اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 29-پارہ نمبر              "Time" or "Man"-76 سورت الدھر Ayah No-4 ایت نمبر

اِنَّاۤ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِیْنَ سَلٰسِلَاۡ وَ اَغْلٰلًا وَّ سَعِیْرًا
آسان اُردو بے شک! ہم نے کافرین (نہ ماننے والوں) کے لئے زنجیریں، طوق، اور بھڑکتی ہوئی آگ تیار رکھی ہوئی ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی ہم نے ہی کافروں کے لیے زنجیریں، گلے کے طوق اور بھڑکتی ہوئی آگ تیار کی ہے۔
ابو الاعلی مودودی کفر کرنے والوں کے لیے ہم نے زنجیریں اور طوق اور بھڑکتی ہوئی آگ مہیا کر رکھی ہے
احمد رضا خان بیشک ہم نے کافروں کے لیے تیار کر رکھی ہیں زنجیریں اور طوق اور بھڑکتی آگ
احمد علی بے شک ہم نے کافروں کے لیے زنجیریں اور طوق اور دھکتی آگ تیار کر رکھی ہے
فتح جالندھری ہم نے کافروں کے لئے زنجیر اور طوق اور دہکتی آگ تیار کر رکھی ہے
طاہر القادری بیشک ہم نے کافروں کے لئے (پاؤں کی) زنجیریں اور (گردن کے) طوق اور (دوزخ کی) دہکتی آگ تیار کر رکھی ہے،
علامہ جوادی بیشک ہم نے کافرین کے لئے زنجیریں - طوق اور بھڑکتے ہوئے شعلوں کا انتظام کیا ہے
ایم جوناگڑھی یقیناً ہم نے کافروں کے لیے زنجیریں اور طوق اور شعلوں والی آگ تیار کر رکھی ہے
حسین نجفی بےشک ہم نے کافروں کیلئے زنجیریں، طوق اور بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Verily We! We have gotten ready for the infidels chains and collars and a Blaze.
M.M.Pickthall: Lo! We have prepared for disbelievers manacles and carcans and a raging fire.
Saheeh International: Indeed, We have prepared for the disbelievers chains and shackles and a blaze.
Shakir: Surely We have prepared for the unbelievers chains and shackles and a burning fire.
Yusuf Ali: For the Rejecters we have prepared chains, yokes, and a blazing Fire.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت