|
وَّ لَا یُؤْخَذُ مِنْهَا عَدْلٌ وَّ لَا هُمْ یُنْصَرُوْنَ
|
نہ ہی اس سے معاوضہ (بدلے میں) لیا جائے گا ، اور نہ وہ (نفوس، لوگ) مدد لے سکیں گے
|
بنی اسرائیل کو وارننگ
|
2:48
|
|
وَ الَّذِیْنَ هَادُوْا وَ النَّصٰرٰى وَ الصّٰبِئِیْنَ
|
اور جو یہودی ہیں ، اور عیسائی ہیں ، اور صابین (قبیلے) ہیں۔۔
|
مختلف مذاہب کا ذکر
|
2:62
|
|
فَلَا یُخَفَّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ وَ لَا هُمْ یُنْصَرُوْنَ۠
|
پھر ان سے عذاب کم نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی وہ مدد حاصل کر سکیں گے
|
کتاب کا کچھ حصہ ماننے والے
|
2:86
|
|
وَ مَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیْرٍ
|
اور تمہارے لیے اللہ کے سوانہ کوئی دوست (ولی) ہے اور نہ ہی کوئی مدد گار (نصیر) ہے؟
|
ایمان والوں کو خطاب
|
2:107
|
|
اَلَمْ تَعْلَمْ اَنَّ اللّٰهَ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ مَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیْرٍ
|
کیا تم(لوگ) نہیں جانتے ہوکہ بے شک اللہ ، آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اُسی کی ہے ؛ اور تمہارے لیے اللہ کے سوانہ کوئی دوست (ولی) ہے اور نہ ہی کوئی مدد گار (نصیر) ہے؟
|
ایمان والوں کو خطاب
|
2:107
|
|
وَ قَالُوْا لَنْ یَّدْخُلَ الْجَنَّةَ اِلَّا مَنْ كَانَ هُوْدًا اَوْ نَصٰرٰى١ؕ تِلْكَ اَمَانِیُّهُمْ١ؕ
|
اور وہ (اہل کتاب ) کہتے ہیں: ہرگز جنت میں داخل نہیں ہوگا ماسوائے کہ جو ہو ایک یہودی یا ایک عیسائی یہ اُن کی( اپنی )خواہشات ہیں
|
اہل کتاب کے خیالات یا خواہشات
|
2:111
|
|
وَ قَالَتِ الْیَهُوْدُ لَیْسَتِ النَّصٰرٰى عَلٰى شَیْءٍ١۪
|
اور یہودی کہتے ہیں کہ عیسائی کسی(سچی) چیز پر نہیں
|
یہود و نصاری کی باتیں
|
2:113
|
|
وَّ قَالَتِ النَّصٰرٰى لَیْسَتِ الْیَهُوْدُ عَلٰى شَیْءٍ١ۙ وَّ هُمْ یَتْلُوْنَ الْكِتٰبَ
|
اور عیسائی کہتے ہیں کہ یہودی کسی (سچی )چیز پر نہیں ؛ اور وہ( دونوں ہی) کتاب (الہی) پڑھتے ہیں
|
یہود و نصاری کی باتیں
|
2:113
|
|
وَ لَنْ تَرْضٰى عَنْكَ الْیَهُوْدُ وَ لَا النَّصٰرٰى حَتّٰى تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمْ١ؕ
|
اور ہر گز راضی(خوش) نہیں ہوں گے آپؐ سے یہودی اور نہ ہی عیسائی حتی کہ تم اُن کے عقیدے (طور طریقے) کی پیروی کرو
|
نبی اکرمﷺ کو خطاب
|
2:120
|
|
وَ لَئِنِ اتَّبَعْتَ اَهْوَآءَهُمْ بَعْدَ الَّذِیْ جَآءَكَ مِنَ الْعِلْمِ١ۙ مَا لَكَ مِنَ اللّٰهِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیْرٍ
|
اور اگر آپؐ نے علم آ جانے کے بعد بھی اُن (یہودیوں اور عیسائیوں) کی خواہشات کی پیروی کی ، تو پھر آپؐ کے لیے اللہ سے نہ کوئی بچانے والا دوست (ولی) اور نہ ہی کوئی مددگار ہو گا
|
نبی اکرمﷺ کو خطاب
|
2:120
|
|
وَ لَنْ تَرْضٰى عَنْكَ الْیَهُوْدُ وَ لَا النَّصٰرٰى حَتّٰى تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمْ١ؕ
|
اور ہر گز راضی(خوش) نہیں ہوں گے آپؐ سے یہودی اور نہ ہی عیسائی حتی کہ تم اُن کے عقیدے (طور طریقے) کی پیروی کرو
|
نبی اکرمﷺ کو خطاب
|
2:120
|
|
وَ لَئِنِ اتَّبَعْتَ اَهْوَآءَهُمْ بَعْدَ الَّذِیْ جَآءَكَ مِنَ الْعِلْمِ١ۙ مَا لَكَ مِنَ اللّٰهِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیْرٍ
|
اور اگر آپؐ نے علم آ جانے کے بعد بھی اُن (یہودیوں اور عیسائیوں) کی خواہشات کی پیروی کی ، تو پھر آپؐ کے لیے اللہ سے نہ کوئی بچانے والا دوست (ولی) اور نہ ہی کوئی مددگار ہو گا
|
نبی اکرمﷺ کو خطاب
|
2:120
|
|
وَ لَا یَجِدْ لَهٗ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَلِیًّا وَّ لَا نَصِیْرًا
|
اور وہ (ایسا انسان) اللہ کے سوا اپنے لیے نہ کوئی بچانے والا دوست(ولی) نہ ہی کوئی مددگار پائے گا
|
منفرد آیت
|
2:123
|
|
وَّ لَا یُقْبَلُ مِنْهَا عَدْلٌ وَّ لَا تَنْفَعُهَا شَفَاعَةٌ وَّ لَا هُمْ یُنْصَرُوْنَ
|
نہ اس (جاندار) کو شفاعت فاہدہ دے گی ، اور نہ ہی وہ(جاندار کسی طرح کی) مدد لے سکیں گے
|
بنی اسرائیل کے بارے میں
|
2:123
|
|
وَ قَالُوْا كُوْنُوْا هُوْدًا اَوْ نَصٰرٰى تَهْتَدُوْا١ؕ قُلْ بَلْ مِلَّةَ اِبْرٰهٖمَ حَنِیْفًا١ؕ وَ مَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِیْنَ
|
اور وہ کہتے ہیں : یہودی یا عیسائی ہو جاﺅتوتم صیح چلو گے( آپؐ )کہیں: نہیں، ( بلکہ ہم مانتے ہیں) ابراہیم ؑ کی ملت (دین، طور طریقہ) ایک حنفی(سیدھا) ہے اور وہ (ابراہیم ؑ) مشرکین میں سے نہیں تھا
|
( بنی اسرائیل, اہل کتاب،
|
2:135
|
|
....اَمْ تَقُوْلُوْنَ اِنَّ اِبْرٰهٖمَ وَ اِسْمٰعِیْلَ وَ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ وَ الْاَسْبَاطَ كَانُوْا هُوْدًا اَوْ نَصٰرٰى١ؕ
|
یا تم (اہلِ کتاب یہ) کہتے ہو کہ بےشک ابراہیم ؑ اور اسمٰعیل ؑاور اسحاق ؑ اور یعقوب ؑ اور قبیلے (اسباط) یہودی یا عیسائی تھے؟....
