Chapter No 15-پارہ نمبر   ‹                  The Cave-18 سورت الکھف  ›Ayah No-9 ایت نمبر
| اَمْ حَسِبْتَ اَنَّ اَصْحٰبَ الْكَهْفِ وَ الرَّقِیْمِۙ كَانُوْا مِنْ اٰیٰتِنَا عَجَبًا |
| آسان اُردو | کیا تم خیال کرتے ہو کہ غار اور " کتبے والے " لوگ (یعنی جن کے نام کی تختی لگی ہو) ہماری نشانیوں میں سے ایک عجوبہ تھے؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | کیا تمہارا یہ خیال ہے کہ غار اور رقیم والے لوگ ہماری نشانیوں میں سے کچھ (زیادہ) عجیب چیز تھے ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | کیا تم سمجھتے ہو کہ غار اور کتبے والے ہماری کوئی بڑی عجیب نشانیوں میں سے تھے؟ |
| احمد رضا خان | کیا تمہیں معلوم ہوا کہ پہاڑ کی کھوہ اور جنگل کے کنارے والے ہماری ایک عجیب نشانی تھے، |
| احمد علی | کیا تم خیال کرتے ہو کہ غار اور کتبہ والے ہماری نشانیوں والے عجیب چیز تھے |
| فتح جالندھری | کیا تم خیال کرتے ہو کہ غار اور لوح والے ہمارے نشانیوں میں سے عجیب تھے |
| طاہر القادری | کیا آپ نے یہ خیال کیا ہے کہ کہف و رقیم (یعنی غار اور لوحِ غار یا وادئ رقیم) والے ہماری (قدرت کی) نشانیوں میں سے (کتنی) عجیب نشانی تھے؟، |
| علامہ جوادی | کیا تمہارا خیال یہ ہے کہ کہف و رقیم والے ہماری نشانیوں میں سے کوئی تعجب خیز نشانی تھے |
| ایم جوناگڑھی | کیا تو اپنے خیال میں غار اور کتبے والوں کو ہماری نشانیوں میں سے کوئی بہت عجیب نشانی سمجھ رہا ہے؟ |
| حسین نجفی | کیا آپ خیال کرتے ہیں کہ کہف و رقیم (غار اور کتبے) والے ہماری نشانیوں میں سے کوئی عجیب نشانی تھے؟ |
| M.Daryabadi: | Deemest thou that the people of the cave and the inscription were of Our signs a wonder? |
| M.M.Pickthall: | Or deemest thou that the People of the Cave and the Inscription are a wonder among Our portents? |
| Saheeh International: | Or have you thought that the companions of the cave and the inscription were, among Our signs, a wonder? |
| Shakir: | Or, do you think that the Fellows of the Cave and the Inscription were of Our wonderful signs? |
| Yusuf Ali: | Or dost thou reflect that the Companions of the Cave and of the Inscription were wonders among Our Sign? |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد یا الگ آیت: ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے
تاریخی ایت: ایک ایسی آیت جس میں گذشتہ دور میں ہونے والے واقعات ہوتے ہیں