روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| اَیَوَدُّ اَحَدُكُمْ اَنْ تَكُوْنَ لَهٗ جَنَّةٌ مِّنْ نَّخِیْلٍ وَّ اَعْنَابٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ۙ | کیا تم میں سے کوئی ایک چاہے گا کہ اُس کا کھجوروں اور انگوروں کاایک باغ ہو، اُس(باغ) کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں | اللہ کی رضا کے لیے خرچ | 2:266 |
| وَ مِنَ النَّخْلِ مِنْ طَلْعِهَا قِنْوَانٌ دَانِیَةٌ | کھجور کے درخت ، اُس کے شگوفوں سے جھکے جھکے گچھے؛ | حمد باری تعالی | 6:99 |
| وَّ النَّخْلَ وَ الزَّرْعَ مُخْتَلِفًا اُكُلُهٗ | اورکھجور اور فصل اُن کا ذائقہ مختلف ہے | شان باری تعالی | 6:141 |
| وَّ جَنّٰتٌ مِّنْ اَعْنَابٍ وَّ زَرْعٌ وَّ نَخِیْلٌ | اور انگور کے باغ اور فصلیں ہیں اور کھجوریں | اللہ باری تعالی کی شان اقدس | 13:4 |
| وَ النَّخِیْلَ وَ الْاَعْنَابَ وَ مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِ١ؕ | اورکھجوریں اورانگور اور تمام طرح کاپھل اُگاتا (پیدا کرتا) ہے | بارش کا پانی | 16:11 |
| وَ مِنْ ثَمَرٰتِ النَّخِیْلِ وَ الْاَعْنَابِ | اور پھلوں سے کھجور اورانگور | شان الہی | 16:67 |
| اَوْ تَكُوْنَ لَكَ جَنَّةٌ مِّنْ نَّخِیْلٍ وَّ عِنَبٍ | یا آپؐ کے لیے کھجوروں اور انگوروں کا ایک باغ ہو | لوگوں کا قران کا انکار | 17:91 |
| وَّ حَفَفْنٰهُمَا بِنَخْلٍ وَّ جَعَلْنَا بَیْنَهُمَا زَرْعًاؕ | اور ہم نے اُن دونوں (باغوں) کے ارد گرد کھجوروں (کے درختوں)سے باڑ لگائی اور ہم نے اُن (دو باغوں) کے درمیان فصل بھی بنائی | دو آدمیوں کی مثال | 18:32 |
| فَاَجَآءَهَا الْمَخَاضُ اِلٰى جِذْعِ النَّخْلَةِۚ | پھر بچہ ہونے کا درد (دردِ زہ) اُس کو ایک کھجور کے تنے کی طرف لے آیا. | مریم ؑ کے بارے میں | 19:23 |
| وَ هُزِّیْۤ اِلَیْكِ بِجِذْعِ النَّخْلَةِ | اور کھجور کے تنے کو اپنی طرف ہلا | مریم ؑ کے بارے میں | 19:25 |
| وَّ لَاُصَلِّبَنَّكُمْ فِیْ جُذُوْعِ النَّخْلِ٘ | اور میں تمہیں کھجور کے تنوں میں سولی چڑھاؤں گا. | موسیؑ اور فرعون | 20:71 |
| فَاَنْشَاْنَا لَكُمْ بِهٖ جَنّٰتٍ مِّنْ نَّخِیْلٍ وَّ اَعْنَابٍ١ۘ | پھر ہم اس (پانی) سے تمہارے لئے کھجوروں اور انگوروں کے باغات پیدا کرتے ہیں، | بارش کے پانی سے | 23:19 |
| وَّ زُرُوْعٍ وَّ نَخْلٍ طَلْعُهَا هَضِیْمٌۚ | اور ہرے بھرے کھیت اور کھجوروں (کے درخت)اُن کے رس بھرے خوشے (گچھے) ہیں | قوم ثمود | 26:148 |
| وَ جَعَلْنَا فِیْهَا جَنّٰتٍ مِّنْ نَّخِیْلٍ وَّ اَعْنَابٍ وَّ فَجَّرْنَا فِیْهَا مِنَ الْعُیُوْنِۙ | اور ہم نے اس (زمین) میں کھجوروں اور انگوروں کے باغات بنائے ہیں، اور ہم نے اس میں پانی کے چشمے جاری کئے ہیں | لوگوں کے لیے سبق | 36:34 |
| وَ النَّخْلَ بٰسِقٰتٍ لَّهَا طَلْعٌ نَّضِیْدٌۙ | اور اُونچی کھجوریں جن کی گھچے دار شاخیں (پھل) | شان باری تعالی۔بارش کے پانی سے | 50:10 |
| تَنْزِعُ النَّاسَ١ۙ كَاَنَّهُمْ اَعْجَازُ نَخْلٍ مُّنْقَعِرٍ | وہ (آندھی) لوگوں کو اکھاڑتی جیسے کہ وہ اُکھڑی ہوئی کھجور وں کے تنے ہوں | عاد کے بارے | 54:20 |
| فِیْهَا فَاكِهَةٌ١۪ۙ وَّ النَّخْلُ ذَاتُ الْاَكْمَامِۖ | اُس(زمین) میں پھل ہیں اور کھجور کے درخت ہیں غلافوں میں لپیٹے ہوئے(پھل) | شان باری تعالی | 55:11 |
| فِیْهِمَا فَاكِهَةٌ وَّ نَخْلٌ وَّ رُمَّانٌۚ | اُن دونوں (باغات)میں پھل، اورکھجور اور انار ہیں | جنتیں | 55:68 |
| فَتَرَى الْقَوْمَ فِیْهَا صَرْعٰى١ۙ كَاَنَّهُمْ اَعْجَازُ نَخْلٍ خَاوِیَةٍۚ | پھر تم لوگوں کو اُس میں اکھڑے پڑے ہوئے دیکھتے، جیسے کہ وہ گرے ہوئے کھجور کے تنے ہوں | عاد کے بارے | 69:7 |
| وَّ زَیْتُوْنًا وَّ نَخْلًاۙ | اورزیتون اور کھجور یں | انسان کی توجہ | 80:29 |