! |
آیت کے متعلق اہم نقاط