Chapter No 18-پارہ نمبر   ‹             The Criterion-25 سورت الفرقان  ›Ayah No-13 ایت نمبر
| وَ اِذَاۤ اُلْقُوْا مِنْهَا مَكَانًا ضَیِّقًا مُّقَرَّنِیْنَ دَعَوْا هُنَالِكَ ثُبُوْرًاؕ |
| آسان اُردو | اور جب اُنہیں (منکر قیامت کو) اکھٹے زنجیروں میں جکڑے ہوئے، اس (آگ)کے ایک تنگ حصے میں ڈال دیا جائے گا،تو وہ وہاں (اپنی) بربادی کو پکاریں گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور جب ان کو اچھی طرح باندھ کر اس کی ایک تنگ جگہ میں پھینکا جائے گا تو وہاں یہ موت کی آواز دے کر پکاریں گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور جب یہ دست و پا بستہ اُس میں ایک تنگ جگہ ٹھونسے جائیں گے تو اپنی موت کو پکارنے لگیں گے |
| احمد رضا خان | اور جب اس کی کسی تنگ جگہ میں ڈالے جائیں گے زنجیروں میں جکڑے ہوئے تو وہاں موت مانگیں گے |
| احمد علی | اور جب وہ اس کے کسی تنگ مکان میں جکڑکر ڈال دیے جائیں گے تو وہاں موت کو پکاریں گے |
| فتح جالندھری | اور جب یہ دوزخ کی کسی تنگ جگہ میں (زنجیروں میں) جکڑ کر ڈالے جائیں گے تو وہاں موت کو پکاریں گے |
| طاہر القادری | اور جب وہ اس میں کسی تنگ جگہ سے زنجیروں کے ساتھ جکڑے ہوئے (یا اپنے شیطانوں کے ساتھ بندھے ہوئے) ڈالے جائیں گے اس وقت وہ (اپنی) ہلاکت کو پکاریں گے، |
| علامہ جوادی | اور جب انہیں زنجیروں میں جکڑ کر کسی تنگ جگہ میں ڈال دیا جائے تو وہاں موت کی رَہائی دیں گے |
| ایم جوناگڑھی | اور جب یہ جہنم کی کسی تنگ جگہ میں مشکیں کس کر پھینک دیئے جائیں گے تو وہاں اپنے لئے موت ہی موت پکاریں گے |
| حسین نجفی | اور جب انہیں زنجیروں میں جکڑ کر آتش (دوزخ) کی کسی تنگ جگہ میں ڈال دیا جائے گا تو وہاں (اپنی) ہلاکت کو پکاریں گے۔ |
| M.Daryabadi: | And when they are flung into a strait place thereof, bound Up, they shall call therein unto death. |
| M.M.Pickthall: | And when they are flung into a narrow place thereof, chained together, they pray for destruction there. |
| Saheeh International: | And when they are thrown into a narrow place therein bound in chains, they will cry out thereupon for destruction. |
| Shakir: | And when they are cast into a narrow place in it, bound, they shall there call out for destruction. |
| Yusuf Ali: | And when they are cast, bound together into a constricted place therein, they will plead for destruction there and then! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
جب قرآن کے کافروں اور رسول ﷺ پر اعتراضات کرنے والوں کو جلتی اگ میں ڈؔالا جاے گا