اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 23-پارہ نمبر              Those who set the Ranks-37 سورت الصفات Ayah No-13 ایت نمبر

وَ اِذَا ذُكِّرُوْا لَا یَذْكُرُوْنَ۪
آسان اُردو اور جب اُن کو نصیحت کی جاتی ہے تو وہ نصیحت نہیں پکڑتے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور جب انہیں نصیحت کی جاتی ہے تو نصیحت مانتے نہیں۔
ابو الاعلی مودودی سمجھایا جاتا ہے تو سمجھ کر نہیں دیتے
احمد رضا خان اور سمجھائے نہیں سمجھتے،
احمد علی اور جب انہیں نصیحت کی جاتی ہے تو قبول نہیں کرتے
فتح جالندھری اور جب ان کو نصیحت دی جاتی ہے تو نصیحت قبول نہیں کرتے
طاہر القادری اور جب انہیں نصیحت کی جاتی ہے تو نصیحت قبول نہیں کرتے،
علامہ جوادی اور جب نصیحت کی جاتی ہے تو قبول نہیں کرتے ہیں
ایم جوناگڑھی اور جب انہیں نصیحت کی جاتی ہے یہ نہیں مانتے
حسین نجفی اور جب انہیں نصیحت کی جاتی ہے تو وہ قبول نہیں کرتے۔
=========================================
M.Daryabadi: And when they are admonished, they receive not admcnition.
M.M.Pickthall: And heed not when they are reminded,
Saheeh International: And when they are reminded, they remember not.
Shakir: And when they are reminded, they mind not,
Yusuf Ali: And, when they are admonished, pay no heed,-
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے جو ایت نمبر 39 تک ہے
اُن لوگوں کے بارے میں جو یوم الدین کو جھٹلاتے ہیں، ظلم یعنی نافرمانی کرتے ہیں، اور اللہ کے سوا کسی اورکی عبادت کرتے ہیں