|
اہل کتاب کا کہنا
|
2:140
|
|
وَ لَنْ تَجِدَ لَهُمْ نَصِیْرًاۙ
|
اور تم اُن کے لیے کوئی مدد گار نہیں پاﺅ گے؛
|
منافقین
|
2:145
|
|
اَلَاۤ اِنَّ نَصْرَ اللّٰهِ قَرِیْبٌ
|
اب بے شک اللہ کی مدد قریب ہے
|
منفرد ایت حصول جنت
|
2:214
|
|
حَتّٰى یَقُوْلَ الرَّسُوْلُ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗ مَتٰى نَصْرُ اللّٰهِ١ؕ
|
حتی کہ رسول اور جو(لوگ) ایمان والے اس(رسول)کے ساتھ کہنے لگے: کہ اللہ کی مدد کب آئے گی؟
|
منفرد ایت حصول جنت
|
2:214
|
|
قَالُوْا رَبَّنَاۤ اَفْرِغْ عَلَیْنَا صَبْرًا وَّ ثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَ انْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَؕ
|
اُنہوں نے کہا: ہمارے رب! ہم پر صبر عنایت کر (یعنی ہمیں صبر عطا فرما) ، ہمارے قدموں کو مضبوط بنا، اور کفر کرنے والی قوم کے خلاف ہماری مدد فرما
|
طالوت اور اُس کا لشکر
|
2:250
|
|
وَ مَاۤ اَنْفَقْتُمْ مِّنْ نَّفَقَةٍ اَوْ نَذَرْتُمْ مِّنْ نَّذْرٍ فَاِنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُهٗ١ؕ وَ مَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ اَنْصَارٍ
|
اورجو (چیز) بھی تم خرچے سے خرچ کرتے ہو یا نذر سے نذر کرتے ہو، پھربے شک! اللہ اُس(چیز) کو جانتا ہےاور ظالمین (نافرمانبرداروں) کے لیے کوئی مددگار نہیں ہے
|
خرچ یا نذر
|
2:270
|
|
اَنْتَ مَوْلٰنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ۠
|
تُو ، ہمارا مولا(بچانے والا) ہے، پس کافر (نہ ماننے والی) قوم پر ہماری مدد فرما
|
دعا
|
2:286
|
|
|
|
|
:
|
|
وَ اللّٰهُ یُؤَیِّدُ بِنَصْرِهٖ مَنْ یَّشَآءُ
|
وراللہ اپنی مدد سے تقویت(طاقت) دیتا ہے جس کو وہ چاہتا ہے
|
جنگ کے بارے میں
|
3:13
|
|
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ حَبِطَتْ اَعْمَالُهُمْ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ٘ وَ مَا لَهُمْ مِّنْ نّٰصِرِیْنَ
|
یہی ہیں وہ لوگ ،اُن کے اعمال دنیا اور آخرت میں ضائع ہو گے ؛ اور اُن کے لئے کوئی مدد کرنے والے نہیں ہیں
|
تین قسم کے لوگ
|
3:22
|
|
فَلَمَّاۤ اَحَسَّ عِیْسٰى مِنْهُمُ الْكُفْرَ قَالَ مَنْ اَنْصَارِیْۤ اِلَى اللّٰهِ١ؕ
|
پھر جب عیسٰی ؑکو اُن( بنی اسرائیل) کی طرف سے کفر (نہ ماننے) کا احساس ہوا ،
|
عیسی کا پیغام
|
3:51
|
|
قَالَ الْحَوَارِیُّوْنَ نَحْنُ اَنْصَارُ اللّٰهِ١ۚ
|
شاگردوں (حواریوں) نے کہا: ہم اللہ کے (دین کو پھیلانے میں) مدد گارہیں
|
عیسی کا پیغام
|
3:52
|
|
وَ مَا لَهُمْ مِّنْ نّٰصِرِیْنَ
|
؛ اور اُن کے لئے کوئی مددگار نہیں ہو گا
|
عیسی کے بارے میں
|
3:56
|
|
مَا كَانَ اِبْرٰهِیْمُ یَهُوْدِیًّا وَّ لَا نَصْرَانِیًّا وَّ لٰكِنْ كَانَ حَنِیْفًا مُّسْلِمًا١ؕ
|
ابراہیم ایک یہودی نہیں تھا، اور نہ ہی ایک عیسائی تھا؛ لیکن ایک سچا (حنفی) مسلمان (فرمانبردار) تھا
|
اہل کتاب اور ابراہیم
|
3:67
|
|
ثُمَّ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مُّصَدِّقٌ لِّمَا مَعَكُمْ لَتُؤْمِنُنَّ بِهٖ وَ لَتَنْصُرُنَّهٗ١ؕ
|
پھر تمہارے پاس ایک رسول آئے تصدیق کرتا ہوا اُس کی جو تمہارے پاس (پہلے سے) ہو توتم (یعنی تمہارے پیروکار) واقعی اُس (رسول) پر ایمان لاﺅ گے اور واقعی اُس کی مدد کرو گے
|
منفرد ایت
|
3:81
|
|
اُولٰٓئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ وَّ مَا لَهُمْ مِّنْ نّٰصِرِیْنَ
|
یہی(لوگ) ہیں،ان کے لیے درد ناک عذاب ہے اور اُن کے لیے کوئی مدد گار نہیں ہو گا
|
ایمان کے بعد کفر کرنے والے
|
3:91
|
|
وَ اِنْ یُّقَاتِلُوْكُمْ یُوَلُّوْكُمُ الْاَدْبَارَ١۫ ثُمَّ لَا یُنْصَرُوْنَ
|
اور اگر وہ تم سے لڑیں گے تو اپنی پیٹھ پھیر لیں گے پھر ان کی مدد نہیں کی جائے گی
|
(اہلِ کتاب میں سے جو فاسق ہیں)
|
3:111
|
|
وَ لَقَدْ نَصَرَكُمُ اللّٰهُ بِبَدْرٍ وَّ اَنْتُمْ اَذِلَّةٌ١ۚ
|
اورواقعی اللہ نے تمہاری (جنگِ) بدر میں بھی مدد کی تھی اور تم (مومنین) توبہت کمزور تھے
|
جنگ اُحد
|
3:123
|
|
وَ مَا النَّصْرُ اِلَّا مِنْ عِنْدِ اللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَكِیْمِۙ
|
اور(حالانکہ) نہیں ہے (کوئی) مدد ماسوائے اللہ کے ہاں سے جو زبردست قوت والا(عزیز اور) عقلمند (حکیم) ہے
|
جنگ اُحد
|
3:126
|
|
وَ مَنْ یَّنْقَلِبْ عَلٰى عَقِبَیْهِ فَلَنْ یَّضُرَّ اللّٰهَ شَیْئًا١ؕ
|
اور جو کوئی بھی اپنی ایڑیوں پر مڑے گا، تو پھر ہرگز اللہ کوکسی چیز کا نقصان نہیں دے گا،
|
ایمان والوں کو بتانا
|
3:143
|
|
