Chapter No 15-پارہ نمبر   ‹                  The Cave-18 سورت الکھف  ›Ayah No-8 ایت نمبر
| وَ اِنَّا لَجٰعِلُوْنَ مَا عَلَیْهَا صَعِیْدًا جُرُزًاؕ |
| آسان اُردو | اور بے شک! جو (کچھ) اس (زمین) پر ہے ہم واقعی(اس کو) ایک بنجر مٹی بنا دیں گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور یہ بھی یقین رکھو کہ روئے زمین پر جو کچھ ہے ایک دن ہم اسے ایک سپاٹ میدان بنادیں گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | آخرکار اِس سب کو ہم ایک چٹیل میدان بنا دینے والے ہیں |
| احمد رضا خان | اور بیشک جو کچھ اس پر ہے ایک دن ہم اسے پٹ پر میدان (سفید زمین) کو چھوڑیں گے |
| احمد علی | اورجو کچھ اس پر ہے بے شک ہم سب کو چٹیل میدان کر دیں گے |
| فتح جالندھری | اور جو چیز زمین پر ہے ہم اس کو (نابود کرکے) بنجر میدان کردیں گے |
| طاہر القادری | اور بیشک ہم اِن (تمام) چیزوں کو جو اس (روئے زمین) پر ہیں (نابود کر کے) بنجر میدان بنا دینے والے ہیں، |
| علامہ جوادی | اور ہم آخرکار روئے زمین کی ہر چیز کو چٹیل میدان بنادینے والے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | اس پر جو کچھ ہے ہم اسے ایک ہموار صاف میدان کر ڈالنے والے ہیں |
| حسین نجفی | اور جو کچھ زمین پر ہے ہم اسے (ایک دن) چٹیل میدان بنانے والے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | And verily We are going to make whatsoever is thereon a soil bare. |
| M.M.Pickthall: | And lo! We shall make all that is therein a barren mound. |
| Saheeh International: | And indeed, We will make that which is upon it [into] a barren ground. |
| Shakir: | And most surely We will make what is on it bare ground without herbage. |
| Yusuf Ali: | Verily what is on earth we shall make but as dust and dry soil (without growth or herbage). |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
زمین اور اُسکی تمام زینتیں