اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 23-پارہ نمبر              Those who set the Ranks-37 سورت الصفات Ayah No-12 ایت نمبر

بَلْ عَجِبْتَ وَ یَسْخَرُوْنَ۪
آسان اُردو نہیں، تم حیران ہوتے ہو اور وہ (لوگ) مذاق کرتے ہیں۔
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی (اے پیغمبر) حقیقت تو یہ ہے کہ تم (ان کی باتوں پر) تعجب کرتے ہو، اور یہ ہنسی اڑاتے ہیں۔
ابو الاعلی مودودی تم (اللہ کی قدرت کے کرشموں پر) حیران ہو اور یہ اس کا مذاق اڑا رہے ہیں
احمد رضا خان بلکہ تمہیں اچنبھا آیا اور وہ ہنسی کرتے ہیں
احمد علی بلکہ آپ نے تو تعجب کیاہے اور وہ ٹھٹھا کرتے ہیں
فتح جالندھری ہاں تم تو تعجب کرتے ہو اور یہ تمسخر کرتے ہیں
طاہر القادری بلکہ آپ تعجب فرماتے ہیں اور وہ مذاق اڑاتے ہیں،
علامہ جوادی بلکہ تم تعجب کرتے ہو اور یہ مذاق اڑاتے ہیں
ایم جوناگڑھی بلکہ تو تعجب کر رہا ہے اور یہ مسخرا پن کر رہے ہیں
حسین نجفی تم تو (ان کے انکار پر) تعجب کرتے ہو مگر وہ اس کا مذاق اڑا رہے ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: Aye! thou marvellest, and they scoff.
M.M.Pickthall: Nay, but thou dost marvel when they mock
Saheeh International: But you wonder, while they mock,
Shakir: Nay! you wonder while they mock,
Yusuf Ali: Truly dost thou marvel, while they ridicule,
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے جو ایت نمبر 39 تک ہے
اُن لوگوں کے بارے میں جو یوم الدین کو جھٹلاتے ہیں، ظلم یعنی نافرمانی کرتے ہیں، اور اللہ کے سوا کسی اورکی عبادت کرتے ہیں