Chapter No 15-پارہ نمبر   ‹                  The Cave-18 سورت الکھف  ›Ayah No-7 ایت نمبر
| اِنَّا جَعَلْنَا مَا عَلَى الْاَرْضِ زِیْنَةً لَّهَا لِنَبْلُوَهُمْ اَیُّهُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا |
| آسان اُردو | بے شک! ہم نے جو(کچھ) اس زمین پر ہے اس (زمین) کی خوبصورتی (کشش) بنایا ہے تاکہ ہم اُن (لوگوں) کی آزمائش کریں:کہ اُن میں سے کون اچھے عمل (کام) کرتا ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یقین جانو کہ روئے زمین پر جتنی چیزیں ہیں ہم نے انہیں زمین کی سجاوٹ کا ذریعہ اس لیے بنایا ہے تاکہ لوگوں کو آزمائیں کہ ان میں کون زیادہ اچھا عمل کرتا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | واقعہ یہ ہے کہ یہ جو کچھ سر و سامان بھی زمین پر ہے اس کو ہم نے زمین کی زینت بنایا ہے تاکہ اِن لوگوں کو آزمائیں اِن میں کون بہتر عمل کرنے والا ہے |
| احمد رضا خان | بیشک ہم نے زمین کا سنگھار کیا جو کچھ اس پر ہے کہ انہیں آزمائیں ان میں کس کے کام بہتر ہیں |
| احمد علی | جو کچھ زمین پر ہے بے شک ہم نے اسے زمین کی زینت بنا دیا ہے تاکہ ہم انہیں آزمائیں کہ ان میں کون اچھے کام کرتا ہے |
| فتح جالندھری | جو چیز زمین پر ہے ہم نے اس کو زمین کے لئے آرائش بنایا ہے تاکہ لوگوں کی آزمائش کریں کہ ان میں کون اچھے عمل کرنے والا ہے |
| طاہر القادری | اور بیشک ہم نے اُن تمام چیزوں کو جو زمین پر ہیں اس کے لئے باعثِ زینت (و آرائش) بنایا تاکہ ہم ان لوگوں کو (جو زمین کے باسی ہیں) آزمائیں کہ ان میں سے بہ اِعتبارِ عمل کون بہتر ہے، |
| علامہ جوادی | بیشک ہم نے روئے زمین کی ہر چیز کو زمین کی زینت قرار دے دیا ہے تاکہ ان لوگوں کا امتحان لیں کہ ان میں عمل کے اعتبار سے سب سے بہتر کون ہے |
| ایم جوناگڑھی | روئے زمین پر جو کچھ ہے ہم نے اسے زمین کی رونق کا باعﺚ بنایا ہے کہ ہم انہیں آزمالیں کہ ان میں سے کون نیک اعمال واﻻ ہے |
| حسین نجفی | بے شک جو کچھ زمین پر ہے ہم نے اسے زمین کی زینت بنایا ہے۔ تاکہ ہم ان لوگوں کو آزمائیں کہ عمل کے لحاظ سے کون بہتر ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Verily We have made whatsoever is on the earth as an adornment thereof, that We may prove them - which of them is best in work. |
| M.M.Pickthall: | Lo! We have placed all that is in the earth as an ornament thereof that we may try them: which of them is best in conduct. |
| Saheeh International: | Indeed, We have made that which is on the earth adornment for it that We may test them [as to] which of them is best in deed. |
| Shakir: | Surely We have made whatever is on the earth an embellishment for it, so that We may try them (as to) which of them is best in works. |
| Yusuf Ali: | That which is on earth we have made but as a glittering show for the earth, in order that We may test them - as to which of them are best in conduct. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد یا الگ آیت: ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے
زمین اور اس کی تمام زینت انسانوں کی آزمائش ہے