Chapter No 23-پارہ نمبر    ‹                   Sad-38 سورت ص ›Ayah No-3 ایت نمبر
| كَمْ اَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنْ قَرْنٍ فَنَادَوْا وَّ لَاتَ حِیْنَ مَنَاصٍ |
| آسان اُردو | کتنی ہی نسلیں ہم نے ان سے پہلے ہلاک کر دیں، پھر وہ فریاد کرنے لگے اور اُس وقت فرار (ممکن) نہیں تھا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور ان سے پہلے ہم نے کتنی قوموں کو ہلاک کیا، تو انہوں نے اس وقت آوازیں دیں جب چھٹکارے کا وقت رہا ہی نہیں تھا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اِن سے پہلے ہم ایسی کتنی ہی قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں (اور جب اُن کی شامت آئی ہے) تو وہ چیخ اٹھے ہیں، مگر وہ وقت بچنے کا نہیں ہوتا |
| احمد رضا خان | ہم نے ان سے پہلے کتنی سنگتیں کھپائیں تو اب وہ پکاریں اور چھوٹنے کا وقت نہ تھا |
| احمد علی | ہم نے ان سے پہلے کتنی قومیں ہلاک کر دی ہیں سو انہوں نے بڑی ہائے پکار کی اور وہ وقت خلاصی کا نہ تھا |
| فتح جالندھری | ہم نے ان سے پہلے بہت سی اُمتوں کو ہلاک کردیا تو وہ (عذاب کے وقت) لگے فریاد کرنے اور وہ رہائی کا وقت نہیں تھا |
| طاہر القادری | ہم نے کتنی ہی امّتوں کو اُن سے پہلے ہلاک کر دیا تو وہ (عذاب کو دیکھ کر) پکارنے لگے حالانکہ اب خلاصی (اور رہائی) کا وقت نہیں رہا تھا، |
| علامہ جوادی | ہم نے ان سے پہلے کتنی نسلوں کو تباہ کردیا ہے پھر انہوں نے فریاد کی لیکن کوئی چھٹکارا ممکن نہیں تھا |
| ایم جوناگڑھی | ہم نے ان سے پہلے بھی بہت سی امتوں کو تباه کر ڈاﻻ انہوں نے ہر چند چیﺦ وپکار کی لیکن وه وقت چھٹکارے کا نہ تھا |
| حسین نجفی | ہم نے ان سے پہلے کتنی قومیں ہلاک کر دیں۔ پس (عذاب کے وقت) وہ پکارنے لگیں مگر وہ وقت خلاصی کا نہ تھا۔ |
| M.Daryabadi: | How many a generation have We destroyed afore them, and they cried when there was not time of fleeing. |
| M.M.Pickthall: | How many a generation We destroyed before them, and they cried out when it was no longer the time for escape! |
| Saheeh International: | How many a generation have We destroyed before them, and they [then] called out; but it was not a time for escape. |
| Shakir: | How many did We destroy before them of the generations, then they cried while the time of escaping had passed away. |
| Yusuf Ali: | How many generations before them did We destroy? In the end they cried (for mercy)- when there was no longer time for being saved! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
تاریخی ایت
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے