روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| اُولٰٓئِكَ لَهُمْ نَصِیْبٌ مِّمَّا كَسَبُوْا١ؕ وَ اللّٰهُ سَرِیْعُ الْحِسَابِ | یہی(لوگ) ہیں(کہ)اُن کے لیے ایک حصہ ہے اُس میں سے جووہ کماتے ( اعمال کرتے) ہیں اور ﷲ حساب (کرنے)کا تیز ہے | حج اور عمرہ کے بارے | 2:202 |
| اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِیْنَ اُوْتُوْا نَصِیْبًا مِّنَ الْكِتٰبِ یُدْعَوْنَ اِلٰى كِتٰبِ اللّٰهِ | کیا آپؐ نے ان لوگوں کی طرف نہیں دیکھا(غور کیا): جن کو کتاب سے ایک حصہ دیا گیا وہ اللہ کی کتاب کی طرف بلائے جاتے ہیں | کتاب اللہ | 3:23 |
| لِلرِّجَالِ نَصِیْبٌ مِّمَّا تَرَكَ الْوَالِدٰنِ وَ الْاَقْرَبُوْنَ | مردوں کے لئے ایک حصہ ہے اُس(مال) میں سے جو وا لدین اور نزدیکی رشتہ دار چھوڑ یں | محکم ایت | 4:7 |
| ١۪ وَ لِلنِّسَآءِ نَصِیْبٌ مِّمَّا تَرَكَ الْوَالِدٰنِ وَ الْاَقْرَبُوْنَ | اور عورتوں کے لئے ایک حصہ ہے اُس(مال )میں سے جو والدین اور نزدیکی رشتہ دار چھوڑ یں، | محکم ایت | 4:7 |
| مِمَّا قَلَّ مِنْهُ اَوْ كَثُرَ١ؕ نَصِیْبًا مَّفْرُوْضًا | اُس (مال) سے چاہے تھوڑا ہو یا زیادہ، ایک فرض (واجب) حصہ ہے | محکم ایت | 4:7 |
| لِلرِّجَالِ نَصِیْبٌ مِّمَّا اكْتَسَبُوْا | مردوں کے لئے ایک نصیب (حصہ) ہے اُس میں سے جو وہ کمائیں | منفرد آیت | 4:31 |
| ١ؕ وَ لِلنِّسَآءِ نَصِیْبٌ مِّمَّا اكْتَسَبْنَ | اور عورتوں کے لئے (بھی )ایک نصیب (حصہ)ہے اُس میں سے جو وہ کمائیں | منفرد آیت | 4:31 |
| وَ الَّذِیْنَ عَقَدَتْ اَیْمَانُكُمْ فَاٰتُوْهُمْ نَصِیْبَهُمْ١ؕ | اور وہ لوگ جن سے تمہارے ہاتھوں نے عہد کئے تو پھر اُن کو اُن کا حصہ دو | منفرد آیت | 4:33 |
| اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِیْنَ اُوْتُوْا نَصِیْبًا مِّنَ الْكِتٰبِ | کیا تم نے نہیں دیکھا اُن( لوگوں )کی طرف جن کو کتاب سے ایک حصہ دیا گیا | اہل کتاب | 4:44 |
| اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِیْنَ اُوْتُوْا نَصِیْبًا مِّنَ الْكِتٰبِ | کیا تم نے نہیں دیکھا ہے اُن( لوگوں)کو جنہیں کتاب سے ایک حصہ دیا گیا ، | اہل کتاب | 4:51 |
| اَمْ لَهُمْ نَصِیْبٌ مِّنَ الْمُلْكِ | یا کیا اُن(یعنی اہل کتاب میں سے جن کو کتاب کا ایک حصہ دیا گیا تھا) کا بادشاہی ( کائنات) سے ایک حصہ ہے؟ | کتاب کو چھوڑنے والے | 4:53 |
| مَنْ یَّشْفَعْ شَفَاعَةً حَسَنَةً یَّكُنْ لَّهٗ نَصِیْبٌ مِّنْهَا١ۚ | جو (انسان)کسی اچھائی کی سفارش کرتا ہے تو اُس کے لیے اُس میں سے حصہ ہو گا | منفرد ایت اور ایک اصول | 4:85 |
| لَّعَنَهُ اللّٰهُ١ۘ وَ قَالَ لَاَتَّخِذَنَّ مِنْ عِبَادِكَ نَصِیْبًا مَّفْرُوْضًاۙ | جس پر اللہ نے لعنت کی اور وہ بولا تھا: کہ (ائے باری تعالی!) میں واقعی تمہارے بندوں میں سے ایک مقررہ حصے کو پکڑ لوں گا | منفرد آیت | 4:118 |
| وَ اِنْ كَانَ لِلْكٰفِرِیْنَ نَصِیْبٌ١ۙ | اور اگر کافرین کے لیے ایک موقعہ(نصیب) ہو، | منافقین | 2:141 |
| ١۫ وَ مَا ذُبِحَ عَلَى النُّصُبِ | اور جو بتوں (کے نام) پر ذبح کر دیا گیا ہو اور | حرام کی ہوئی چیزیں | 5:3 |
