Chapter No 18-پارہ نمبر   ‹             The Criterion-25 سورت الفرقان  ›Ayah No-11 ایت نمبر
| بَلْ كَذَّبُوْا بِالسَّاعَةِ١۫ وَ اَعْتَدْنَا لِمَنْ كَذَّبَ بِالسَّاعَةِ سَعِیْرًاۚ |
| آسان اُردو | نہیں، وہ (کافرین) گھڑی (کے آنے) کو جھٹلاتے ہیں. اور وہ جو (قیامت کی) گھڑی کو جھٹلاتاہے ہم نے اُس کے لئے ہم نے ایک شعلہ تیار کر رکھا ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اصل حقیقت یہ ہے کہ ان لوگوں نے قیامت کی گھڑی کو جھٹلایا ہوا ہے، اور جو کوئی قیامت کی گھڑی کو جھٹلائے، اس کے لیے ہم نے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اصل بات یہ ہے کہ یہ لوگ "اُس گھڑی" کو جھٹلا چکے ہیں اور جو اُس گھڑی کو جھٹلائے اس کے لیے ہم نے بھڑکتی ہوئی آگ مہیا کر رکھی ہے |
| احمد رضا خان | بلکہ یہ تو قیامت کو جھٹلاتے ہیں، اور جو قیامت کو جھٹلائے ہم نے اس کے لیے تیار کر رکھی ہے بھڑکتی ہوئی آگ، |
| احمد علی | بلکہ انہوں نے تو قیامت کو جھوٹ سمجھ لیا ہے اور ہم نے اس کے لیے آگ تیار کی ہے جو قیامت کو جھٹلاتا ہے |
| فتح جالندھری | بلکہ یہ تو قیامت ہی کو جھٹلاتے ہیں اور ہم نے قیامت کے جھٹلانے والوں کے لئے دوزخ تیار کر رکھی ہے |
| طاہر القادری | بلکہ انہوں نے قیامت کو (بھی) جھٹلا دیا ہے، اور ہم نے (ہر) اس شخص کے لئے جو قیامت کو جھٹلاتا ہے (دوزخ کی) بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے، |
| علامہ جوادی | حقیقت یہ ہے کہ ان لوگوں نے قیامت کا انکار کیا ہے اور ہم نے قیامت کا انکار کرنے والوں کے لئے جہنم ّمہیاّ کردیا ہے |
| ایم جوناگڑھی | بات یہ ہے کہ یہ لوگ قیامت کو جھوٹ سمجھتے ہیں اور قیامت کے جھٹلانے والوں کے لئے ہم نے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے |
| حسین نجفی | بلکہ یہ لوگ قیامت کو جھٹلاتے ہیں اور جو لوگ قیامت کو جھٹلاتے ہیں ہم نے ان کیلئے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Aye! they belie the Hour; and We have gotten ready for him who belieth the Hour a Flame. |
| M.M.Pickthall: | Nay, but they deny (the coming of) the Hour, and for those who deny (the coming of) the Hour We have prepared a flame. |
| Saheeh International: | But they have denied the Hour, and We have prepared for those who deny the Hour a Blaze. |
| Shakir: | But they reject the hour, and We have prepared a burning fire for him who rejects the hour. |
| Yusuf Ali: | Nay they deny the hour (of the judgment to come): but We have prepared a blazing fire for such as deny the hour: |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
کافرین نے قرآن پر اور آپﷺ پر اعتراضات کیے، اس ایت میں بتا یا جا رہا ہے کہ نہیں اور قیامت کی گھڑی کو جھٹلا رہے ہیں
اس ایت میں ساعت سے مراد قیامت کی گھڑی ہے