اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 23-پارہ نمبر                      Sad-38 سورت ص Ayah No-2 ایت نمبر

بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ عِزَّةٍ وَّ شِقَاقٍ
آسان اُردو نہیں، جو لوگ کفر (انکار) کرتے ہیں تکبر اور مخالفت میں ہیں۔
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی کہ جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے، وہ کسی اور وجہ سے نہیں، بلکہ اس لیے اپنایا ہے کہ وہ بڑائی کے گھمنڈ اور ہٹ دھرمی میں مبتلا ہیں۔
ابو الاعلی مودودی بلکہ یہی لوگ، جنہوں نے ماننے سے انکار کیا ہے، سخت تکبر اور ضد میں مبتلا ہیں
احمد رضا خان بلکہ کافر تکبر اور خلاف میں ہیں
احمد علی بلکہ جو لوگ منکر ہیں وہ محض تکبر اور مخالفت میں پڑے ہیں
فتح جالندھری مگر جو لوگ کافر ہیں وہ غرور اور مخالفت میں ہیں
طاہر القادری بلکہ کافر لوگ (ناحق) حمیّت و تکبّر میں اور (ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی) مخالفت و عداوت میں (مبتلا) ہیں،
علامہ جوادی حقیقت یہ ہے کہ یہ کفاّر غرور اور اختلاف میں پڑے ہوئے ہیں
ایم جوناگڑھی بلکہ کفار غرور ومخالفت میں پڑے ہوئے ہیں
حسین نجفی آپ(ص) کی (نبوت برحق ہے) بلکہ وہ لوگ جنہوں نے کفر اختیار کیا ہے وہ تکبر اور مخالفت میں مبتلا ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: Verily those who disbelieve are in vainglory and shism.
M.M.Pickthall: Nay, but those who disbelieve are in false pride and schism.
Saheeh International: But those who disbelieve are in pride and dissension.
Shakir: Nay! those who disbelieve are in self-exaltation and opposition.
Yusuf Ali: But the Unbelievers (are steeped) in self-glory and Separatism.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
پچھلی ایت کے تسلسل میں قران کے کافرین کے بارے میں