وَ انْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ
|
اور کافرین کی قوم کے خلاف ہماری مدد فرما
|
معلوماتی ایت
|
3:147
|
|
بَلِ اللّٰهُ مَوْلٰكُمْ١ۚ وَ هُوَ خَیْرُ النّٰصِرِیْنَ
|
بلکہ ﷲ تمہارا مولا (بچانے والا) ہے، اور وہ مدد کرنے والوں میں سے(سب سے) بہترین مدد گار ہے
|
مومنین کو بتانا
|
3:150
|
|
اِنْ یَّنْصُرْكُمُ اللّٰهُ فَلَا غَالِبَ لَكُمْ١ۚ
|
اگر اللہ تمہاری مدد کرتا ہے تو پھرتم پر کوئی غالب نہیں آ سکتاہے،
|
جنگ اُحد کے بعد اصول
|
3:160
|
|
وَ اِنْ یَّخْذُلْكُمْ فَمَنْ ذَا الَّذِیْ یَنْصُرُكُمْ مِّنْۢ بَعْدِهٖ
|
اور اگر وہ تم کو چھوڑ دیتا ہے تو پھروہ کون ہے جو تمہاری مدد کرے گا اس (اللہ)کے بعد؟
|
جنگ اُحد کے بعد اصول
|
3:160
|
|
وَ مَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ اَنْصَارٍ
|
اور ظالمین (نافرمانبرداروں) کے لیے کوئی مدد گار نہیں ہیں
|
اولوالباب
|
3:192
|
|
١ؕ وَ كَفٰى بِاللّٰهِ وَلِیًّا وَّ كَفٰى بِاللّٰهِ نَصِیْرًا
|
اور اللہ ایک دوست(ولی کے طور پر) کافی ہے، اور اللہ ایک مددگار( بھی )کافی ہے
|
اہل ایمان کو گمراہ کرنے والے
|
4:45
|
|
وَ مَنْ یَّلْعَنِ اللّٰهُ فَلَنْ تَجِدَ لَهٗ نَصِیْرًاؕ
|
اور جس پر اللہ نے لعنت کر دی ہو، آپؐ اُس کے لئے کوئی مددگار نہیں پا سکتے
|
کتاب کو چھوڑنے والے
|
4:52
|
|
وَّ اجْعَلْ لَّنَا مِنْ لَّدُنْكَ نَصِیْرًاؕ
|
! اور ہمارے لیے اپنی طرف سے کوئی مدد گار بنا دے
|
اللہ کی راہ میں لڑائی
|
4:75
|
|
وَ لَا تَتَّخِذُوْا مِنْهُمْ وَلِیًّا وَّ لَا نَصِیْرًاۙ
|
اور اُن (میں) سے نہ دوست اور نہ ہی مددگار بناﺅ؛
|
منافقین کے بارے
|
4:89
|
|
١ۙ۬ وَّ لَا یَجِدُوْنَ لَهُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَلِیًّا وَّ لَا نَصِیْرًا
|
اور وہ اپنے لیے اللہ کے سوا نہ کوئی ولی (بچانے والا دوست) اور نہ ہی کوئی مددگار پائیں گے
|
اﷲ کی عبادت کرنے سے )عار محسوس
|
4:173
|
|
وَ مِنَ الَّذِیْنَ قَالُوْۤا اِنَّا نَصٰرٰۤى اَخَذْنَا مِیْثَاقَهُمْ
|
اوراُن میں سے جو کہتے ہیں: کہ بے شک "ہم عیسائی ہیں"، ہم نے ان سے ایک معاہدہ کیا
|
عیسایوں سے معاہدہ
|
5:14
|
|
وَ قَالَتِ الْیَهُوْدُ وَ النَّصٰرٰى نَحْنُ اَبْنٰٓؤُا اللّٰهِ وَ اَحِبَّآؤُهٗ١ؕ
| ،
اوریہودی اور عیسائی کہتے ہیں: "ہم اللہ کے بیٹے ہیں اور اُس کے پیارے ہیں
|
یہود و نصاری
|
5:18
|
|
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوا الْیَهُوْدَ وَ النَّصٰرٰۤى اَوْلِیَآءَ
|
اے ایمان والو ! یہود اور انصاری کو دوست نہ بناﺅ
|
منفرد آیت
|
5:52
|
|
وَ الَّذِیْنَ هَادُوْا وَ الصّٰبِئُوْنَ وَ النَّصٰرٰى
|
اور جو یہودی، صابین، اور عیسائی ہیں ۔
|
ایک اصول، منفرد آیت
|
5:69
|
|
وَ مَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ اَنْصَارٍ
|
اور ظالمین (نافرمانبرداروں) کے لیے کوئی مددگار نہیں ہو گا
|
عیسی کا پیغام
|
5:72
|
|
الَّذِیْنَ قَالُوْۤا اِنَّا نَصٰرٰى١ؕ
|
وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ بے شک! ہم عیسائی ہیں
|
ایمان والوں کے دوست و دشمن
|
5:82
|
|
حَتّٰۤى اَتٰهُمْ نَصْرُنَا١ۚ
|
حتی کہ اُن کے پاس ہماری مدد آ گئی
|
آپﷺکے بارے
|
6:34
|
|
فَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِهٖ وَ عَزَّرُوْهُ وَ نَصَرُوْهُ
|
پھر جو لوگ اُس پر ایمان لاتے ہیں، اور اُس کی عزت (حمایت) کرتے ہیں اور اُس کی مدد کرتے ہیں،
|
نبی اکرمﷺ
|
7:157
|
|
وَ لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ لَهُمْ نَصْرًا
|
اوروہ (یعنی بنائے گے شریک) اُن (لوگوں) کی مددکرنے کااختیار نہیں رکھتے
|
شرک کے بارے
|
7:192
|
|
وَّ لَاۤ اَنْفُسَهُمْ یَنْصُرُوْنَ
|
اور نہ ہی اپنی جانوں کی وہ مدد کر سکتے ہیں؟
|
شرک کے بارے
|
7:192
|
|
لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ نَصْرَكُمْ
|
و وہ تمہاری مدد کرنے کا اختیار نہیں رکھتے ا
|
شرک کے بارے
|
7:197
|
|
وَ لَاۤ اَنْفُسَهُمْ یَنْصُرُوْنَ
|
اور نہ ہی اپنی جانوں کی وہ مدد کر سکتے ہیں
|
شرک کے بارے
|
7:197
|
|
وَ مَا النَّصْرُ اِلَّا مِنْ عِنْدِ اللّٰهِ١ؕ
|
اور(حالانکہ کسی سے) مدد نہیں(ملتی) ہے ماسوائے(کہ) اللہ ہی کی طرف سے(ملتی ہے)
|
فرشتوں کی مدد
|
8:10
|
|
فَاٰوٰكُمْ وَ اَیَّدَكُمْ بِنَصْرِهٖ
|
پھر اُس (اللہ) نے تمہیں پناہ دی، اور اپنی مدد سے تمہیں مضبوط کیا
|
مومنین کو
|
8:26
|
|
نِعْمَ الْمَوْلٰى وَ نِعْمَ النَّصِیْرُ
|
، اچھا مولا( دوست)، اور اچھامدد گار ہے!
|
شان بار تعالی
|
8:40
|
|
١ؕ هُوَ الَّذِیْۤ اَیَّدَكَ بِنَصْرِهٖ وَ بِالْمُؤْمِنِیْنَۙ
|
وہ وہی ہے جس نے آپؐ کو اپنی مدد سے اور مومنین سے مضبوط کیا ہے
|
توکل اللہ پر گارنٹی
|
8:62
|
|
وَ الَّذِیْنَ اٰوَوْا وَّ نَصَرُوْۤا
|
اور وہ لوگ جنہوں نے ان کو پناہ دی اور ان کی مدد کی؛
|
دوستی کا معیار
|
8:72
|
|
وَ اِنِ اسْتَنْصَرُوْكُمْ فِی الدِّیْنِ
|
؛ اور اگر وہ مذہب میں تم سے مدد مانگیں، تو
|
دوستی کا معیار
|
8:72
|
|
فَعَلَیْكُمُ النَّصْرُ اِلَّا عَلٰى قَوْمٍۭ بَیْنَكُمْ وَ بَیْنَهُمْ مِّیْثَاقٌ١ؕ
|
تو پھرتم پر مدد(کرنا)لازمی ہے، ماسوائے ایک ایسی قوم کے خلاف (کہ) اُن کے درمیان اور تمہارے درمیان ایک معاہد ہ ہے
|
دوستی کا معیار
|
8:72
|
|
وَ الَّذِیْنَ اٰوَوْا وَّ نَصَرُوْۤا
|
اور وہ لوگ جنہوں نے اُن کو پناہ دی اور اُن کی مدد کی
|
دوستی کا معیار
|
8:74
|
|
وَ یُخْزِهِمْ وَ یَنْصُرْكُمْ عَلَیْهِمْ
|
، اور اُن کو رسواءکرے گا اور تمہاری اُن کے خلاف مدد کر ے گا، او
|
مشرکین
|
9:14
|
|
لَقَدْ نَصَرَكُمُ اللّٰهُ فِیْ مَوَاطِنَ كَثِیْرَةٍ١ۙ
|
واقعی اللہ نے تمہیں بہت سے معرکوں میں مدد دی ہے
|
تاریخی آیت
|
9:25
|
|
وَ قَالَتِ النَّصٰرَى الْمَسِیْحُ ابْنُ اللّٰهِ١ؕ
|
اور عیسائی کہتے ہیں: مسیح اللہ کا بیٹا ہے
|
یہودی اور عیسایوں کے عقائد
|
9:30
|
|
اِلَّا تَنْصُرُوْهُ فَقَدْ نَصَرَهُ اللّٰهُ
|
اگر تم (ایمان والے) اُس (نبی اکرمؐ) کی مدد نہیں کرتے ہو، تو پھر بھی اللہ نے اُس (نبی اکرمؐ) کی مدد کی تھی
|
علمی آیت
|
9:40
|
|
وَ مَا لَهُمْ فِی الْاَرْضِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیْرٍ
|
، اور اُن کا زمین میں نہ کوئی بچانے والا دوست (ولی) اور نہ ہی کوئی مدد گار ہوگا
|
منافقین کے متعلق
|
9:74
|
|
وَ السّٰبِقُوْنَ الْاَوَّلُوْنَ مِنَ الْمُهٰجِرِیْنَ وَ الْاَنْصَارِ
|
اور مہاجرین اور انصار میں سے سبقت لینے والے پہلے،
|
اول سبقت لینے والے
|
9:100
|
|
١ؕ وَ مَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیْرٍ
|
اور اللہ کے سواتمہارے لیے نہ کو ئی بچانے والا دوست (ولی) اور نہ ہی کوئی مددگار ہے
|
ایک اصول
|
9:116
|
|
وَ الْمُهٰجِرِیْنَ وَ الْاَنْصَارِ
|
، اور مہاجرین اور انصار پر بھی
|
رحم فرمایا
|
9:117
|
|
وَ یٰقَوْمِ مَنْ یَّنْصُرُنِیْ مِنَ اللّٰهِ اِنْ طَرَدْتُّهُمْ١ؕ
|
اور اے میری قوم! کون میری اللہ سے(بچانے کی) مدد کرے گا اگر میں ان کو دھتکار تا ہوں ؟
|
نوحؑ کا قوم کو جواب
|
11:30
|
|
فَمَنْ یَّنْصُرُنِیْ مِنَ اللّٰهِ اِنْ عَصَیْتُهٗ١۫
|
، تو اگر میں اُس کی نافرمانی کروں تو پھرکون میری اللہ سے (بچنے کی)مدد کرے گا
|
ثمود اور حضرت صالحؑ
|
11:63
|
|
ثُمَّ لَا تُنْصَرُوْنَ
|
پھر تمہاری مدد بھی نہیں ہو گی
|
آپﷺ اور مومنین کو حکم
|
11:113
|
|
وَ ظَنُّوْۤا اَنَّهُمْ قَدْ كُذِبُوْا جَآءَهُمْ نَصْرُنَا
|
اور وہ سوچنے لگے کہ بے شک وہ جھٹلائے جا چکے ہیں، تو ہماری مدد اُن کے پاس آگئی،
|
پہلے والے رسول
|
12:110
|
|
وَ مَا لَهُمْ مِّنْ نّٰصِرِیْنَ
|
.اور ان (ایسے لوگوں)کے لیے کوئی مدد گار نہیں ہیں
|
جن کو اللہ گمراہ کر دیتا ہے
|
16:37
|
|
فَلَا یُسْرِفْ فِّی الْقَتْلِ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ مَنْصُوْرًا
|
پھر وہ (وارث بدلے کے)قتل میں زیادتی نہ کرے. بے شک! اُس (وارث) کی مدد کی جائے گی
|
محکم آیت
|
17:33
|
|
ثُمَّ لَا تَجِدُ لَكَ عَلَیْنَا نَصِیْرًا
|
پھر آپؐ اپنے لئے ہمارے خلاف کوئی مدد کرنے والا نہ پاتے
|
آپﷺ کے متعلق
|
17:75
|
|
وَّ اجْعَلْ لِّیْ مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطٰنًا نَّصِیْرًا
|
. اور میرے لیے اپنی طرف سے مددگار طاقت بنا
|
آپﷺ کو حکم
|
17:80
|
|
وَ لَمْ تَكُنْ لَّهٗ فِئَةٌ یَّنْصُرُوْنَهٗ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ
|
اور نہ ہوئی اُس کے لیے کوئی جماعت جو اُس کی اللہ کے سوا مدد کر تی
|
دو بندوں کی مثال
|
18:43
|
|
وَ مَا كَانَ مُنْتَصِرًاؕ
|
اور نہ ہی وہ اپنے آپ کو بچا سکا
|
دو بندوں کی مثال
|
18:43
|
|
وَ لَا عَنْ ظُهُوْرِهِمْ وَ لَا هُمْ یُنْصَرُوْنَ
|
اور نہ اپنی پیٹھوں سے اور نہ وہ مدد پائیں گے
|
کافرین
|
21:39
|
|
لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ نَصْرَ اَنْفُسِهِمْ
|
وہ(معبود تو) اپنی جانوں کی مدد کا بھی اختیار نہیں رکھتے اور
|
کافرین کے متعلق
|
21:43
|
|
قَالُوْا حَرِّقُوْهُ وَ انْصُرُوْۤا اٰلِهَتَكُمْ اِنْ كُنْتُمْ فٰعِلِیْنَ
|
اُنہوں نے کہا اُس (ابراہیمؐ) کو (زندہ) جلا دو اور اپنے معبودوں کی مدد کرو اگر تم کرنا چاہتے ہو تو
|
ابراہیمؑ کے بارے میں
|
21:68
|
|
وَ نَصَرْنٰهُ مِنَ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَاؕ
|
اور ہم نے اُس (نوح ؐ) کی اُس قوم خلاف مدد کی جو ہماری آیات کو جھٹلاتے تھے.
