Chapter No 18-پارہ نمبر   ‹             The Criterion-25 سورت الفرقان  ›Ayah No-12 ایت نمبر
| اِذَا رَاَتْهُمْ مِّنْ مَّكَانٍۭ بَعِیْدٍ سَمِعُوْا لَهَا تَغَیُّظًا وَّ زَفِیْرًا |
| آسان اُردو | جب وہ (آگ) اُن (یعنی قیامت کے نہ ماننے والوں)کو دور سے دیکھے گی، تو وہ (منکر قیامت) اُس (آگ)کا جوش اور گرجنا سنیں گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | جب وہ ان کو دور سے دیکھے گی تو یہ لوگ اس کے بپھرنے اور پھنکارنے کی آوازیں سنیں گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | وہ جب دور سے اِن کو دیکھے گی تو یہ اُس کے غضب اور جوش کی آوازیں سن لیں گے |
| احمد رضا خان | جب وہ انہیں دور جگہ سے دیکھے گی تو سنیں گے اس کا جوش مارنا اور چنگھاڑنا، |
| احمد علی | جب وہ انہیں دور سے دیکھے گی تو اس کے جوش و خروش کی آواز سنیں گے |
| فتح جالندھری | جس وقت وہ ان کو دور سے دیکھے گی (تو غضبناک ہو رہی ہوگی اور یہ) اس کے جوش (غضب) اور چیخنے چلانے کو سنیں گے |
| طاہر القادری | جب وہ (آتشِ دوزخ) دور کی جگہ سے (ہی) ان کے سامنے ہوگی یہ اس کے جوش مارنے اور چنگھاڑنے کی آواز کو سنیں گے، |
| علامہ جوادی | جب آتش جہنم ان لوگوں کو دور سے دیکھے گی تو یہ لوگ اس کے جوش و خروش کی آوازیں سنیں گے |
| ایم جوناگڑھی | جب وه انہیں دور سے دیکھے گی تو یہ اس کا غصے سے بپھرنا اور دھاڑنا سنیں گے |
| حسین نجفی | اور وہ (آگ) جب انہیں دور سے دیکھے گی تو وہ اس کا جوش مارنا اور چنگھاڑنا سنیں گے۔ |
| M.Daryabadi: | When it beholdeth them from afar, they shall hear it raging and roaring. |
| M.M.Pickthall: | When it seeth them from afar, they hear the crackling and the roar thereof. |
| Saheeh International: | When the Hellfire sees them from a distant place, they will hear its fury and roaring. |
| Shakir: | When it shall come into their sight from a distant place, they shall hear its vehement raging and roaring. |
| Yusuf Ali: | When it sees them from a place far off, they will hear its fury and its ranging sigh. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
جلتی اگ کا غیظ و غضب