روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| اِنَّمَا یَاْكُلُوْنَ فِیْ بُطُوْنِهِمْ نَارًا١ؕ وَ سَیَصْلَوْنَ سَعِیْرًا۠ | وہ صرف اپنے پیٹوں میں آگ ہی کھاتے ہیں، اور اُن کو آگ کے شعلوں میں جلایا جائے گا | محکم ایت | 4:10 |
| وَ كَفٰى بِجَهَنَّمَ سَعِیْرًا | اور جہنم جلانےکو کافی ہے | آل ابراہیم کے بارے | 4:54 |
| مَاْوٰهُمْ جَهَنَّمُ كُلَّمَا خَبَتْ زِدْنٰهُمْ سَعِیْرًا | اُن کا ٹھکانہ جہنم ہو گا.جتنی دفعہ وہ (آگ) کم ہو گی توہم اُن کے لیے شعلے(اور) بڑھا دیں گے | قرآن کے منکر | 17:97 |
| وَ یَهْدِیْهِ اِلٰى عَذَابِ السَّعِیْرِ | ا اور اُس کی جلنے والے عذاب کی طرف راہنمائی کرے گا | بغیر علم اللہ کی بابت جھگڑا کرنے والا | 22:4 |
| بَلْ كَذَّبُوْا بِالسَّاعَةِ١۫ وَ اَعْتَدْنَا لِمَنْ كَذَّبَ بِالسَّاعَةِ سَعِیْرًاۚ | نہیں، وہ گھڑی کو جھٹلاتے ہیں. اور وہ جو گھڑی کو جھٹلاتاہے ہم نے اُس کے لئے ہم نے ایک شعلہ تیار کر رکھا ہے | ساعت کی جھٹلانے والے | 25:11 |
| ١ؕ اَوَ لَوْ كَانَ الشَّیْطٰنُ یَدْعُوْهُمْ اِلٰى عَذَابِ السَّعِیْرِ | . کیا اور اگر شیطان اُن کو جلنے والے عذاب کی طرف بلاتا ہو (تو پھر بھی اُن کی ہی پیروی کریں گے)؟ | بے علم لوگوں کو | 31:21 |
| اِنَّ اللّٰهَ لَعَنَ الْكٰفِرِیْنَ وَ اَعَدَّ لَهُمْ سَعِیْرًاۙ | بے شک! اللہ نے کافرین پر لعنت کر دی ہے، اور اُن کے لیے ایک جلتی آگ تیار کر رکھی ہے | ساعت کے بارے میں | 33:64 |
| وَ مَنْ یَّزِغْ مِنْهُمْ عَنْ اَمْرِنَا نُذِقْهُ مِنْ عَذَابِ السَّعِیْرِ | اور اُن (جنوں)میں سے جو ہمارے حکم سے پھرتا، ہم اُس کو جلتی آگ سے عذاب چکھاتے | سلیمنؑ کے بارے | 34:12 |
| اِنَّمَا یَدْعُوْا حِزْبَهٗ لِیَكُوْنُوْا مِنْ اَصْحٰبِ السَّعِیْرِؕ | وہ صرف اپنے گروپ (اپنی جماعت) کو اس لیے بلاتا ہے تاکہ وہ آگ کے شعلوں کے ساتھیوں میں سے ہوں | شیطان | 35:6 |
| فَرِیْقٌ فِی الْجَنَّةِ وَ فَرِیْقٌ فِی السَّعِیْرِ | (لوگوں کا) ایک گروہ (فریق) تو جنت میں اور ایک گروہ آگ کے شعلوں میں ہوگا | یوم قیامت کو | 42:7 |
| وَ مَنْ لَّمْ یُؤْمِنْۢ بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ فَاِنَّاۤ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِیْنَ سَعِیْرًا | اور جو (شخص) اللہ اور اُس کے رسولﷺ پر ایمان نہیں رکھتا۔۔۔ پھربے شک! ہم نے نہ ماننے والوں کے لیے ایک بھڑکتی ہوئی آگ تیار کی ہے | جنگ میں نہ جانے والے | 48:13 |
| فَقَالُوْۤا اَبَشَرًا مِّنَّا وَاحِدًا نَّتَّبِعُهٗۤ١ۙ اِنَّاۤ اِذًا لَّفِیْ ضَلٰلٍ وَّ سُعُرٍ | پھر اُنہوں نے کہا: کیا یہ ہم میں سے اکیلا ایک فانی انسان ہے، اُس کی ہم پیروی کریں؟ بے شک تب تو واقعی ہم گمراہی اور پاگل پن میں ہوں گے | ثمود | 54:24 |
| وَ اَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابَ السَّعِیْرِ | ، اور ان (شیطانوں) کے لئے ہم نے شعلوں کا عذاب تیار کیا ہوا ہے | شان الہی | 67:5 |
| وَ قَالُوْا لَوْ كُنَّا نَسْمَعُ اَوْ نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِیْۤ اَصْحٰبِ السَّعِیْرِ | اور وہ (جہنمی) کہیں گے: کہ اگر ہم سنتے یا ہم عقل (سمجھنے) والے ہوتے، تو ہم آگ کے ساتھیوں (جہنمیوں) میں تو نہ ہوتے | اللہ سے کفر کرنے والے | 67:10 |
| فَاعْتَرَفُوْا بِذَنْۢبِهِمْ١ۚ فَسُحْقًا لِّاَصْحٰبِ السَّعِیْرِ | پھر وہ اپنے گناہوں کو تسلیم کر لیں گے؛ پھر آگ کے ساتھیوں کے لئے (اللہ باری تعالی کی رحمت سے) دوری ہے | اللہ سے کفر کرنے والے | 67:11 |
| اِنَّاۤ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِیْنَ سَلٰسِلَاۡ وَ اَغْلٰلًا وَّ سَعِیْرًا | بے شک! ہم نے کافرین (نہ ماننے والوں) کے لئے زنجیریں، طوق، اور بھڑکتی ہوئی آگ تیار رکھی ہوئی ہے | کافرین کی سزا | 76:4 |
| وَ اِذَا الْجَحِیْمُ سُعِّرَتْ۪ۙ | اورجب دوزخ روشن کر دی جائے گی | قیامت کی ابتدا | 81:12 |
| وَّ یَصْلٰى سَعِیْرًاؕ | اور وہ آگ کے شعلوں میں بھونا جائے گا | کتاب اُس کی پیٹھ کے پیچھے | 84:12 |