Chapter No 27-پارہ نمبر    ‹               The Beneficent-55 سورت الرحمٰن ›Ayah No-11 ایت نمبر
| فِیْهَا فَاكِهَةٌ١۪ۙ وَّ النَّخْلُ ذَاتُ الْاَكْمَامِۖ |
| آسان اُردو | اُس(زمین) میں پھل ہیں اور کھجور کے درخت ہیں غلافوں میں لپیٹے ہوئے(پھل) |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اسی میں میوے اور کھجور کے گابھوں والے درخت بھی ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اس میں ہر طرح کے بکثرت لذیذ پھل ہیں کھجور کے درخت ہیں جن کے پھل غلافوں میں لپٹے ہوئے ہیں |
| احمد رضا خان | اس میں میوے اور غلاف والی کھجوریں |
| احمد علی | اس میں میوے اور غلافوں والی کھجوریں ہیں |
| فتح جالندھری | اس میں میوے اور کھجور کے درخت ہیں جن کے خوشوں پر غلاف ہوتے ہیں |
| طاہر القادری | اس میں میوے ہیں اور خوشوں والی کھجوریں ہیں، |
| علامہ جوادی | اس میں میوے ہیں اور وہ کھجوریں ہیں جن کے خوشوں پر غلاف چڑھے ہوئے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | جس میں میوے ہیں اور خوشے والے کھجور کے درخت ہیں |
| حسین نجفی | اس میں (ہر طرح کے) میوے ہیں اور کھجور کے غلافوں والے درخت ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | Therein are fruit and palm-trees sheathed. |
| M.M.Pickthall: | Wherein are fruit and sheathed palm-trees, |
| Saheeh International: | Therein is fruit and palm trees having sheaths [of dates] |
| Shakir: | Therein is fruit and palms having sheathed clusters, |
| Yusuf Ali: | Therein is fruit and date-palms, producing spathes (enclosing dates); |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت
زمینی پیداوار