| وَ الْمَیْسِرُ وَ الْاَنْصَابُ وَ الْاَزْلَامُ | اورجوااوربت اور قسمت کے تیر | اہل ایمان کو حکم | 5:90 |
| وَ جَعَلُوْا لِلّٰهِ مِمَّا ذَرَاَ مِنَ الْحَرْثِ وَ الْاَنْعَامِ نَصِیْبًا | اُس میں سے جو اُس(اللہ) نے فصلوں اور مویشیوں میں سے پیدا کیا ہے | انسان اور جنات | 6:135 |
| اُولٰٓئِكَ یَنَالُهُمْ نَصِیْبُهُمْ مِّنَ الْكِتٰبِ١ؕ | یہی(لوگ) ہیں(کہ)اُن کو اُن کا نصیب (حصہ) (مقدر کی) کتاب سے پہنچتا رہتاہے | آیات الی سے کذب | 7:37 |
| ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ لَا یُصِیْبُهُمْ ظَمَاٌ وَّ لَا نَصَبٌ | یہ اسلیے ہے کہ بے شک نہ اُنہیں پیاس اورنہ مشقت | جہاد کے بارے میں | 9:120 |
| وَ اِنَّا لَمُوَفُّوْهُمْ نَصِیْبَهُمْ غَیْرَ مَنْقُوْصٍ | اور بے شک! ہم واقعی اُن کو اُن کا نصیب(حصہ) بغیر کمی کے پور ا پورا دیں گے | آخرت کے عذاب کے بیان کے بعد | 11:109 |
| لَا یَمَسُّهُمْ فِیْهَا نَصَبٌ | نہ اُن (متقین) کو اُن(باغات) میں مشقت لگے گی | متقین کے بارے | 15:48 |
| وَ یَجْعَلُوْنَ لِمَا لَا یَعْلَمُوْنَ نَصِیْبًا مِّمَّا رَزَقْنٰهُمْ١ؕ | اور وہ (مشرکین) مقرر کرتے ہیں اُن(لوگوں، چیزوں) کے لیے جن کو وہ (خود بھی) نہیں جانتے، ایک حصہ اُس میں سے جو ہم اُنہیں (رزق)دیتے ہیں | مشرکوں کے بارے | 16:56 |
| لَقَدْ لَقِیْنَا مِنْ سَفَرِنَا هٰذَا نَصَبًا | . واقعی! ہمیں اپنے اس سفر سے تھکاوٹ ملی ہے | تاریخی آیت | 18:62 |
| لَا یَمَسُّنَا فِیْهَا نَصَبٌ وَّ لَا یَمَسُّنَا فِیْهَا لُغُوْبٌ | نہ اُس میں ہمیں مشقت لگے گی اور نہ اُس میں ہمیں تھکاوٹ لگے گی | جنتی لوگوں کے بارے | 35:35 |
| اِذْ نَادٰى رَبَّهٗۤ اَنِّیْ مَسَّنِیَ الشَّیْطٰنُ بِنُصْبٍ وَّ عَذَابٍؕ | جب اُس نے اپنے رب کو آواز دی: (کہ)بے شک! شیطان نے مجھے پریشانی اور عذاب لگا دیا ہے | ایوبؑ کے بارے | 38:41 |
| اِنَّا كُنَّا لَكُمْ تَبَعًا فَهَلْ اَنْتُمْ مُّغْنُوْنَ عَنَّا نَصِیْبًا مِّنَ النَّارِ | بے شک! ہم تو تمہاری ہی (دنیا میں) پیروی کیا کرتے تھے:پھر کیا تم ہم سے آگ کا ایک حصہ دور کر سکتے ہو؟ | کمزور اور تکبر کرنے والے آگ میں | 40:47 |
| وَ مَنْ كَانَ یُرِیْدُ حَرْثَ الدُّنْیَا نُؤْتِهٖ مِنْهَا وَ مَا لَهٗ فِی الْاٰخِرَةِ مِنْ نَّصِیْبٍ | اور جو (شخص) دنیا کی کھیتی چاہتا ہے، تو اُس کو ہم اس میں سے دیتے ہیں،اور اُس کے لیے آخرت میں کوئی نصیب(حصہ) نہیں ہے | آخرت اور دنیا | 42:20 |
| یَوْمَ یَخْرُجُوْنَ مِنَ الْاَجْدَاثِ سِرَاعًا كَاَنَّهُمْ اِلٰى نُصُبٍ یُّوْفِضُوْنَۙ | (اُس)دن جب وہ قبروں سے جلدی نکلیں گے جیسے کہ وہ کسی مقصد کی طرف دوڑے جا رہے ہوں | یوم الخروج | 70:43 |
| عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌۙ | تھکے ہوئے، پریشان | قیامت کے دن | 88:3 |
| وَ اِلَى الْجِبَالِ كَیْفَ نُصِبَتْٙ | اور پہاڑوں کی طرف، کیسے وہ کھڑے کئے گئے ہیں؟ | جنتوں میں | 88:19 |
| فَاِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْۙ | پھر جب آپﷺ فارغ ہوں تو پس محنت کریں | آپﷺ کو حکم | 94:7 |