|
نوحؑ کے بارے
|
21:77
|
|
مَنْ كَانَ یَظُنُّ اَنْ لَّنْ یَّنْصُرَهُ اللّٰهُ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ
|
جو (شخص) خیال کرتا ہے کہ اللہ اُس (یعنی آپﷺ) کی دنیا اور آخرت میں ہر گز مدد نہیں کرے گا
|
آپﷺ کے بارے
|
22:15
|
|
وَ الَّذِیْنَ هَادُوْا وَ الصّٰبِئِیْنَ وَ النَّصٰرٰى وَ الْمَجُوْسَ وَ الَّذِیْنَ اَشْرَكُوْۤا١ۖۗ
|
اور جو لوگ یہودی ہیں اور صابین ہیں اور عیسائی ہیں اور مجوسی ہیں اور جو لوگ شرک کرتے ہیں
|
اللہ فیصلہ کرے گا
|
22:17
|
|
وَ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى نَصْرِهِمْ لَقَدِیْرُۙ
|
؛ اور بے شک اللہ اُن (مظلوم لوگوں) کی مدد کرنے پر واقعی طاقت رکھتا ہے
|
ایک اصول
|
22:39
|
|
وَ لَیَنْصُرَنَّ اللّٰهُ مَنْ یَّنْصُرُهٗ
|
. اور واقعی! اللہ مدد کرتا ہے جو(شخص) اُس (اللہ) کی مدد کرتا ہے.
|
ایک اصول
|
22:40
|
|
ثُمَّ بُغِیَ عَلَیْهِ لَیَنْصُرَنَّهُ اللّٰهُ
|
و پھر اُس (انسان)پر (بدلے لینے کی وجہ سے) زیادتی کی جائے تو اللہ واقعی اُس کی مدد کرے گا.
|
اللہ کی راہ میں ہجرت
|
22:60
|
|
وَ مَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ نَّصِیْرٍ
|
اور ظالمین (نافرمانبرداروں) کے لئے کوئی مدد کرنے والا نہیں ہے
|
اللہ کے سوا عبادت کرنے والے
|
22:71
|
|
هُوَ مَوْلٰكُمْ١ۚ فَنِعْمَ الْمَوْلٰى وَ نِعْمَ النَّصِیْرُ۠
|
! پھر کیا ہی ایک بہت خوب (اچھا) مولا (آقا) اور ایک بہت ہی خوب (اچھا) مددگار ہے
|
محکم ایت
|
22:78
|
|
قَالَ رَبِّ انْصُرْنِیْ بِمَا كَذَّبُوْنِ
|
اُس (نوحؐ) نے کہا: میرے رب! میری مدد کر اُس وجہ سے جو وہ مجھے جھٹلاتے ہیں
|
نوحؑ کے بارے
|
23:26
|
|
قَالَ رَبِّ انْصُرْنِیْ بِمَا كَذَّبُوْنِ
|
اُس (رسول) نے کہا: میرے رب! میری مدد کر اُس وجہ سے جو وہ مجھے جھٹلا تے ہیں
|
نوحؑ کے بعد آنے والے رسول
|
23:39
|
|
لَا تَجْئَرُوا الْیَوْمَ١۫ اِنَّكُمْ مِّنَّا لَا تُنْصَرُوْنَ
|
اس دن التجائیں نہ کرو! بے شک تمہیں ہم سے مدد نہیں ملے گی
|
اللہ کے احکامات سے بےخبر
|
23:65
|
|
فَمَا تَسْتَطِیْعُوْنَ صَرْفًا وَّ لَا نَصْرًا١ۚ
|
، پھر تمہیں نہ ہی (عذاب کو) ٹالنے کا اور نہ ہی مددکا اختیار ہو گا.
|
اللہ کے سوا کسی اور کی عبادت
|
25:19
|
|
١ؕ وَ كَفٰى بِرَبِّكَ هَادِیًا وَّ نَصِیْرًا
|
اورآپﷺ کا رب ہدایت دینے والے اور مدد گار کے کافی ہے
|
آپﷺ کو تسلی
|
25:31
|
|
مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ هَلْ یَنْصُرُوْنَكُمْ اَوْ یَنْتَصِرُوْنَؕ
|
اللہ کے سوا۔ کیا وہ تمہاری مدد کر سکتے ہیں یا وہ خود اپنی مدد کر سکتے ہیں؟
|
یوم قیامت
|
26:93
|
|
وَّ انْتَصَرُوْا مِنْۢ بَعْدِ مَا ظُلِمُوْا١ؕ
|
، اور بدلہ لیتے ہیں اس کے بعد کہ جو اُن کے ساتھ زیادتی(ناانصافی) ہوتی ہے
|
شاعروں کے بارے
|
26:227
|
|
فَاِذَا الَّذِی اسْتَنْصَرَهٗ بِالْاَمْسِ یَسْتَصْرِخُهٗ١ؕ
|
پھر جب وہ جس نے گزرے دن میں اُس (موسی ؑ) کی مدد مانگی تھی، پھر اُس (موسی ؑ) کی مدد مانگتا ہے
|
موسی ؑ اور فرعون کی کہانی
|
28:18
|
|
وَ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ لَا یُنْصَرُوْنَ
|
، اور قیامت کے روز اُن کی کوئی مدد نہیں ہو گی
|
موسی ؑ اور فرعون کی کہانی
|
28:41
|
|
فَمَا كَانَ لَهٗ مِنْ فِئَةٍ یَّنْصُرُوْنَهٗ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ۗ
|
پھر اُس کے لیے اللہ کے سوا کوئی گروہ (جماعت) نہ تھی جو اُس کی مدد کر سکتی،
|
(قارون)
|
28:81
|
|
وَ مَا كَانَ مِنَ الْمُنْتَصِرِیْنَ
|
اور نہ ہی وہ اُن (لوگوں) میں سے تھا جو اپنے آپ کو بچا سکتے ہوں
|
(قارون)
|
28:81
|
|
وَ لَئِنْ جَآءَ نَصْرٌ مِّنْ رَّبِّكَ لَیَقُوْلُنَّ اِنَّا كُنَّا مَعَكُمْ١
|
اور اگرآپﷺ کے رب سے مدد آ جاتی ہے، تو کہتے ہیں: بے شک! ہم تو تمہارے ہی ساتھ تھے
|
انسان کا دوغلاپن
|
29:10
|
|
وَ مَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیْرٍ
|
،اور تمہارے لیے اللہ کے سوا نہ کوئی بچانے والا دوست (ولی) اور نہ ہی کوئی مدد کرنے والا ہے
|
شان باری تعالی
|
29:22
|
|
وَّ یَلْعَنُ بَعْضُكُمْ بَعْضًا وَّ مَاْوٰكُمُ النَّارُ وَ مَا لَكُمْ مِّنْ نّٰصِرِیْنَۗۙ
|
اور تم میں سے بعض بعضوں پر لعنت کریں گے، اور تمہارا ٹھکانا آگ ہو گا اور تمہارے لیے کوئی مدد گار نہیں ہوگا
|
ابراہیم ؑ کے بارے
|
29:25
|
|
قَالَ رَبِّ انْصُرْنِیْ عَلَى الْقَوْمِ الْمُفْسِدِیْنَ
|
اُس نے کہا: میرے رب! میری مدد کر مفسدین (گناہگاروں) کی قوم کے خلاف
|
لوطؑ کے بارے
|
29:30
|
|
بِنَصْرِ اللّٰهِ١ؕ یَنْصُرُ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُۙ
|
اللہ کی مدد سے. وہ مدد کرتا ہے جس کو چاہتا ہے.اور وہ عزیز(بہت طاقتور) رحیم(معاف کرنے والا)ہے
|
تاریخی آیت
|
30:5
|
|
فَمَنْ یَّهْدِیْ مَنْ اَضَلَّ اللّٰهُ١ؕ وَ مَا لَهُمْ مِّنْ نّٰصِرِیْنَ
|
.پھر اُس کو کون ہدایت دے سکتا ہے جس کو اللہ گمراہ کر دیتا ہے؟ اوراُن (ایسے لوگوں) کے لیے کوئی (دوسرے) مددگار نہیں ہیں
|
ایک حقیقت
|
30:29
|
|
وَ كَانَ حَقًّا عَلَیْنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِیْنَ
|
. اور مومنین کی مدد کرنا تو ہم پرحق (یعنی فرض) ہے
|
آپﷺ کو بتایا گیا
|
30:47
|
|
وَ لَا یَجِدُوْنَ لَهُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَلِیًّا وَّ لَا نَصِیْرًا
|
ا وروہ نہیں پائیں گے اپنے لیے اللہ کے سوا کوئی بچانے والادوست (ولی)اور نہ ہی کوئی مدد گار
|
جنگ خندق
|
33:17
|
|
خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًا١ۚ لَا یَجِدُوْنَ وَلِیًّا وَّ لَا نَصِیْرًاۚ
|
اس میں وہ(کافرین) ہمیشہ رہیں گے. (پھر) وہ نہ کوئی بچانے والا دوست (ولی) اور نہ ہی کوئی مددگار پائیں گے
|
ساعت کے بارے میں
|
33:65
|
|
فَذُوْقُوْا فَمَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ نَّصِیْرٍ
|
چنانچہ اب (عذاب کو) چکھو! پھرظالمین (نافرمانبرداروں) کے لیے کوئی مددگار نہیں ہے
|
کافرین کے لیے
|
35:37
|
|
وَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اٰلِهَةً لَّعَلَّهُمْ یُنْصَرُوْنَؕ
|
اور وہ(لوگ) اللہ کے سوامعبودبنا تے ہیں،تاکہ اُن کی مدد ہو
|
شرک
|
36:74
|
|
لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ نَصْرَهُمْ١ۙ وَ هُمْ لَهُمْ جُنْدٌ مُّحْضَرُوْنَ
|
وہ (معبود)اُن کی مدد کا اختیار نہیں رکھتے؛ اور وہ (عبا دت کرنے والے) اُن کے لیے ایک اکھٹا کیا ہوا لشکر ہیں
|
شرک
|
36:75
|
|
مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُوْنَ
|
تمیں کیا ہے (کہ) ایک دوسرے کی مدد نہیں کر رہے ہو؟
|
اللہ کے سوا کسی اور کی عبادت کرنے والے
|
37:25
|
|
وَ نَصَرْنٰهُمْ فَكَانُوْا هُمُ الْغٰلِبِیْنَۚ
|
اور ہم نے اُن کی مدد کی پھر وہ غالب (کامیاب) ہوے۔
|
موسی ؑ اور ہارونؑ
|
37:116
|
|
اِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنْصُوْرُوْنَ۪
|
بے شک وہ!اُن کی واقعی مدد کی جائے گی
|
اللہ کے بندے
|
37:172
|
|
وَ اَنِیْبُوْۤا اِلٰى رَبِّكُمْ وَ اَسْلِمُوْا لَهٗ مِنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَكُمُ الْعَذَابُ ثُمَّ لَا تُنْصَرُوْنَ
|
اپنے رب کی طرف رجوع کرواور اُسی کے فرمانبردار ہو جاؤ، اس کے قبل کہ تمہیں عذاب آ جائے، پھر تمہاری مدد نہ ہو سکے گی
|
بے شک! اللہ سب گناہ معاف کر دے گا اگر
|
39:54
|
|
فَمَنْ یَّنْصُرُنَا مِنْۢ بَاْسِ اللّٰهِ اِنْ جَآءَنَا
|
پھر کون ہماری مدد کرے گا اللہ کے عذاب سے اگر وہ ہمارے پاس آتا ہے؟
|
قوم موسیؑ کے بارے
|
40:29
|
|
اِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْاَشْهَادُۙ
|
بے شک ہم واقعی اپنے رسولوں، اور ان لوگوں کی جو ایمان لاتے ہیں، دنیا وی زندگی میں مدد کرتے ہیں اور دن (بھی) جب گواہ کھڑے ہوں گے۔۔۔
|
ایک اصول
|
40:50
|
|
وَ لَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَخْزٰى وَ هُمْ لَا یُنْصَرُوْنَ
|
اور واقعی آخرت کا عذاب بہت ہی شرم ناک ہو گا، اور اُن کی مدد نہیں کی جائے گی
|
عاد ثمود
|
41:16
|
|
١ؕ وَ الظّٰلِمُوْنَ مَا لَهُمْ مِّنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیْرٍ
|
اور ظالمین (نافرمانبردار)، اُن کے لیے نہ کوئی دوست اور نہ ہی کوئی مدد گار ہے
|
(مشرکین)
|
42:8
|
|
وَ مَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیْرٍ
|
، اور نہ ہی تمہارے لیے اللہ کے سوا کوئی اور دوست (ولی)اور نہ ہی کوئی مددگار ہے
|
وارننگ
|
42:31
|
|
وَ الَّذِیْنَ اِذَاۤ اَصَابَهُمُ الْبَغْیُ هُمْ یَنْتَصِرُوْنَ
|
اور وہ لوگ جب وہ زیادتی کا شکار ہوتے ہیں تو وہ اپنا بچاؤ کرتے (بدلہ لیتے)ہیں (بزدلی کا مظاہرہ نہیں کرتے ہیں)
|
جو ایمان لاتے ہیں اور اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں
|
42:39
|
|
وَ لَمَنِ انْتَصَرَ بَعْدَ ظُلْمِهٖ فَاُولٰٓئِكَ مَا عَلَیْهِمْ مِّنْ سَبِیْلٍؕ
|
اور جو کوئی بدلہ لیتا ہے اس کے بعد کہ اُس پر ظلم (زیادتی) ہوئی ہے۔۔۔ پھر یہی(لوگ) ہیں کہ ان پر کوئی پکڑ (الزام) نہیں ہے
|
برائی کے بدلے برائی کرنے کی بجاے
|
42:41
|
|
وَ مَا كَانَ لَهُمْ مِّنْ اَوْلِیَآءَ یَنْصُرُوْنَهُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ
|
اور اللہ کے سوا اُن کے کوئی بچانے والے دوست(ولی) نہیں ہوں گے جو اُن کی مدد کر سکتے ہوں.
|
قیامت کے دن ظالمین
|
42:46
|
|
یَوْمَ لَا یُغْنِیْ مَوْلًى عَنْ مَّوْلًى شَیْئًا وَّ لَا هُمْ یُنْصَرُوْنَۙ
|
(اُس) دن جب ایک دوست ایک دوست سے فاہدہ نہیں لے سکے گا، اور نہ ہی اُن کی مدد ہو سکے گی
|
یوم الفصل
|
44:41
|
|
وَ قِیْلَ الْیَوْمَ نَنْسٰكُمْ كَمَا نَسِیْتُمْ لِقَآءَ یَوْمِكُمْ هٰذَا وَ مَاْوٰكُمُ النَّارُ وَ مَا لَكُمْ مِّنْ نّٰصِرِیْنَ
|
اور کہا جائے گا: اس دن ہم تمہیں بھلا دیتے ہیں، جیسے کہ تم (دنیا میں) بھول گے تھے تمہارے دن کی اس ملاقات کو؛ اور تمہارا ٹھکانا آگ ہے، اور تمہارے لیے کوئی بھی مدد کرنے والا نہیں ہے
|
یوم قیامت
|
45:34
|
|
فَلَوْ لَا نَصَرَهُمُ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ قُرْبَانًا اٰلِهَةً١ؕ
|
پھر کیوں نہ اُن کی مدد کی اُن لوگوں نے جن کو وہ اللہ کے سوا قربت (دلانے والے) معبود سمجھتے تھے.
|
عاد کے متعلق
|
46:28
|
|
ذَٰلِكَ وَلَوْ يَشَاءُ اللَّهُ لَانْتَصَرَ مِنْهُمْ وَلَٰكِنْ لِّيَبْلُوَ بَعْضَكُمْ بِبَعْضٍ
|
اسطرح ہی (حکم) ہے. اور اگر اللہ چاہتا تو وہ اُن(کافرین) سے انتقام لے لیتا لیکن (اسطرح ہی اس نے حکم دیا ہے) تاکہ وہ تم میں سے بعض کو بعض سے آزمائے.
|
کافرین سے جنگ
|
47:4
|
|
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنْ تَنْصُرُوا اللّٰهَ یَنْصُرْكُمْ وَ یُثَبِّتْ اَقْدَامَكُمْ
|
اے ایمان والو! اگر تم اللہ کی مدد کرتے ہو تو وہ بھی تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے قدموں کو مضبوط کرے گا
|
ایمان والوں کو حکم
|
47:7
|
|
١ۚ اَهْلَكْنٰهُمْ فَلَا نَاصِرَ لَهُمْ
|
ہم نے اُن(بستیوں) کو ہلاک کر دیا، پھر اُن کا مدد کرنے والا کوئی نہیں تھا
|
آپﷺ کے بارے
|
47:13
|
|
وَّ یَنْصُرَكَ اللّٰهُ نَصْرًا عَزِیْزًا
|
اور اللہ آپﷺ کی مدد کرے، ایک طاقتور مدد۔۔۔
|
آپﷺ کے بارے
|
48:3
|
|
وَ لَوْ قٰتَلَكُمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوَلَّوُا الْاَدْبَارَ ثُمَّ لَا یَجِدُوْنَ وَلِیًّا وَّ لَا نَصِیْرًا
|
اور اگر تم سے لڑائی کرتے ہیں وہ جو کفر کرتے ہیں تو واقعی وہ پیٹھ موڑ لیں گے پھر وہ(کافرین)نہ کوئی بچانے والا دوست(ولی) اور نہ کوئی مددگار پائیں گے
|
ایک اصول
|
48:22
|
|
فَمَا اسْتَطَاعُوْا مِنْ قِیَامٍ وَّ مَا كَانُوْا مُنْتَصِرِیْنَۙ
|
پھر نہ اُن کو کھڑے ہونے کا اختیار رہا اور نہ ہی وہ اپنی آپ مدد کر سکے
|
اللہ کی نشانی
|
51:45
|
|
یَوْمَ لَا یُغْنِیْ عَنْهُمْ كَیْدُهُمْ شَیْئًا وَّ لَا هُمْ یُنْصَرُوْنَؕ
|
دن جب اُن کی تدبیر اُن کو کسی چیز کا فاہدہ نہیں دے گی، اور نہ ہی اُن کی مدد ہو گی
|
قیامت کے دن
|
52:46
|
|
فَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ
|
چنانچہ اُس نے اپنے رب کو پکارا: کہ میں مغلوب ہو چکا(ہار چکا) ہوں، پس میری مدد کر
|
قیامت کا دن
|
54:10
|
|
اَمْ یَقُوْلُوْنَ نَحْنُ جَمِیْعٌ مُّنْتَصِرٌ
|
یا کیا وہ (کافرین)کہتے ہیں: کہ ہم تو ایک مجمع ہیں مدد والے(یعنی فاتح)؟
|
ایک سوال ہے
|
54:44
|
|
یُرْسَلُ عَلَیْكُمَا شُوَاظٌ مِّنْ نَّارٍ١ۙ۬ وَّ نُحَاسٌ فَلَا تَنْتَصِرٰنِۚ
|
تم دونوں پر آگ کی گرمی اور دم گھٹا دینے والا دھواں بھیجا جائے گا، پھر تم بچاؤ بھی نہ کر سکو گے
|
جنوں اور انسانوں کو چیلنج
|
55:35
|
|
وَ لِیَعْلَمَ اللّٰهُ مَنْ یَّنْصُرُهٗ وَ رُسُلَهٗ بِالْغَیْبِ
|
اور تاکہ اللہ اُس (انسان) کو جان لے جو، بن دیکھے، اُس کی اور اُس کے رسولوں کی مدد کرتا ہے
|
لوہے کو نازل کرنا
|
57:25
|
|
یَبْتَغُوْنَ فَضْلًا مِّنَ اللّٰهِ وَ رِضْوَانًا وَّ یَنْصُرُوْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ
|
وہ اللہ کا فضل اور رضا چاہتے ہیں اور اللہ اور اُس کے رسول کی مدد کرتے ہیں
|
(یہ مال غنیمت)
|
59:8
|
|
١ۙ وَّ اِنْ قُوْتِلْتُمْ لَنَنْصُرَنَّكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ یَشْهَدُ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ
|
اور اگر تم سے جنگ کی گئی تو ہم واقعی تمہاری مدد کریں گے. اور اللہ شاہد (گواہ) ہے کہ بے شک وہ جھوٹے ہیں
|
اہل کتاب میں سے کافر اور منافقین
|
59:11
|
|
لَئِنْ اُخْرِجُوْا لَا یَخْرُجُوْنَ مَعَهُمْ١ۚ وَ لَئِنْ قُوْتِلُوْا لَا یَنْصُرُوْنَهُمْ
|
(کیوں کہ) حقیقت میں اگر اُن کو (گھروں سے) نکال دیا گیا تو وہ(منافق) اُن کے ساتھ نہیں نکلیں گے، اور اگر واقعی اُن سے جنگ ہوئی تو وہ(منافق) اُن کی مدد بھی نہیں کریں گے
|
اہل کتاب میں سے کافر اور منافقین
|
59:12
|
|
وَ لَئِنْ نَّصَرُوْهُمْ لَیُوَلُّنَّ الْاَدْبَارَ١۫ ثُمَّ لَا یُنْصَرُوْنَ
|
اور اگر واقعی اُنہوں نے اُن کی مدد کی بھی تو وہ (منافق)پیٹھ موڑ کر بھاگ جائیں گے، اور پھر ان (منافقین)کی مدد نہیں ہو گی
|
اہل کتاب میں سے کافر اور منافقین
|
59:12
|
|
وَ لَئِنْ نَّصَرُوْهُمْ لَیُوَلُّنَّ الْاَدْبَارَ١۫ ثُمَّ لَا یُنْصَرُوْنَ
|
اور اگر واقعی اُنہوں نے اُن کی مدد کی بھی تو وہ (منافق)پیٹھ موڑ کر بھاگ جائیں گے، اور پھر ان (منافقین)کی مدد نہیں ہو گی
|
اہل کتاب میں سے کافر اور منافقین
|
59:12
|
|
وَ اُخْرٰى تُحِبُّوْنَهَا١ؕ نَصْرٌ مِّنَ اللّٰهِ وَ فَتْحٌ قَرِیْبٌ١ؕ وَ بَشِّرِ الْمُؤْمِنِیْنَ
|
اور (وہ تمہیں دے گا) ایک دوسری (چیز بھی) اُس کو تم پسند کرتے ہو: (یعنی) مدد اللہ کی طرف سے اور فتح قریب. اور (آپﷺ) مومنین کو بشارت دیں
|
عذاب الیم سے بچاو
|
61:13
|
|
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُوْنُوْۤا اَنْصَارَ اللّٰهِ
|
اے ایمان والو! اللہ کے مددگار ہو جاؤ،جیسے
|
احکامات
|
61:14
|
|
كَمَا قَالَ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ لِلْحَوَارِیّٖنَ مَنْ اَنْصَارِیْۤ اِلَى اللّٰهِ١ؕ
|
جیسے کہ عیسی ابن مریم ؑنے حواریوں سے کہا: اللہ (کے راستے) کی طرف میرے کو ن مدد گار ہیں؟
|
احکامات
|
61:14
|
|
قَالَ الْحَوَارِیُّوْنَ نَحْنُ اَنْصَارُ اللّٰهِ
|
حواریوں نے کہا: ہم اللہ کے (دین کے) مددگار ہیں.
|
احکامات
|
61:14
|
|
اَمَّنْ هٰذَا الَّذِیْ هُوَ جُنْدٌ لَّكُمْ یَنْصُرُكُمْ مِّنْ دُوْنِ الرَّحْمٰنِ١ؕ
|
یا کون ہے وہ جو رحمان کے سوا تمہاری مدد کرنے والا تمہارے لئے ایک لشکر ہو،؟
|
شان باری تعالی
|
67:20
|
|
١ۙ۬ فَلَمْ یَجِدُوْا لَهُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَنْصَارًا
|
. پھر انہوں نے اللہ کے سوا کسی کو مدد گار نہ پایا.
|
نوح ؑ
|
71:25
|
|
حَتّٰۤى اِذَا رَاَوْا مَا یُوْعَدُوْنَ فَسَیَعْلَمُوْنَ مَنْ اَضْعَفُ نَاصِرًا وَّ اَقَلُّ عَدَدًا
|
حتی کہ جب وہ دیکھ لیں گے جواُن سے وعدہ کیا گیا ہے؛ پھر وہ جان جائیں گے کہ کون مددگاروں کا کمزور اور گنتی میں تھوڑا (قلیل) ہے
|
اللہ اور رسول کی نافرمانی
|
72:24
|
|
فَمَا لَهٗ مِنْ قُوَّةٍ وَّ لَا نَاصِرٍؕ
|
پھر اُس (انسان)کے لئے نہ کوئی طاقت ہو گی اور نہ کوئی مدد گار
|
انسان کو یاددہانی
|
86:10
|
|
اِذَا جَآءَ نَصۡرُ اللّٰهِ وَالۡفَتۡحُۙ
|
جب اللہ کی مدد اور فتح آئی
|
تاریخی آیت
|
110:1
|