روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| اِنْ تُبْدُوا الصَّدَقٰتِ فَنِعِمَّا هِیَ١ۚ وَ اِنْ تُخْفُوْهَا وَ تُؤْتُوْهَا الْفُقَرَآءَ فَهُوَ خَیْرٌ لَّكُمْ١ؕ | اگر تم صدقات ظاہر کرتے ہوتو پھریہ اچھا ہی ہے، اور اگر تم ان کو خفیہ رکھو اور اُن (صدقات) کو غریبوں کو دو، تو پھر یہ تمہارے لیے بہت ہی اچھا ہے | صدقات کے بارے | 2:271 |
| وَ اِنْ تُبْدُوْا مَا فِیْۤ اَنْفُسِكُمْ اَوْ تُخْفُوْهُ یُحَاسِبْكُمْ بِهِ اللّٰهُ | اور اگر تم ظاہر کروجو کچھ تمہارے ذہنوں(دلوں) میں ہے یا اُسکو چھپاﺅ، اللہ تمہارا اس کا حساب کرئے گا | شان باری تعالی | 2:284 |
| اِنَّ اللّٰهَ لَا یَخْفٰى عَلَیْهِ شَیْءٌ فِی الْاَرْضِ وَ لَا فِی السَّمَآءِؕ | بے شک اللہ ! نہیں چھپتی اُس سے کوئی چیز زمین میں اور نہ ہی آسمان میں | شان الہی | 3:5 |
| قُلْ اِنْ تُخْفُوْا مَا فِیْ صُدُوْرِكُمْ اَوْ تُبْدُوْهُ یَعْلَمْهُ اللّٰهُ١ؕ | کہیں: اگر تم(مومنین) چھپاتے ہوجو تمہارے سینوں میں ہو یا اُس کو ظاہر کرتے ہو اللہ تو اُس کو جانتا ہے | کافرین سے دوستی | 3:29 |
| قَدْ بَدَتِ الْبَغْضَآءُ مِنْ اَفْوَاهِهِمْ١ۖۚ وَ مَا تُخْفِیْ صُدُوْرُهُمْ اَكْبَرُ | نفرت اُن کے منہوں (بات چیت)سے واقعی ظاہر ہوتی ہے، اور جو اُن کے سینوں نے چھپایا ہوتا ہےبڑھا ہے | ایمان والوں کو بتانا | 3:118 |
| ١ؕ یُخْفُوْنَ فِیْۤ اَنْفُسِهِمْ مَّا لَا یُبْدُوْنَ لَكَ١ؕ | وہ اپنی جانوں(دلوں) میں چھپاتے ہیں جو وہ آپؐ کو ظاہر نہیں کرتے، | جنگ احد | 3:154 |
| اِنْ خِفْتُمْ اَنْ یَّفْتِنَكُمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا | ور تمہیں خوف ہو کہ وہ لوگ جو کفر کرتے ہیں تمہاری آزمائش کریں گے | صلوۃ قصر کرنا | 4:101 |
| یَّسْتَخْفُوْنَ مِنَ النَّاسِ وَ لَا یَسْتَخْفُوْنَ مِنَ اللّٰهِ | وہ (دھوکے باز) لوگوں سے تو چھپتے ہیں اور اللہ سے نہیں چھپتے ہیں و | دھوکے بازوں | 4:108 |
| اِنْ تُبْدُوْا خَیْرًا اَوْ تُخْفُوْهُ اَوْ تَعْفُوْا عَنْ سُوْٓءٍ | اگر تم کوئی اچھائی (نیکی )ظاہرکرتے ہو یا اُس کو پوشیدہ رکھتے ہو، یا تم برائی سے در گزر کرتے ہو، | منفرد آیت | 2:149 |
| یُبَیِّنُ لَكُمْ كَثِیْرًا مِّمَّا كُنْتُمْ تُخْفُوْنَ مِنَ الْكِتٰبِ | وہ تمہارے لیے بہت کچھ واضح کرتا ہے جو تم کتاب میں سے چھپاتے تھے | اہل کتاب | 5:15 |
| بَلْ بَدَا لَهُمْ مَّا كَانُوْا یُخْفُوْنَ مِنْ قَبْلُ١ؕ | نہیں! اُن (مشرکین)کے لیے (اب) واضح ہو گیا ہے جووہ پہلے چھپایاکرتے تھے | قرآن کے انکاری مشرکین کے لیے | 6:28 |
| تَدْعُوْنَهٗ تَضَرُّعًا وَّ خُفْیَةً | تم (لوگ)اُس کو عاجزی سے اور خفیہ پکارتے ہو: | شان باری تعالی | 6:63 |
| تُبْدُوْنَهَا وَ تُخْفُوْنَ كَثِیْرًا | اُس کو تم دکھاتے ہو اور تم بہت(حصہ) چھپا لیتے ہو ، | کتاب موسی | 6:91 |
| اُدْعُوْا رَبَّكُمْ تَضَرُّعًا وَّ خُفْیَةً١ؕ | (اے لوگو!) اپنے رب کو عاجزی سے اور چپکے چپکے پکارا کرو | محکم آیت | 7:55 |
| اَلَاۤ اِنَّهُمْ یَثْنُوْنَ صُدُوْرَهُمْ لِیَسْتَخْفُوْا مِنْهُ١ؕ | کیا نہیں بے شک وہ (یعنی لوگ)اپنے سینوں کو دوہرا کرتے ہیں تاکہ وہ (لوگ) اُس (اللہ )سے چھپیں | ایک سوال ہے جو لوگوں سے کیا گیا ہے | 11:5 |
| وَ مَنْ هُوَ مُسْتَخْفٍۭ بِالَّیْلِ وَ سَارِبٌۢ بِالنَّهَارِ | اور جو (شخص کہ) وہ رات کوچھپتا پھرے یا دن کوکھلم کھلا پھرے | شان باری تعالی | 13:10 |
| رَبَّنَاۤ اِنَّكَ تَعْلَمُ مَا نُخْفِیْ وَ مَا نُعْلِنُ١ؕ | ہمارے رب! بے شک! تُو جانتا ہے جو ہم چھپاتے ہیں اور جو ہم ظاہر کرتے ہیں. | ابراہیم ؑ کی دعا | 14:38 |
| وَ مَا یَخْفٰى عَلَى اللّٰهِ مِنْ شَیْءٍ فِی الْاَرْضِ وَ لَا فِی السَّمَآ | اور اللہ پر پوشیدہ نہں کوئی چیزبھی زمیں میں اور نہ ہی آسمان میں | ابراہیم ؑ کی دعا | 14:38 |
| اِذْ نَادٰى رَبَّهٗ نِدَآءً خَفِیًّا | جب اُس نے اپنے رب کو ایک خفیہ آواز میں پکارا | زکریاؑ کے بارے | 19:3 |
| وَ اِنِّیْ خِفْتُ الْمَوَالِیَ مِنْ وَّرَآءِیْ | بے شک! مجھے اپنے (مرنے کے) بعد اپنے رشتہ داروں (احباب)سے خوف ہے، | زکریاؑ کے بارے | 19:5 |
| وَ اِنْ تَجْهَرْ بِالْقَوْلِ فَاِنَّهٗ یَعْلَمُ السِّرَّ وَ اَخْفٰى | اور اگر تم اونچا بولتے ہو، تو پھر بے شک! وہ پوشیدہ اور خفیہ (سوچوں) کو جانتا ہے۔ | قرآن نازل کرنے والی ہستی | 20:7 |
| اِنَّ السَّاعَةَ اٰتِیَةٌ اَكَادُ اُخْفِیْهَا | ے شک! (قیامت کی) گھڑی واقعی آ رہی ہے. میں اِس کو خفیہ (پوشیدہ) رکھنا چاہتا ہوں | موسیؑ کے بارے | 20:15 |
| وَ لَا یَضْرِبْنَ بِاَرْجُلِهِنَّ لِیُعْلَمَ مَا یُخْفِیْنَ مِنْ زِیْنَتِهِنَّ١ؕ | اور اپنے پاوں (زمین پر اسطرح) نہ رکھیں کہ معلوم ہو جائے جو وہ اپنی زینت (زیبائش) میں سے چھپائی ہوئی ہوں | عورتوں کو پردے کا حکم | 24:31 |
| وَ یَعْلَمُ مَا تُخْفُوْنَ وَ مَا تُعْلِنُوْنَ | ، اور وہ جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو اور جو تم ظاہر کرتے ہو، | سلیمانؑ کی فوج اور ملکہ سبا | 27:25 |
| فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّاۤ اُخْفِیَ لَهُمْ مِّنْ قُرَّةِ اَعْیُنٍ١ۚ | پس کوئی نفس (جاندار)نہیں جانتا کہ اُن کے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک سے کیا پوشیدہ ہے، | اللہ ہی جانتا ہے | 32:17 |
| وَ تُخْفِیْ فِیْ نَفْسِكَ مَا اللّٰهُ مُبْدِیْهِ وَ تَخْشَى النَّاسَ١ۚ وَ اللّٰهُ اَحَقُّ اَنْ تَخْشٰهُ١ؕ | اور آپﷺ نے دل میں چھپایا جس کو کہ اللہ ظاہر کرنے والا تھا، اور آپﷺ لوگوں سے ڈرے اور اللہ کا زیادہ حق ہے کہ آپﷺ اُس سے ڈرتے | آپﷺ کے بارے | 33:37 |
| اِنْ تُبْدُوْا شَیْئًا اَوْ تُخْفُوْهُ فَاِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمًا | اگر تم کوئی چیز ظاہر کرتے ہو یا اُس کو چھپا لیتے ہو، پھربیشک! اللہ تو ہر چیز سے باخبر ہے | ایمان والوں کو | 33:54 |
| یَعْلَمُ خَآئِنَةَ الْاَعْیُنِ وَ مَا تُخْفِی الصُّدُوْرُ | وہ نظروں کی چوری کو جانتا ہے، اور (اُس کو بھی) جو سینے (دل) چھپاتے ہیں | 40:19 | |
| اِنَّ الَّذِیْنَ یُلْحِدُوْنَ فِیْۤ اٰیٰتِنَا لَا یَخْفَوْنَ عَلَیْنَا١ؕ | بے شک! وہ لوگ جو ہماری آیات میں بگاڑ کرتے ہیں وہ ہم سے چھپے ہوئے نہیں ہیں | شان باری تعالی | 41:40 |
| وَ تَرٰهُمْ یُعْرَضُوْنَ عَلَیْهَا خٰشِعِیْنَ مِنَ الذُّلِّ یَنْظُرُوْنَ مِنْ طَرْفٍ خَفِیٍّ١ؕ | اور آپﷺ اُن کو دیکھیں گئے وہ اس (عذاب) کے سامنے پیش کئے جائیں گے، تو وہ ذلت سے عاجز ہوں گے چور چور نگاہوں سے دیکھ رہے ہوں گے | (ظالمین) | 42:45 |
| یَوْمَئِذٍ تُعْرَضُوْنَ لَا تَخْفٰى مِنْكُمْ خَافِیَةٌ | اُس دن تم سامنے آ جاؤ گے؛ تم سے (یعنی تمہاری) کوئی خفیہ(چیز) چھپائی نہیں جائے گی | قیامت کے بارے | 69:18 |
| اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ١ؕ اِنَّهٗ یَعْلَمُ الْجَهْرَ وَ مَا یَخْفٰىؕ | ماسوائے(اُس کے) جو اللہ چاہے. بے شک وہ! ظاہر کو جانتا ہے اور جو چھپی ہوئی ہے (اسے بھی جانتا ہے)؛ | آپﷺ کو تسلی | 87:7 |