Chapter No 29-پارہ نمبر    ‹           "Time" or "Man"-76 سورت الدھر ›Ayah No-5 ایت نمبر
| اِنَّ الْاَبْرَارَ یَشْرَبُوْنَ مِنْ كَاْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُوْرًاۚ |
| آسان اُردو | بے شک! نیکی کرنے والے، وہ ایک ایسے گلاس سے پئیں گے اُس میں کافور ملا ہو گا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | بیشک نیک لوگ ایسے جام سے مشروبات پئیں گے جس میں کافور کی آمیزش ہوگی۔ |
| ابو الاعلی مودودی | نیک لوگ (جنت میں) شراب کے ایسے ساغر پئیں گے جن میں آب کافور کی آمیزش ہوگی |
| احمد رضا خان | بیشک نیک پئیں گے اس جام میں سے جس کی ملونی کافور ہے وہ کافور کیا ایک چشمہ ہے |
| احمد علی | بے شک نیک ایسی شراب کے پیالے پئیں گے جس میں چشمہ کافور کی آمیزش ہو گی |
| فتح جالندھری | جو نیکو کار ہیں اور وہ ایسی شراب نوش جان کریں گے جس میں کافور کی آمیزش ہوگی |
| طاہر القادری | بیشک مخلص اِطاعت گزار (شرابِ طہور کے) ایسے جام پئیں گے جس میں (خوشبو، رنگت اور لذت بڑھانے کے لئے) کافور کی آمیزش ہوگی، |
| علامہ جوادی | بیشک ہمارے نیک بندے اس پیالہ سے پئیں گے جس میں شراب کے ساتھ کافور کی آمیزش ہوگی |
| ایم جوناگڑھی | بیشک نیک لوگ وه جام پئیں گے جس کی آمیزش کافور کی ہے |
| حسین نجفی | بلاشبہ نیکوکار (جنت میں شرابِ طہور کے) ایسے جام پئیں گے جن میں (آبِ کافور) کی آمیزش ہوگی۔ |
| M.Daryabadi: | Verily the pious shall drink of a cup whereof the admixture is like Unto camphor. |
| M.M.Pickthall: | Lo! the righteous shall drink of a cup whereof the mixture is of Kafur, |
| Saheeh International: | Indeed, the righteous will drink from a cup [of wine] whose mixture is of Kafur, |
| Shakir: | Surely the righteous shall drink of a cup the admixture of which is camphor |
| Yusuf Ali: | As to the Righteous, they shall drink of a Cup (of Wine) mixed with Kafur,- |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت